Tag: ثنا جاوید

  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر عائشہ عمر کا ردعمل

    شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر عائشہ عمر کا ردعمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ عائشہ عمر نے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر ردعمل دیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں دوسری بار شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید  نے اپنی شادی کی نئی تصویر جاری کی ہے۔

    ثنا اور شعیب کی تصویر پر اداکارہ عائشہ عمر نے جوڑے کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشااللہ‘ اس کے ساتھ ہی سرخ دل والے ایموجی اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں تو اس دوران شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

    جس کے بعد اداکارہ عائشہ عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

     عائشہ عُمر نے کہا تھا کہ ’اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کروادی تھی‘۔

    عائشہ عُمر نے کہا تھا کہ ’میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں لیکن جو لوگ مجھے جانتے ہیں کہ اُنہیں میری چوائس، میرے اقتدار اور میرے اصولوں کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے‘۔

  • ثنا جاوید کی برج خلیفہ پر خوبصورت تصویر وائرل

    ثنا جاوید کی برج خلیفہ پر خوبصورت تصویر وائرل

    معروف اداکارہ ثنا جاوید کی دبئی میں برج خلیفہ پر لی گئی تصویر وائرل ہوگئی، مداحوں نے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ثنا جاوید آج کل تعطیلات پر متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہیں۔

    ثنا نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے اپنی خوبصورت تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

    ان کی تصویر کومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ ثنا نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ اکتوبر 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئی تھیں۔

  • ثنا جاوید نے ہتھیار چلانا سیکھ لیے

    ثنا جاوید نے ہتھیار چلانا سیکھ لیے

    اسلام آباد: معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے ہتھیار چلانا سیکھ لیے، انہوں نے اپنے شوہر عمیر جسوال کے ساتھ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ثنا نے اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں وہ بندوق چلا رہی ہیں۔

    ثنا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی میں پہلی بار میں نے بندوق چلائی ہے، میرے شوہر نے مجھے ہتھیاروں اور سیلف ڈیفنس سے متعارف کروایا۔

    انہوں نے لکھا کہ میں خوفزدہ تھی لیکن میں یہ سیکھنا چاہتی تھی۔ انہوں نے اپنے شوہر عمیر جسوال کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    خیال رہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کچھ عرصہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

  • اداکارہ ثنا جاوید کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ ثنا جاوید کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور والدہ کے نام جذباتی پیغام لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے رسوائی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے حیدرآبادی کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں، وہ اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ اپنے بچوں کو تیار کرتی ہیں، ان کو خوبصورت لباس پہناتی ہیں اور پھر ان کی تصویریں کھینچتی ہیں۔‘

    ثنا جاوید نے کہا کہ میں نے اس تصویر میں پسندیدہ روایتی حیدرآبادی کُرتا پہنا ہوا ہے جو میری والدہ نے میرے لیے خود سلائی کیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہوں، میں اس تصویر میں تھوڑی غمزدہ ہوں کیونکہ مجھے اپنی والدہ کی گود میں رہنے کی عادت تھی اور یہ تصویر لینے کی وجہ سے انہوں نے مجھے اپنی گود سے نیچے اتار دیا تھا جس کی وجہ سے میں اداس ہوگئی تھی۔

    انہوں نے لکھا کہ آج بھی میں اپنے کام کی وجہ سے والدہ سے دور ہوتی ہوں تو ان کو یاد کرکے اداس ہوجاتی ہوں۔

    ثنا جاوید کا کہنا تھا کہ آئیں ہم بھی اپنی ماؤں کا اسی طرح خیال رکھیں جیسے ہماری ماؤں نے بچپن میں ہمارا خیال رکھا تھا، ہماری مائیں صحت و تندرستی اور خوشی کے ساتھ زندگی بسر کریں۔