Tag: ثانیہ مرزا

  • ننھے اذہان کو موسیقی کیوں پسند نہیں آئی؟

    ننھے اذہان کو موسیقی کیوں پسند نہیں آئی؟

    معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں اذہان اپنے نانا کے ساتھ موجود ہے۔

    ویڈیو میں اذہان کے نانا کھلونا آلہ موسیقی بجا رہے ہیں جسے کچھ دیر سننے کے بعد اذہان وہاں سے چلا گیا جس پر اس کے نانا ہنس پڑے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں (اذہان کی طرف سے) لکھا گیا کہ موسیقی ہمارے خاندان میں موجود نہیں، یہ بے ہنگم موسیقی سننے کے کچھ دیر بعد مجھے بھی کمرے سے جانا پڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Okay .. maybe music isn’t the strength in our family 🤣 even I had to walk away after a while 🤔👶🏽 #jugalbandiwithnanas

    A post shared by Izhaan Mirza Malik (@izhaan.mirzamalik) on

    خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کچھ دن قبل بھی انہوں نے اذہان کی معصومانہ باتیں کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

  • ثانیہ مرزا اور ننھے اذہان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ثانیہ مرزا اور ننھے اذہان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ باتیں کر رہی ہیں۔

    ماں کے پوچھنے پر ننھا اذہان جواب دیتا ہے کہ اسد خالو چوکا مارتے ہیں لیکن بابا (شعیب ملک) چھکا مارتے ہیں۔ ننھے اذہان نے چوکے اور چھکے کا جواب ہاتھ کے اشاروں سے دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Asad khaalu hits a 4 but Baba hits a 6 😏 he might be a bit biased 💕 🤣@izhaan.mirzamalik #Myizzy

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

    ماں اور بیٹے کے خوشگوار لمحات پر مبنی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ فادرز ڈے پر بھی انہوں نے والد کے ساتھ اپنی تصویر، اور بیٹے اذہان کی باپ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Happy Fathers Day to our main men ❣️❣️❣️swipe ➡️ @imranmirza58 @izhaan.mirzamalik @realshoaibmalik

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

  • ثانیہ شعیب کا بیٹا بڑا ہو کر کیا بنے گا؟

    ثانیہ شعیب کا بیٹا بڑا ہو کر کیا بنے گا؟

    نئی دہلی: پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر صارفین نے بچے کے مسنتقبل کے بارے میں اندازہ لگانا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی نئی تصویر شیئر کردی جس میں اس نے ریکٹ اٹھایا ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والے اس تصویر پر ہزاروں صارفین نے تبصرے کیے اور مستقبل کی پیش گوئی بھی کرنے لگے۔

    پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے اذہان کی جو تصویر شیئر کی اس میں وہ ریکٹ تھامے سوچ میں گم دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کمنٹس میں لکھا کہ ’ماشاءاللہ یہ بہت پیارا ہے‘۔

    شائقین میں اب یہ بحث ہورہی ہے کہ اذہان اپنی والدہ کی طرح ٹینس پلیئر بنیں گے یا اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ کھیلیں گے۔ البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ بچے نے بڑے ہوکر کرنا ہے۔

  • ثانیہ مرزا کی نئی تصویر وائرل

    ثانیہ مرزا کی نئی تصویر وائرل

    ممبئی:‌قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 26 کلو وزن کمی کے بعد نئی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔

    انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا نے وزن کم کرنے کے سفر کی روداد لکھتے ہوئے بتایا کہ 4 ماہ کی انتھک محنت کے بعد اپنا مقصد حاصل کر لیا۔

    انہوں نے بیٹے اذہان کی پیدائش کے بعد بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ وزن کم کرکے دوبارہ سے کھیل کے لیے بھرپور فٹ نظر آرہی ہیں۔

    https://www.instagram.com/p/B8YNiQFH0pf/?utm_source=ig_web_copy_link

    ثانیہ نے لکھا کہ 89 بمقابلہ 63 کلوگرام، ہم سب کے اپنے اپنے کچھ گولز ہوتے ہیں اور مجھے اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے 4 ماہ کا وقت لگا تاکہ دوبارہ سے اپنی بھرپور تندرستی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد فٹنس بحال کر سکوں۔

    ٹینس اسٹار نے لکھا کہ یہ بہت طویل سفر تھا کہ دوبارہ سے اسی طرح کی فٹنس حاصل کروں جیسی پہلے تھی ہمیں اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہیے بے شک لوگ کچھ بھی کہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد کیسے دی؟

    یاد رہے کہ 30 اکتوبر 2018 کو نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔

  • ثانیہ مرزا نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد کیسے دی؟

    ثانیہ مرزا نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد کیسے دی؟

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک آج پورے ایک برس کے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر پیدائش کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اذہان کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور دعا کی کہ اللہ تمھیں ہر وہ چیز دے جس کے بارے میں تم سوچو اور تمھاری ہر وہ خواہش پوری ہو جس سے تم محبت کرنے والے اچھے لڑکے بنو ، جو کے تم پہلے ہی ہو۔

    انہوں نے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ہمیں اذہان دینے کا انتخاب کیا جس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

    قبل ازیں ثانیہ مرزا نے ٹویٹ میں بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک سال پہلے اسی دن تم ہماری دنیا میں آئے تھے، پیدائش کے پہلے دن تم مسکرائے اور اب وہ سلسلہ ہر اُس جگہ پھیل گیا جہاں تم جاتے ہو’’۔

    مزید پڑھیں: ’’ہر کہانی کا اختتام ہوتا ہے‘‘ ، شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا کا جذباتی پیغام

    انہوں نے پیار بھرے انداز میں لکھا کہ میرے نہایت سچے، خالص اور نہایت شان دار لڑکے، میں تم سے محبت کرتی ہوں اور یہ وعدہ کرتی ہوں کہ آخری سانس تک تمھارے ساتھ رہوں گی۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے بعد دونوں نے اپنے اپنے ممالک میں زیادہ وقت گزارا البتہ اس دوران دونوں کا ایک دوسرے کے گھر کا چکر بھی لگتا رہا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 30 اکتوبر کو نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔

  • زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر ثانیہ مرزا کی حسن علی اور سامعیہ کو مبارکباد

    زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر ثانیہ مرزا کی حسن علی اور سامعیہ کو مبارکباد

    لاہور : بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر حسن علی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، حسن علی آج بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی لڑکی سامعہ سے نکاح کے موقع پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    یاد رہے کہ حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ غیر شادی شدہ ہونے کا آخری دن، جس کے جواب میں شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار نے دونوں میں عمر بھر کےلئے پیار اور خوشیاں برقرار رہنے کی دعا اور ساتھ ہی اچھی سی دعوت کا مطالبہ بھی کردیا۔

    فاسٹ بولرحسن علی کے نکاح کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ، حسن آج بھارتی لڑکی سامعیہ آرزوکےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، نکاح کی تقریب آج دبئی میں ہوگی۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے، اس سے قبل ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔

  • ’’ہر کہانی کا اختتام ہوتا ہے‘‘ ، شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا کا جذباتی پیغام

    ’’ہر کہانی کا اختتام ہوتا ہے‘‘ ، شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا کا جذباتی پیغام

    نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ نے خاوند کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی پیغام شیئر کر کے اُن کی کھیلوں کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے گزشتہ روز ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں اپنی دستیابی ظاہر کی، ساتھ ہی سابق کپتان نے کرکٹ بورڈ کو بھی اہم مشورہ دیا تھا۔

    شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر جہاں ساتھی کھلاڑیوں نے اُن کی خدمات کو سراہا وہیں ثانیہ مرزا بھی میدان میں آئیں اور جذباتی پیغام شیئر کیا۔

    مزید پڑھیں: شعیب ملک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور ٹی ٹوئنٹی کیریئر جاری رکھنے کا اعلان

    ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’ہر کہانی کا اختتام ہوتا ہے، لیکن زندگی میں ہر اختتام کی نئی شروعات ہوتی ہے، آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں، اس سلسلے کو عزت اور عاجزی کے ساتھ جاری رکھیں‘‘۔

    شعیب ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں جو کچھ بھی حاصل کیا اُس پر مجھے اور ازہان کو فخر ہے  لیکن اُس سے زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اُس پر فخر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک نے بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اس موقع پر انہیں کھلاڑیوں نے شاندار انداز سے الوداع کہا جبکہ شعیب ملک نے بھی تمام کھلاڑیوں، کوچز، میڈیا، دستوں اور اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    شعیب ملک کے کیریئر پر مختصر نظر

    شعیب ملک نے 14 اکتوبر 1999 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا، انہوں نے 19 سالہ ون ڈے کیریئر میں 287 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 34.55 کی اوسط سے 7 ہزار 534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔

    شعیب ملک نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بنائیں ان کا سب سے زیادہ اسکور 143 رنز تھا۔

  • بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حسن علی کے مؤقف کی تائید کردی

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حسن علی کے مؤقف کی تائید کردی

    نئی دہلی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فاسٹ باؤلر حسن علی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے اُن کی حمایت میں ٹویٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون میزبان زینب عباس نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی اور لیگ اسپنر شاداب خان کے درمیان دوستی کی نوعیت کو دیکھنے کے لیے دونوں سے دلچسپ سوالات کیے۔

    زینب عباس کے ایک سوال کے جواب میں حسن علی کا کہنا تھا کہ پیزا دراصل جنگ فوڈ نہیں بلکہ یہ میچ کے بعد جسم میں توانائی کے حصول کی غذا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کے دفاع میں ثانیہ نے لکھا کہ ’’دراصل حسن ٹھیک کہہ رہے ہیں کیونکہ طویل اور سخت میچز کے بعد پیزا توانائی حاصل کرنے کے لئے بہترین غذا ہے‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شرط یہ ہے کہ یپزا بہت زیادہ پنیر والا نہ ہو، بیکری والا پیزا واقعی میں بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ اُس میں کاربوہائیڈریٹس شامل ہوتے ہیں جو توانائی بحال کرنے میں بہت زیادہ معاون ہیں۔

  • شعیب ملک اورثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصویر وائرل

    شعیب ملک اورثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصویر وائرل

    دبئی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ننھے شہزادے کی نئی تصویر وائرل ہوگئی ہے، ثانیہ ملک نے اسے سب سے پسندیدہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔ ٹینس اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کو اپنا پسندیدہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تصویر ہے۔

    ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ میں اوی گواریکر نامی فوٹو گرافر کی تعریف بھی کی ہے کہ وہ ایک بہترین فوٹو کھینچنے والے ہیں ۔ اوی گواریکر ایک پروفیشنل فوٹو گرافر ہیں، اور فیشن فوٹوگرافی کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ن کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکے ہاں گذشتہ برس30اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی،شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے ہیں۔

  • ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تیار

    ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تیار

    دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے ممتاز کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بچے کی ولادت اور اس سے قبل گھٹنے کی انجری کے باعث ٹینس کورٹ سے دور ہونے والی ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے، گیند کو سرو کر کے اور کھیل میں حصہ لے کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

    [bs-quote quote=”ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے،کھیل میں حصہ لے کر خوشی محسوس ہوئی: ثانیہ مرزا ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ثانیہ مرزا”][/bs-quote]

    اپنے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنی خوشی اور جوش کا اظہار کیا.

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت کی وجہ سے کورٹ سے دور ہوگئی تھیں، اب کورٹ میں واپس آنے کی تیار ی شروع کردی ہے.

    مزید پڑھیں: ابھی نندن کی واپسی، ثانیہ مرزا بھارتی رنگ میں‌ رنگ گئیں

    خیال رہے کہ شعیب ملک کی زوجہ ہونے کے باعث بھارتی کی انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے متعدد بار ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    حالیہ پاک بھارت کشدگی میں بھی بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیتے ہوئے برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔