Tag: ثانیہ مرزا

  • ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو قرار ، بطور برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ ہٹانے کا مطالبہ

    ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو قرار ، بطور برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ ہٹانے کا مطالبہ

    نئی دہلی : بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دے دیا اور برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان کی مخالفت میں اندھا ہوگیا اور اپنی ہی اسٹار کھلاڑی کیخلاف محاذ کھول دیا، بھارتی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں لہذا انھیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹا یا جائے۔

    بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا دہشت گردی کی اتنی بڑی کارروائی کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک کو چاہئے کہ پاکستان س تعلقات ختم کردیں۔

    [bs-quote quote=”ہمیں پاکستان کی بہو کو اپنا برانڈ ایمبسڈر بنانے کی ضرورت نہیں ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”راج سنگھ”][/bs-quote]

    راج سنگھ نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ ہمیں پاکستان کی بہو کو اپنا برانڈ ایمبسڈر بنانے کی ضرورت نہیں ، فوری طور پر ثانیہ مرزا کو برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹائیں۔

    یاد رہے بھارتی اسٹار ٹینس ثانیہ مرزا نے پلوامہ حملے میں بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے 14 فروری کو بھارت کے لئے سیاہ دن قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ پھر کبھی ایسا دن نہ آئے اور امن قائم رہے ۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا، بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں

  • شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی نئی تصویر سامنے آگئی

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی نئی تصویر سامنے آگئی

    ممبئی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی نئی تصویر سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے اذہان کی نئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

    ٹویٹر پر ثانیہ مرزا نے لکھا کہ سچے پیار کی گہرائی کا مجھے علم ہے کیونکہ اب میرا بیٹا میرے پاس ہے، اذہان ملک کیمرے کو پسند کرتے ہیں۔

    ایک ٹویٹر صارف شاہجہان ملک نے کہا کہ ماشا اللہ اب تک کی سب سے اچھی تصویر ہے۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ اذہان ملک بالکل شعیب ملک کی طرح لگ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 دسمبر کو شعیب ملک کے صاحب زادے کی دو ماہ کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔

    گزشتہ سال اکتوبر میں نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے بعد دونوں نے اپنے اپنے ممالک میں زیادہ وقت گزارا البتہ اس دوران ایک دوسرے کے گھر کا چکر بھی لگتا رہا۔

  • شعیب ملک کا صاحبزادہ دو ماہ میں‌ کیسا ہوگیا؟‌ تصویر سامنے آگئی

    شعیب ملک کا صاحبزادہ دو ماہ میں‌ کیسا ہوگیا؟‌ تصویر سامنے آگئی

    کراچی / نئی دہلی: کھیلوں کی دنیا میں اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرنے والے میاں بیوی نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

    اگر آپ کو وضاحت نہ دی جائے تو یقیناً اسے پہچاننا سب کے لیے بہت مشکل ہوگا مگر ہم آپ کی مشکل چند ہی لمحوں میں خود حل کردیں گے۔

    جی ہاں! رواں سال اکتوبر میں نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Living life in the fast lane can be fun !!! It’s time to say hello to the world 😀 #Allhamdulillah

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

    ہم بات کررہے ہیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر صاحبزادے کی پہلی تصویر شیئر کردی۔ دونوں نے ایک ہی اسٹیٹس کے ساتھ علیحدہ علیحدہ سوشل میڈیا فارمز پر شیئر کی۔

    ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام جبکہ شعیب ملک نے ٹویٹر پر بیٹے کی ایک ہی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب دنیا کو ہیلو (سلام) کہنے کا وقت آگیا ہے، تیز رفتاری سے زندگی گزارنے کا بھی اپنا مزہ ہے‘۔

    یاد رہے کہ تیس اکتوبر کو شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کا یہ ٹویٹ مقبول ترین ٹویٹس میں بھی شامل ہوا جسے تیس ہزار سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ جبکہ ہزاروں نے پسند کیا۔

    مزید پڑھیں: بیٹے کی پیدائش کے بعد ثانیہ مرزا دوبارہ میدان میں آنے کو تیار

    بعدازاں شعیب ملک نے بیٹے کے نام کا اعلان کیا تھا اور کچھ روز بعد انہوں نے ثانیہ مرزا کے اہل خانہ کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی تھی۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے بعد دونوں نے اپنے اپنے ممالک میں زیادہ وقت گزارا البتہ اس دوران ایک دوسرے کے گھر کا چکر بھی لگتا رہا۔

  • بیٹے کی پیدائش کے بعد ثانیہ مرزا دوبارہ میدان میں آنے کو تیار

    بیٹے کی پیدائش کے بعد ثانیہ مرزا دوبارہ میدان میں آنے کو تیار

    نئی دہلی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر میدان میں واپس آنے کی تیاری شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تیس اکتوبر کو ماں بننے والی ثانیہ مرزا نے دو روز قبل اپنی 32ویں سالگرہ بیٹے اذہان ، شعیب ملک اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی تھی جس کے بعد انہیں اپنی فٹنس کا خیال بھی آیا۔

    ثانیہ مرزا نے کئی ماہ کے بعد ایک بار پھر فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے جم جوائن کیا، انہوں نے گزشتہ روز اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس وقت ایسی خوشی محسوس ہورہی ہے جیسے کوئی بچہ ٹافی کی دکان میں داخل ہونے کے بعد کرتا ہے’۔

    مزید پڑھیں: شعیب ملک نے بیٹے کا نام رکھ دیا

    اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے کبھی نہ کبھی جم کی شروعات کرنا تھی تو سوچا کیوں نہ اپنی سالگرہ کے فوری بعد ہی شروع کردوں’۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک نے 15 نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیملی کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی اہلیہ، بیٹے اور خوش دامن اور دیگر سسرالیوں‌ کے ساتھ موجود تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: بار ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بن سکتا، شعیب ملک کا اعلان

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’آج میرا بیٹا 16 دن کا ہوگیا اور آج کے ہی دن میری اہلیہ بھی 16 برس کی ہوئیں تھیں‘۔

    خیال رہے کہ شعیب ملک 30 اکتوبر کو بیٹے کے باپ بنے تھے اور انہوں نے اپنی فیملی کو ترجیح دیتے ہوئے 21 نومبر سے شارجہ میں شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں

    ممبئی: قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی 32ویں سالگرہ شوہر شعیب ملک، نومولود بیٹے اذہان اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ منائی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ثانیہ مرزا نے سالگرہ کی مبارک باد دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے آج کا دن بہت ہی اچھا ہے، آپ سب کی دعاؤں سے میرا دن اور بھی اچھا گزرا۔

    قبل ازیں شعیب ملک نے ٹویٹر پر ایک فیملی فوٹو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا، بیٹے اذہان اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ خوش و خرم نظر آرہے ہیں۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 16 دن کا ہوگیا ہے، آج کی ہی دن میری اہلیہ 16 برس کی ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ شعیب ملک 30 اکتوبر کو بیٹے کے باپ بنے تھے اور انہوں نے اپنی فیملی کو ترجیح دیتے ہوئے 21 نومبر سے شارجہ میں شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • اس بار ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بن سکتا، شعیب ملک کا اعلان

    اس بار ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بن سکتا، شعیب ملک کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس بار ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بن سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ اس بار پنجاب لیجنڈز کی جانب سے ٹی 10 لیگ نہیں کھیلیں گے کیوں کہ وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

    شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ بیوی اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔

    کرکٹر شعیب ملک نے لکھا ’میں ملے جلے جذبات کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں ہوں گا اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا، یہ ایک مشکل فیصلہ تھا کیوں کہ میری بیوی چاہتی ہیں کہ مجھے کھیلنا چاہیے، لیکن میں بیوی اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔‘

    خیال رہے کہ پاکستانی اسٹار کرکٹر شعیب ملک اور ان کی بھارتی ٹینس اسٹار بیوی ثانیہ مرزا 29 اکتوبر کو ایک بیٹے کے والدین بن گئے ہیں جس کا نام انھوں نے اذہان رکھا ہے۔ شعیب اور ثانیہ کی شادی 12 اپریل 2010 کو ہوئی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  شعیب ملک نے بیٹے کا نام رکھ دیا


    یہ بھی یاد رہے کہ ٹی ٹین لیگ ایک متنازع کرکٹ لیگ ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اس پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے، جب کہ اس کے لیے فنڈنگ کا معاملہ بھی متنازع ہے۔ چند دن قبل پی ایس ایل فرنچائز نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

  • ثانیہ مرزا کی گود میں اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ثانیہ مرزا کی گود میں اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    حیدرآباد : ثانیہ مرزا کی اپنے شیرخوار بیٹے کو گود میں لے کر اسپتال سے باہر آتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی حیدرآباد دکن کے مقامی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد باہر آنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تصویروں میں وہ اپنے شیرخوار بیٹے اذہان کو گود میں لیے اسپتال سے باہر آرہی ہیں۔ شعیب ملک بیٹے کی ولادت کےبعد واپس یو اے ای چلے گئے ہیں جہاں نیوزی لینڈ سے سیریز جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا کے ہاں30اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کواس خبر کی اطلاع دی تھی۔

     

  • شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کواس خبر کی اطلاع دی۔

    قومی کرکٹرشعیب ملک نے کہا کہ الحمداللہ، بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہوں، اہلیہ ثانیہ مرزا بھی خیریت سے ہیں۔

    اسٹارآل راؤنڈر نے بیٹے کی ولادت پرمبارکباد اور دعائیں دینے والوں سے اظہار تشکر کیا۔

    یاد رہے کہ 13 اور 14 اکتوبرکو سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

    بچے کی ولادت کے حوالے سے جھوٹی خبریں وائرل ہونے پرشعیب ملک نے ٹویٹ کے ذریعے خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

    قومی کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ جیسے ہی ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوگی وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔

  • جشن آزادی پر قومی کرکٹرز کے قوم کے نام پیغامات، نیک خواہشات کا اظہار

    جشن آزادی پر قومی کرکٹرز کے قوم کے نام پیغامات، نیک خواہشات کا اظہار

    کراچی/ مردان : قومی کھلاڑیوں نے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آزادی جیسی عظیم نعمت کی قدر کرنے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستا کے71ویں جشن آزادی کے موقع پر کرکٹرز اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے71ویں جشن آزادی پر تمام پاکستانیوں مداحوں اور دوستوں کو بھارتی بھابھی کی جانب سے نیک تمنائیں اور جشن آزادی مبارک ہو۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنی رہائش گاہ پر اہل خانہ کے ہمراہ آزادی کا جشن منایا اور کیک کاٹا۔

    سابق کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قوم کے نام اپنی پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم صرف تاریخ کو ہی عزت نہیں بخش رہے بلکہ بحیثیت قوم ہم اپنے مستقبل کا جشن بھی منارہے ہیں۔

    بوم بوم شاہد آفریدی کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ اس جشن آزادی پر آئیں اور عہد کریں کہ ہم سب مل کر اس ملک کو سنوارنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تبدیلی خود سے کیونکہ ہم اس ملک سے ہیں اور یہ ملک ہم سے ہے۔ آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کیجئے۔ پاکستان زندہ باد۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تمام دوستوں، ہم وطنوں کو چودہ اگست کی آزادی اور 2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو۔

    اس کے علاوہ سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنے بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستانی قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

    علاوہ ازیں مردان میں قومی کرکٹر فخرزمان نے بھی جشن آزادی کا کیک کاٹا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

  • شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹارثانیہ مرزانےعمرے کی سعادت حاصل کرلی اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،عمرے کی ادائیگی کے بعد دونوں اسٹارز نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔

    ثانیہ مرزا کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی، جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر شیئرکی تھی، دونوں کا کہنا تھا کہ بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ رکھا جائے گا۔

    ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی اور شعیب ملک کی خواہش ہے کہ پہلے ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔