Tag: ثقلین مشتاق

  • ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے، شاداب خان

    ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے، شاداب خان

    ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔

    نجی ویب سائٹ سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ 6، 7 سال سے قومی ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں، اس دوران میں نے کچھ اچھی پرفارمنس دی، میری دو سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن جب ثقلین مشتاق کے ساتھ تعلق بار بار سامنے آتا ہے تو دکھ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر تکلیف دہ ہوتا ہے جب سابق کرکٹر اس طرح کے ریمارکس دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک کھلاڑی پر کیا گزرتی ہے۔

    شاداب خان کا کہنا ہے کہ پردے کے پیچھے بہت سے کام ہوتے ہیں جو عوام کو نظر نہیں آتے لیکن ہمارے ملک میں نتائج سب سے اہم ہیں، ہم ان کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔

    ثقلین کے اثر و رسوخ پر شاداب نے کہا کہ وہ میری بولنگ کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، مجھے امید ہے کہ ان کی رہنمائی سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور میری پرفارمنس میں تسلسل آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے ساتھ زیادہ تر کرکٹ پر ہی توجہ دی جاتی ہے۔

  • پاکستان بھارت کو سبق سکھادے، ثقلین مشتاق

    پاکستان بھارت کو سبق سکھادے، ثقلین مشتاق

    سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو سبق سکھائے، ویزا اجرا کے حوالے سے بھارتی رویہ نامناسب ہے۔

    چیمپنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ سے قبل ثقلین مشتاق نے بی سی سی آئی کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انھیں بھارتی ویزا حاصل کرنے میں پچھلے سال کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی مداح بھارتی ٹیم کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم بھارت نے کبھی بھی اس حوالے سے اچھے ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا ہے، بھارت کا عجیب طرز عمل کبھی بھی ختم نہیں ہوتا جبکہ ہم ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہیں۔

    ثقلین مشتاق نے کہا کہ آپ ٹائی پہن کر اور انگلش بول کر یہ سمجھتے ہیں کہ آپ بہت مہذب ہوگئے ہیں، پاکستان کو ان کے خلاف اسٹینڈ لینا چاہیے اور انھیں سبق سکھانا چاہیے۔

    سابق آف اسپنر نے کہا کہ یہاں بچے ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، ہر نوجوان انھیں ایکشن میں دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

    48 سالہ سابق کھلاڑی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ وہ کس دنیا میں رہتے ہیں اور کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ کب دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-india-not-in-semi-final/

  • شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کے لیے سسر ثقلین کی خدمات حاصل کرلیں

    شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کے لیے سسر ثقلین کی خدمات حاصل کرلیں

    قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان نے واپسی کے لیے اپنے سسر اور لیجنڈ بولر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں۔

    شاداب خان طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں اور وہ پھر سے اپنی لیگ اسپن بولنگ کی دھاک بٹھانے کیلئے سُسر ثقلین مشتاق کی خدمات لے رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، شاداب خان اپنی بولنگ کو کارگر بنانے کے لیے محنت کرتے نظر آئے۔

    انسٹاگرام پر آل راؤنڈر نے اپنے سُسر اور سابق لیجنڈ آف اسپن بولر ثقلین مشتاق سے بولنگ کی کوچنگ کی تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہیں۔

    شاداب خان کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں ثقلین مشتاق کو شاداب خان کی کوچنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، شاداب خاب بولنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    شیئر کی گئی ویڈیو کے کیشن میں قومی ٹیم سے کافی عرصے سے باہر آل راؤنڈر شاداب خان نے لکھا کہ اس شخص سے سیکھ رہا ہوں جو سب سے بہترین ہیں میں اس کے لیے شکرگزار ہوں۔

    پاکستان کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے شاداب کو ایک ہاتھ سے بولنگ کی پریکٹس بھی کروائی جبکہ بولنگ بہتر کرنے کیلئے انھوں نے شاداب کو ٹپس بھی دیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت پاکستان نہ آئے تو کوئی ہنگامہ نہیں ہونا چاہیے، ثقلین مشتاق

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت پاکستان نہ آئے تو کوئی ہنگامہ نہیں ہونا چاہیے، ثقلین مشتاق

    سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق سمجھتے ہیں کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر کوئی ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے۔

    دوسر کے موجد اور لیجنڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق نے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر دوسروں سے مختلف طرح سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سادہ سی بات ہے اگر بھارت آنا چاہتا ہے تو وہ آ سکتا ہے، اگر وہ نہیں آنا چاہتے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس بات پر ہنگامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس سے کوئی بھی پارٹی اچھی یا بری نہیں ہوگی، یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور وہ اس معاملے کو دیکھیں گے اور انھیں ہی اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔

    لیجنڈری اسپنر نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے ہونے والی تنقید پر بھی اپنا موقف کے اظہار کیا۔

    انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ کر ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلنا چاہیے۔ لیکن یہ تمام آوازیں باہر بیٹھے لوگوں کی ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو باہر سے چیزیں دیکھ اور سن رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک اپنی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق نہیں اور مختلف بہانے تراش رہا ہے۔

    تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ دنوں اجلاس میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بجٹ کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    آئی سی سی نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے 45 لاکھ ڈالرز اضافی رکھے گئے ہیں۔

  • ثقلین مشتاق نے شاداب خان کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے

    ثقلین مشتاق نے شاداب خان کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ و کھلاڑی ثقلین مشتاق نے اپنے داماد آل راؤنڈر شاداب خان کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے۔

    سری لنکا میں ہونے والے پاکستان افغانستان سیریز کے پہلے میچ  میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے لاجواب فیلڈنگ کرتے ہوئے کیچ پکڑا تھا۔

    ویڈیو: شاداب خان کا ’سپر مین کیچ‘

    نسیم شاہ کی گیند پر شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑا اور افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا۔

    https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1693988453825057007?s=20

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین شاداب خان کی بہترین پرفارمنس کو بے حد سراہتے ہوئے نظر آرہے ہیں،  تعریف کے پُل باندھنے والوں میں سے ایک ان کے سسر ثقلین مشتاق بھی ہیں۔

    سابق کوچ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے شاداب خان کے دورانِ میچ اچھل کر کیچ پکڑتی ہوئی دو تصاویر جاری کیں۔

    انہوں نے شاداب کی فیلڈنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ وہ پاکستان کا  اب تک کا سب سے بہترین فیلڈر ہے۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کے لیے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کے لیے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو پھر سے اپنے کوچنگ پینل کا حصہ بنا لیا ہے، وہ دورہ بنگلہ دیش میں کیوی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلی ہیں، سابق پاکستانی کوچ کیویز کو اسپن بولنگ کے گر سکھائیں گے، وہ بنگلہ دیش میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق مایہ ناز آف اسپنر کو دورہ بنگلا دیش کے لیے کوچنگ پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جہاں وہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تو مہمان ٹیم نے انھیں کوچنگ کے لیے منتخب کیا تھا۔

    اس سال نومبر، دسمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش شیڈول ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

  • شاداب خان داماد کیسے بنے؟ ثقلین مشتاق نے کہانی بتادی

    شاداب خان داماد کیسے بنے؟ ثقلین مشتاق نے کہانی بتادی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ شاداب خان ان کے  داماد کیسے بنے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ شاداب خان کی ایسی کیا خوبی آپ کو نظر آئی جس کی وجہ سے آپ نے اپنی انہیں اپنی بیٹی دی۔

    اس پر سابق کوچ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ رشتہ چند دنوں میں ہی ہوا، شاداب کے والدین گھر آئے انہوں نے مجھ سے  ایک عجیب بات کی، شاداب کے والدین نے کہا کہ بیٹی بادشاہ کی ہو یا فقیر کی شادی کرنی ہی کرنی ہے۔

    شاداب خان نے شادی کے بعد پیغام جاری کردیا

    انہوں نے کہا کہ شاداب کی 2 باتوں نے مجھے بہت متاثر کیا، پہلی بات یہ کہ اس نے اپنے والدین سے یہ بولا کہ میرے لیے رشتہ آپ ڈھوندین دوسری بات یہ کہ وہ 5 وقت کا نمازی ہے۔

    ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے تک ٹیم کا کوچ تھا، شاداب ٹیم کا وہ لڑکا ہے جو ہر ایک کھلاڑی کے دروازے بجا کر نماز کے لیے اٹھاتا تھا۔

    ثقلین مشتاق نے بتایا کہ رشتہ آنے کے بعد سوچنے کیلئے دو دن کی مہلت مانگی جس کے بعد منگنی ہوئی دعا خیر ہوئی اور اگلے دو روز بعد دونوں کا نکاح ہوگیا جسے میں نے پڑھایا، اپنی بیٹی کا نکاح پڑھانے کی کیفیت بیان نہیں کرسکتا۔

  • ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی فُلو کا شکار

    ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی فُلو کا شکار

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی فُلو کا شکار ہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق وائرل انفیکشن کی وجہ سے اسٹیڈیم نہیں آئے وہ کل اسٹیڈیم  آئیں گے۔

    اس کے علاوہ شان مسعود بھی فلو کی وجہ سے صبح تاخیر سے فیلڈ میں آئے تھے، جبکہ کھلاڑیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہوئے تھے جبکہ بابر اعظم اور سلمان علی آغا فلو کا شکار ہوئے تھے۔

  • ’اس بندے کو کوچ بنادیا جو کبھی کو ہیڈ کوچ بنا ہی نہیں‘

    ’اس بندے کو کوچ بنادیا جو کبھی کو ہیڈ کوچ بنا ہی نہیں‘

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم اور مینجمنٹ پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

    ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے سے شکست کے بعد گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

    قومی ٹیم کو نیدرلینڈز، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سے اپنے میچز بھاری مارجن سے جیتنے کے باوجود سیمی فائنل میں رسائی کے لیے دیگر ٹیموں کی شکست کا انتظار کرنا پڑے گا۔

    سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ورلڈ کپ کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق پر تنقید کی۔

    انہوں نے کہا کہ ’جب یہ مینجمنٹ لائے تھے مجھے ہنسی آرہی تھی ظاہر سی بات ہے اس بندے کو ہیڈ کوچ بنادیا جو کبھی ہیڈ کوچ بنے ہی نہیں ہر جگہ بولنگ کوچ ہی رہے ہیں جب ہاریں گے تو اسی قسم کی باتیں کرنی پڑیں گی۔‘

    تنویر احمد نے کہا کہ ’یہ قصور کرکٹ بورڈ کا ہے کہ ان جیسے لوگوں کو لے کر آجاتے ہیں، میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ میرٹ پر ٹیم مینجمنٹ کی سلیکشن ہونی چاہیے لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے باہر سے لوگ اٹھا کر کرکٹ بورڈ میں لائے جاتے ہیں اور آگے بھی ایسا ہی ہوتا دکھائی دے گا۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ’جب ورلڈکپ میں ہار کر واپس آئیں گے یہ سب یہی باتیں کریں گے قدرت کا نظام تھا کوئی دوسری وجہ تھی یہ کبھی قبول نہیں کرتے کہ ہماری غلطیاں تھیں کیونکہ یہ چاہتے ہیں کہ ہماری نوکریاں چلتی رہیں۔‘

  • عمر گل کے بیان پر ثقلین مشتاق نے کیا ردعمل دیا؟

    عمر گل کے بیان پر ثقلین مشتاق نے کیا ردعمل دیا؟

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم نے ہمارے بیٹنگ آرڈر کو ایک اور چیز دکھا دی کہ ہماری ٹیم میں سب میچ ونر ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کے بابر اعظم سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم نے ہمارے بیٹنگ آرڈر کو ایک اور چیز دکھا دی کہ ہماری ٹیم میں سب میچ ونر ہیں۔

    دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم پر کسی کو شک نہیں ہے، اس کی کلاس دنیا کے سامنے ہے، سب اس کی تعریف کرتے ہیں کہ وہ میچ ونر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہے، دو تین میچز میں ان کے نہ چلنے سے دیگر بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے۔

    واضح رہے کہ شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےافغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا تھا کہ بابر اعظم کا رنز نہ کرنا افغانستان ٹیم کے لیے اچھا ہوسکتا ہے۔

    عمر گل نے کہا تھا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کے خلاف پلان تیار کیا ہوا ہے، دیکھتے ہیں کہ بولرز اس پر کیسے عمل کرتے ہیں۔