Tag: ثانیہ نشتر

  • ثانیہ نشتر کی چھوڑی سینیٹ سیٹ پر پی ٹی آئی میں سرد جنگ، ذرائع

    ثانیہ نشتر کی چھوڑی سینیٹ سیٹ پر پی ٹی آئی میں سرد جنگ، ذرائع

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ثانیہ نشترکی چھوڑی سینیٹ سیٹ پر سرد جنگ شروع ہوگئی، بانی پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو نامزد کیا جبکہ علیمہ خانم نے مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند سینئر رہنما علیمہ خانم کی مداخلت سے ناراض ہیں، جس کے بعد ثانیہ نشترکی چھوڑی سینیٹ سیٹ پرپی ٹی آئی میں سرد جنگ شروع ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو کاغذات جمع کرانےکی ہدایت کی لیکن علیمہ خانم نے مشعال یوسفزئی کے کاغذات جمع کرانے کی مخالفت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ مشعال یوسفزئی کو بشریٰ بی بی کی حمایت حاصل ہے جبکہ علیمہ خانم دو امیدوار سامنے لے آئیں۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ علیمہ خانم نے پرویز خٹک کی قریبی رشتہ دارساجدہ ذوالفقاراور پارٹی چھوڑنے والے فدا محمد کی رشتہ دارکو ٹکٹ دلوانےکی کوششیں شروع کردیں۔

    دوسری جانب کچھ رہنماؤں نے سمیرا شمس اور مومنہ باسط کے لیے بھی لابنگ شروع کررکھی ہے۔

  • ثانیہ نشتر کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ‌ منظور

    ثانیہ نشتر کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ‌ منظور

    پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر ثانیہ نشتر کا  سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ثانیہ نشتر 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

    ثانیہ نشتر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔

  • پی ٹی آئی سینٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست سے مستعفی ہوگئیں

    پی ٹی آئی سینٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست سے مستعفی ہوگئیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا، انہوں نے نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بجھوادیا۔

    سابق وفاقی وزیر ثانیہ نشتر خیبرپختونخواہ سے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

  • احساس راشن: 2 کروڑ کے قریب درخواستیں موصول

    احساس راشن: 2 کروڑ کے قریب درخواستیں موصول

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت حکومت کو ایک کروڑ 90 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کو ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں احساس راشن پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ اور پالیسی پر غور کیا گیا۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس پروگرام کو 8171 میسج سروس پر ایک کروڑ 90 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں کی تصدیق کا عمل احساس سروے اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے ہوگا۔

    دریں اثنا، اجلاس میں احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ نے گھرانوں کی اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی، ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس راشن پر عمل درآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے جلد ہونے والا ہے۔

    واضح رہے کہ اس پروگرام کے تحت ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدن والوں کو مخصوص کریانہ اسٹورز سے رعایت پر راشن ملے گا۔

  • کیا پرائیویٹ پڑھنے والوں کو اسکالرشپ ملتی ہے؟

    کیا پرائیویٹ پڑھنے والوں کو اسکالرشپ ملتی ہے؟

    اسلام آباد: کیا نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کو اسکالر شپ ملتی ہے؟ اس سوال کا جواب وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے لیے وزیر اعظم کی معاون ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اسکالر شپس کے حوالے سے ایک خاتون کے سوال کے جواب میں کہا کہ پرائیویٹ پڑھنے والوں کو اسکالرشپ نہیں ملتی۔

    ثانیہ نشتر نے ٹویٹ کے جواب میں لکھا ‘محترمہ، بصد معذرت، پرائیویٹ یونیورسٹیاں احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔’

    اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے جوابات دیتے ہوئے ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش کی رقم کے حوالے سے بھی اہم نکتے کی وضاحت کر دی ہے۔

    احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے بڑا اعلان

    انھوں نے لکھا کہ بعض گھرانوں کو احساس ایمرجنسی کیش فیز دوئم کی یک وقتی امداد جاری ہوئی ہے۔ تاہم نئے سروے کے مطابق بعض گھرانے احساس کفالت کے لیے اہل قرار نہیں پائے، جن گھرانوں کا سروے میں غربت کا اسکور کفالت کے لیے مقرر کردہ اسکور کی حد سے زیادہ ہو، انھیں ایمرجنسی کیش کے لیے اہل نہیں سمجھا جاتا۔

  • وسیلہ حق اور وسیلہ صحت پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے: ثانیہ نشتر

    وسیلہ حق اور وسیلہ صحت پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے: ثانیہ نشتر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وسیلہ حق، وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے، احساس پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ غربت کی شرح کا تعین آمدن اور معیار زندگی دیکھ کر کیا جاتا ہے، سنہ 2015 میں ملک میں غربت کی شرح 38 فیصد تھی۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی پالیسی پبلک ہے، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا بی آئی ایس پی سے کوئی تعلق نہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش ایک نیا پروگرام ہے۔ وسیلہ حق، وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم میں وظیفہ 50 سے بڑھا کر 160 اضلاع تک کر دیا گیا، احساس کو بی آئی ایس پی کہنا یا اس سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمیں بتائے کہ ہمارے پروگرام میں کیا ایشوز ہیں، احساس پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے۔

  • بجٹ میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں: معاشی ٹیم کی پریس کانفرنس

    بجٹ میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں: معاشی ٹیم کی پریس کانفرنس

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، ثانیہ نشتر بتایا کہ احساس پروگرام کے لیے بجٹ میں 260 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ بجٹ میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، صنعت کا پہیہ چلانے کے لیے بجلی اور گیس درکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 15 سو ایکڑ پر کراچی میں انڈسٹری زون قائم کر رہے ہیں، ملک میں پائیدار ترقی کے لیے برآمدات بڑھانا لازمی ہیں تاکہ ڈالرز آئیں، اب ہمارا چیلنج ایس ایم ای سیکٹر ہے۔

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل گروتھ میں انجینیئرنگ سیکٹر پر توجہ دے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ آئندہ سالوں میں پاکستان میں کوسٹ آف ڈوئنگ بزنس کم ہوجائے گا، ایکسپورٹ کو مستحکم رکھنا ہے۔ بجٹ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 20 ارب ڈالر ہے۔ ادویات سازی کی برآمدات بڑھانے پر بھی توجہ ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر بتایا کہ احساس پروگرام کے لیے بجٹ میں 260 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جنوری سے احساس کیش کی رقم 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار کی جائے گی، ستمبر تک ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے پہنچا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کا اکاؤنٹ کسی بھی بینک میں کھلوایا جا سکے گا، میرٹ پر 65 ہزار اسکالر شپس دیں گے، پناہ گاہ پروگرام کو توسیع دے رہے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو رہا ہے۔

  • نادار طلبا کو وظائف دینے کے لیے وسیلہ تعلیم پروگرام کا آغاز

    نادار طلبا کو وظائف دینے کے لیے وسیلہ تعلیم پروگرام کا آغاز

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کل وسیلہ تعلیم کے نئے پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، پروگرام کے تحت لڑکیوں کو 2 ہزار اور لڑکوں کو 15 سو روپے ملیں گے۔ یہ پیسے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پسماندہ افراد کی ترقی کے لیے احساس پروگرام کے تحت منصوبے شروع کیے، احساس پروگرام میں ڈیجیٹل طریقہ کار اپنایا ہوا ہے۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ہر پروگرام میں ہم نادرا سے رابطہ کرتے ہیں، پروگرام میں حقدار خاتون کا شناختی کارڈ دینے سے تمام تفصیل سامنے آجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل وسیلہ تعلیم کے نئے پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، پروگرام این جی او کے تحت چل رہا تھا جس میں کارکردگی کا مسئلہ تھا۔ پروگرام سے بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں، اب اس بارے میں ہم این جی اوز پر انحصار نہیں کریں گے۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وسیلہ تعلیم کو پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں، گزشتہ چند سالوں میں وسیلہ تعلیم کی ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔ اب یہ پروگرام مکمل طورپر ڈیجیٹل ہے، وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت وظیفے کی رقم کو بڑھایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام پروگرامز میں شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں، لڑکیوں کو پروگرام کے تحت 2 ہزار اور لڑکوں کو 15 سو روپے ملیں گے۔ یہ پیسے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کل بلوچستان میں وزیر اعظم کو اس پروگرام پر بریفنگ دیں گے، بلوچستان کے تمام اضلاع اس پروگرام میں شامل ہیں، پروگرام سے 4 سے 12 سال کے بچے مستفید ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وسیلہ تعلیم کو احساس پروگرام کے دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے، احساس کفالت پروگرام کا دائرہ کار بھی بڑھایا جا رہا ہے۔

  • ثانیہ نشتر نے احساس اسکالرشپ  میں آئن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار بتا دیا

    ثانیہ نشتر نے احساس اسکالرشپ میں آئن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار بتا دیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا ہے، جہاں طلبا آئن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیمی سال 2020/21 کے اسکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے، پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا رہے گا، اسکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔ پورٹل کا لنک درج ذیل ہے۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملک کی 119 سرکاری شعبہ یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء وظائف کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ جن طلباء کی فیملی ان کم 45,000 روپے سے کم ہے، وہ بھی احساس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا احساس اسکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور 4,000 روپے ماہانہ گزر بسرکا وظیفہ بھی شامل ہے جبکہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اس پروگرام میں شامل ہیں۔

  • بچوں کے وظیفے کا پروگرام،  ثانیہ نشتر نے حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر بڑی خوشخبری سنادی

    بچوں کے وظیفے کا پروگرام، ثانیہ نشتر نے حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کے تمام اضلاع میں بچوں کے وظیفے کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا لوگوں کی احساس پروگرام تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ احساس پروگرام کی 15ماہ میں منظوری ہوئی، احساس پروگرام ریاست مدینہ ویژن کے مطابق بنایا گیا، احساس کفالت کے ذریعے70لاکھ خاندانوں کو وظیفے دیئے جاتے ہیں۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ہے جبکہ نشوونما کا پروگرام ایک سال کی محنت کے بعد شروع کیا گیا، ایک سال کی محنت کے بعد 9اضلاع میں33سینٹرز فعال ہوں گے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احساس لنگر پروگرام مزدور بھائیوں کیلئے شروع کیا گیا، اس سال تک 12لنگر خانوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، پاکستان کی تاریخ میں 100سے زائد پناہ گاہ بنائی گئی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال یتیم خانوں کےاسٹینڈرڈ کی بہتری کیلئے کمیٹی بنی، تاریخ میں پہلی بار مزدور کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، پاکستان کے تمام اضلاع میں بچوں کے وظیفے کا پروگرام شروع ہوگا۔

    ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کیش پروگرام میں سندھ کے عوام کو 31فیصد حصہ دیا گیا،احساس پروگرام میں ٹیکنالوجی کو فروغ دےرہےہیں اور تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی رہنمائی،بغیرتعاون پروگرامزکوجلدی لانا مشکل تھا تاہم لوگوں کی احساس پروگرام تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔