Tag: ثناء میر

  • ثناء میر کو کھوئی ہوئی قیمتی چیز واپس مل گئی

    ثناء میر کو کھوئی ہوئی قیمتی چیز واپس مل گئی

    پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا بازار میں کھوجانے والا والٹ حیرت انگیز طور پر انہیں واپس مل گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ وہ کچھ میٹھا خریدنے کے لئے ایک سے دوسری دکان پر گئیں تو اس دوران ان کا والٹ غلطی سے راستے میں کہیں گر گیا۔

    سابق کپتان نے بتایا کہ انہیں جیسے ہی اس بات کا احساس ہوا تو فوراً پہلی دکان پر دیکھنے گئیں تاہم انہیں والٹ وہاں نہیں ملا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ابھی سی سی ٹی وی دیکھنے کا انتظار ہی کررہے تھے کہ اسی اثناء میں ایک نامعلوم نمبر سے مجھے فون کال آئی۔

    کال کرنے والے شخص نے پہلے مجھ سے تصدیق کی میرا کوئی سامان کھوگیا ہے جس کے بعد میں فوراً ان کی بتائی ہوئی جگہ پرچلی گئی۔

    وہ نیک انسان گرمی میں کھڑے ہوئے میرے منتظر تھے تاکہ میرا والٹ مجھے واپس دے سکیں۔

    سابق کپتان نے بتایا کہ میرے والٹ میں انہیں ایک لفافہ ملا تھا جس پر میرے رابطہ نمبر کے ساتھ کچھ اسٹوڈیو کی تصاویر بھی موجود تھیں۔

    انگلش ون ڈے کپ، امام الحق تیسری سنچری بنانے میں کامیاب

    سابق کپتان نے والٹ واپس کرنے والے دونوں افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے رابطے کی تفصیلات والٹ میں رکھا کریں تاکہ اگر یہ صحیح شخص تک پہنچ جائیں تو وہ آپ سے رابطہ کرکے آپ کی امانت آپ تک پہنچا سکیں۔

  • ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

    ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

    کراچی : قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کروں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا اس بنا پر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں، مجھے مستقبل کے لیے اپنے اہداف دوبارہ ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔

    ثناء میر  کا کہنا تھا کہ  میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، مجھے امید ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

    اس فیصلے کے بعد ثناء میر آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کریں گی ، سیریز کے 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ ملائیشیا میں ہونے والی سیریز میں تین ٹی ٹونٹی میچز بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے ثنا میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا تھا اور وہ ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئیں تھیں، ثنا میر نے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد کو اس عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا تھا، انیسہ محمد نے 146 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    واضح رہے کہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھارت کی جھولن گھوسوامی کو حاصل ہے جبکہ ثنا میر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • ایشین ٹی ٹوئنٹی کپ،پاکستان ویمن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

    ایشین ٹی ٹوئنٹی کپ،پاکستان ویمن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

    بنکاک : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں آخری معرکہ حریف ہندوستان سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بنکاک میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بینٹگ کا فیصلہ کیا جس کو سابق کپتان ثنا میر کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستانی باؤلرز نے غلط ثابت کردیا۔

    تھائی لینڈ کی ٹیم 19 اوورز میں محض 51 رنز پر ڈھیر ہو گئی، تھائی لینڈ کی 5 بلے باز صفر پر آؤٹ ہو گئیں جب کہ سب سے زیادہ اسکور 13 چینتام نامی بیٹسمین بنا سکیں اس کے علاوہ سیتھرووانگ نے 11 رنز جڑے جب کہ باقی9 بیٹسمین دس سے کم انفرادی اسکور ہی بنا سکیں۔

    پاکستان کی جانب سے سابق کپتان ثناء میر نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انعم امین اور نداڈار نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ اسماویہ اقبال کے حصے میں آئی۔

    آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 12 اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹیں کھو کر حاصل کرکے فتح اپنے نام کر لی اور یوں فائنل میں جگہ پانے میں کامیاب ہو گئیں جہاں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا، فائنل بنکاک میں 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نین عابدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہم بھارت سے اپنا سائید میچ ہار گئے تا ہم ہمارے عزم اور حوصلے بلند ہیں اور بہترین فیلڈنگ کے باعث بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

  • مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے، کپتان پاکستان ویمن ٹیم

    مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے، کپتان پاکستان ویمن ٹیم

    کولکتہ: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے لیکن ویرات کوہلی پاکستان کی خواتین ٹیم میں مسٹر پاپولر ہیں۔

    بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق ثنا ءمیر نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں کوہلی سب سے زیادہ پسندیدہ اور مشہور کرکٹر ہیں جبکہ جہاں تک ان کی پسند کی بات ہے تو مہندرا سنگھ دھونی ان کے فیورٹ ہیں۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنا ءمیر نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں چند نام ہیں جو بہت مشہور ہیں میرے خیال میں ویرات کوہلی ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھونی میرا فیورٹ کھلاڑی ہے ، دھونی کھیل کے میدان میں اور کھیل کے میدان سے باہر خود کو بہت اچھے سے ہینڈل کرتا ہے ۔

    ثناء میر نے کہا کہ دھونی جونیئر کھلاڑیوں کی ٹیم کو بہت ہی موثر یونٹ میں تبدیل کر چکے ہیں، ثناءمیر نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ ویرات کوہلی اور دھونی پاکستانی خواتین ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور کرکٹر ہیں۔