Tag: ثمینہ پیرزادہ

  • عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یہ سب بکواس باتیں ہیں: ثمینہ پیرزادہ

    عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یہ سب بکواس باتیں ہیں: ثمینہ پیرزادہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی سے متعلق بیان کو بکواس قرار دیدیا۔

    پاکستان کی اداکارہ و ہوسٹ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی، ہوسٹ نے سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے سے متعلق خیالات معلوم کیے تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا ہے۔

    ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مرد اُٹھ کر میرے لیے دروازہ کھول رہا ہے یا نہیں، لیکن اگر کوئی مرد ایسا کرتا ہے تو اس سے یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی ماں نے اس کی تربیت کتنی اچھی کی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اگر میرا شوہر میرے لیے دروازہ نہیں کھولتا تو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا میں خود کھول لوں گی اپنا دروازہ لیکن جب عثمان میرے لیے دروازہ کھولتے ہیں تو کہتی ہوں امی یو ڈان آ گڈ جاب، وہ میرا خیال رکھتے ہیں، سیر و سیاحت کےلیے لے جاتے ہیں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے اچھے انسان ہیں اور ان کی تربیت کتنی اچھی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں نے بھی بہت سنا ہے کہ خواتین کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا ہوائی روزی ہوتی ہے، یہ سب بکواس ہے، ہم دونوں نے بہت اور اچھا کام کیا ہے، میں نے زندگی میں بہت محنت کی ہے، اپنے گھر کو بنانے میں، اپنی بیٹیوں کی پرورش، ان کی تعلیم و تربیت میں، اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں کیسے بیٹیوں کو پڑھا سکتی تھی؟۔

  • عثمان پیرزادہ کا اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف

    عثمان پیرزادہ کا اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و پروڈیوسر عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ میں دوسروں کو 35 برس میں شادی کا مشورہ دیتا تھا لیکن میں نے خود 21 برس کی عمر میں گھر سے بھاگ کر شادی کرلی تھی۔

    سینئر اداکار عثمان پیر زادہ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے اور نکاح کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

    دوران گفتگو اُن کا کہنا تھا کہ میں دوسروں کو مشورہ دیتا تھا کہ 35 برس سے پہلے کبھی شادی نہ کریں جبکہ خود 21 برس کی عمر میں شادی کرلی تھی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جب میری ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات ہوئی تو وہ 17 برس کی اور میں 21 برس کا تھا، پہلے دوستی اور پھر محبت ہوئی، ثمینہ کے گھر رشتہ لے کر گیا تو والدہ نے انکار کردیا۔

    اداکار نے بتایا کہ والدہ نے مجھے کہا کہ میری ہوائی روزی ہے اس لیے وہ چاہتی تھیں کہ میں اداکاری چھوڑ کر نیوی میں ملازمت کرلوں کیونکہ ان کے خاندان کے بیشتر افراد نیوی میں تھے۔

    عثمان پیر زادہ نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ثمینہ نے کہا کہ چلو شادی کر لیتے ہیں، جس پر میں نے فوری طور پر ہامی بھرلی اور اپنے دوست سے رابطہ کیا۔

    میں ثمینہ کو اپنے دوست کے گھر لے گیا اور قریبی مسجد سے مولوی بلوا کر نکاح پڑھوا لیا، دوست کے گھر کا مالی اور باورچی نکاح کے گواہ بنے، نکاح کے بعد ہم دونوں اپنے گھر روانہ ہوگئے۔

    سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں اپنے بڑے بھائی کو فون کر کے اپنی شادی کے متعلق بتایا تو وہ بہت حیران ہوئے اور امی کو لے کر کراچی آ گئے جب گھر والے مان گئے تو انہیں ثمینہ کی والدہ سے ملوایا، اس طرح کچھ دنوں میں سب ٹھیک ہو گیا تو گھر والوں کی رضا مندی سے رخصتی لی۔

  • عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کا قصہ سنا دیا

    عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کا قصہ سنا دیا

    شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار عثمان پیرزادہ نے اپنی شادی اور اپنی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ سے ملاقات کا قصہ سنایا ہے۔

    اداکار عثمان پیرزادہ نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔

     شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ نے ملاقات کے تیسرے دن ہی شادی کی پیش کردی تھی اور ان دونوں کے تعلقات کو نصف صدی گزر چکی ہے۔

     اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ثمینہ سے میری پہلی ملاقات راولپنڈی ٹی وی اسٹیشن پر ہوئی تھی، اس ملاقات کے تیسرے دن ہی ثمینہ نے مجھے شادی کے لیے پروپوز کردیا تھا‘۔

    عثمان پیرزادہ نے کہا کہ ثمینہ کی جانب سے شادی کی پیشکش ملنے پر حیران رہ گیا تھا، تاہم کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد، ہم نے شادی کرلی تھی۔

    انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہماری شادی کو 12 سال گُزر چکے تھے لیکن ہم اولاد کی نعمت سے محروم تھے، پھر اللہ نے ہمیں بیٹی کی رحمت سے نوازا، خوش قسمتی سے کچھ عرصے بعد ہمارے یہاں دوسری اولاد بھی بیٹی ہی ہوئی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کے ہاں دونوں بیٹیاں ہوئیں تو لوگوں نے انہیں کہنا شروع کردیا کہ بیٹا بھی ہونا چاہیے، جس پر وہ لوگوں کو کہتے تھے کہ بیٹے کا کیا کرنا ہے؟

    واضح رہے کہ ثمینہ اور عثمان پیرزادہ کی پہلی ملاقات 1973 میں ہوئی تھی جبکہ اس جوڑے نے 1975 میں شادی کی تھی۔

  • ’کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی‘ ثمینہ پیرزادہ کا سوال

    ’کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی‘ ثمینہ پیرزادہ کا سوال

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر کسی کا نام لیے بغیر حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر لکھا کہ ’ہم نہیں مانتے۔‘

    ایک  ٹوئٹ میں انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے بھی ٹھان لی ہے کہ ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے جب تک جمہور جیت نہیں جاتی‘۔

    ثمینہ پیرزادہ نے ملکی سیاست پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے سوال کیا ہے کہ ’ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو؟۔‘

    انہوں نے حکومت سے ایک اور سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ جو ہر وقت ہم ذکر طاقتور حلقوں کا ذکر سنتے ہیں ان کی طاقت کس کی مرہونِ منت ہے؟‘۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔