Tag: ثنا اللہ عباسی

  • ملزم کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ چھپانے میں مدد، ایف آئی اے اہلکار گرفتار

    ملزم کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ چھپانے میں مدد، ایف آئی اے اہلکار گرفتار

    اسلام آباد: دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ چھپانے میں مدد کرنے پر 2 ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ملزم حافظ اصغر کو دوران ریمانڈ غیر قانونی سہولت فراہم کرنے پر ایف آئی اے اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے محکمے کے اندر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے، اس لیے معاملے کا علم ہوتے ہی انھوں نے اس کا نوٹس لے لیا، اور ایف آئی اے اہل کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل احتشام اور فرمان ایاز نے دوران حراست، دہشت گردی کے ملزم حافظ اصغر کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ کو ایف آئی اے کی تفتیش میں چھپانے میں مدد فراہم کی تھی۔

    ملزمان نے مبینہ طور پر دوران ڈیوٹی ملزم کو انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ کی سہولت فراہم کی، اور اس طرح بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی چھپانے کی کوشش میں اسے اعانت پہنچائی گئی۔

    گرفتار ملزم نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بٹ کوائنز اور دیگر کرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹ کے پاس وَرڈ تبدیل کیے، تاہم انسداد دہشت گردی ونگ نے ثبوتوں کو ضائع کرنے اور کرپٹو کرنسی کو منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • پولیس کا نوجوان پر بدترین تشدد، تھانے سے باہر پھینک دیا

    پولیس کا نوجوان پر بدترین تشدد، تھانے سے باہر پھینک دیا

    ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں پولیس نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے نوجون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حالت غیر ہونے پر تھانہ سے باہر پھینک دیا۔

    نتھیاگلی کے رہائشی شخص فاروق کو تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے سڑک سے اٹھا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا یا تھا۔

    متاثرہ شخص فاروق کے مطابق اسے پولیس اہلکار چارپائی کے ساتھ باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے، جس سے اس کی حالت غیر ہوئی۔

    متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پولیس نے مجھے شدید ذخمی حالت میں تھانہ سے باہر پھینک دیا، اس دوران مقامی افراد گاڑی میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا۔

    فاروق کے مطابق پولیس سے تشدد کرنے کی وجہ پوچھتا رہا لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ شخص نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ مجھے بے گناہ پولیس اہلکار اٹھا کر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے، مجھے انصاف فراہم کرکے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

  • ثنا اللہ عباسی نئے آئی جی خیبر پختونخوا تعینات

    ثنا اللہ عباسی نئے آئی جی خیبر پختونخوا تعینات

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ثنا اللہ عباسی کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ثنا اللہ عباسی کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا۔ ثنااللہ عباسی آئی جی گلگت بلتستان کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    وفاقی حکومت نے دو روز قبل آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر نعیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبرپختونوا کے لیے تین نام وزیراعظم آفس کو بھجوائے تھے، تینوں ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثنااللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل تھے۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد نعیم نے رواں سال 9 فروری کو آئی جی خیبرپختونخوا کا چارج سنبھالا تھا اور انہیں 11 ماہ بعد تبدیل کر دیا گیا۔

  • کراچی: صدر سے گرفتار ملزمان کا پڑوسی ملک کی ایجنسی سے تعلق کا انکشاف

    کراچی: صدر سے گرفتار ملزمان کا پڑوسی ملک کی ایجنسی سے تعلق کا انکشاف

    کراچی:صدرسے گرفتار تین ملزمان نے دوران تفتیش حیران کن انکشافات کیے، تینوں ملزمان کئی برس سے پڑوسی ملک کے ایجنٹ کی حیثیت سے سرگرم تھے.

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ دنوں صدر سے گرفتار ملزمان برسوں سے کراچی میں‌ سرگرم تھے، وہ پڑوسی ملک کے ایجنٹ‌ کے طور پر کام کر رہے تھے.

    ثنا اللہ عباسی کے مطابق ملزمان نے پڑوسی ملک کی ہدایت پر کئی افراد کو قتل کیا، ملزمان کراچی میں دہشت گردی اور دیگرجرائم کا اعتراف کرتے ہیں.

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان میں یوسف رضا، معصوم نقوی، اکبرعلی شامل ہیں، یوسف رضا گروہ کا سرغنہ ہے، جو بہ یک وقت دو ایجنسیوں کے لئے کام کررہا ہے.

    ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ مرکزی ملزم جھنگ کا رہائشی ہے، وہ کراچی ابوالحسن اصفہانی روڈ پررہتا تھا، ملزم متعدد بار افغانستان ایران آتا جاتا رہا ہے.

    ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ یوسف رضا کا فرضی نام مونی پرویزتھا، ملزم نیٹوکنٹینر لےجانے والی کمپنی میں ملازم بن کر کابل گیا تھا.


    عمران فاروق قتل کیس: 3 ملزمان پرفرد جرم عائد


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔