Tag: ثنا میر

  • کرکٹ رلاتا زیادہ خوش کم کرتا ہے: جیت کے بعد سابق کپتان ثنا میر کی گفتگو

    کرکٹ رلاتا زیادہ خوش کم کرتا ہے: جیت کے بعد سابق کپتان ثنا میر کی گفتگو

    کراچی: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جو رلاتا زیادہ اور خوش کم کرتا ہے، خوشی ہے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلے۔

    ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف کام یابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ یہ جیت میں سپورٹرز کو وقف کرتی ہوں، جیتنے کے با وجود ہمیں فیلڈنگ اور بالنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    [bs-quote quote=”خواتین کرکٹ کے لیے جدوجہد کی ہے، اسے سمجھنے میں لوگوں کو وقت لگا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سابق کپتان ثنا میر”][/bs-quote]

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں اتحاد ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے، ہم اپنی کوشش کرتے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان جیتا ہے، جب تک کرکٹ کو انجوائے کرتی رہی کھیلتی رہوں گی۔

    ثنا میر نے کہا ’خواتین کرکٹ کے لیے جدوجہد کی ہے، اسے سمجھنے میں لوگوں کو وقت لگا ہے، سرفراز نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کا آنا اچھا لگا۔‘

    ثنا میر نے کہا ’ویسٹ انڈیز کو ہم نے ون ڈے میں بھی ہرایا، آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ویسٹ انڈیز نے جو بہادری دکھائی وہ قابل تعریف ہے، ویسٹ انڈین کپتان گھل مل گئیں، یہی کھیلوں کی خوب صورت بات ہے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    میچ میں زبردست کام یابی دکھانے والے کھلاڑی ندا ڈار نے کہا کہ اپنے آئیڈیلز کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے، شروع سے آفریدی کو فالو کرتی رہی ہوں، آنے والی لڑکیاں دیکھ سکتی ہیں عالمی کرکٹ کا کیا معیار ہے، تیسرا میچ ہم نے اپنی پوری قوت سے کھیلا ہے۔

  • ثنا میر کے لیے ایک اور اعزاز

    ثنا میر کے لیے ایک اور اعزاز

    کراچی: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ ثنا میر انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل ویمن ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے سال کی بہترین ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا۔

    ٹی 20 ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں البتہ ون ڈے ٹیم میں پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

    ثنا میر کو سال 2018 میں ورلڈ ٹی 20 کی بہترین گیند کروانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

    گزشتہ برس انہیں آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں باؤلنگ میں صف اول پر رکھا گیا۔

    سنہ 2005 میں سری لنکا کے خلاف اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والی ثنا اب تک 108 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں۔ 108 ون ڈے میچز میں ثنا 1 ہزار 4 سو 91 رنز بنا چکی ہیں جبکہ انہوں نے 127 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    ثنا میر ون ڈے میچز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بھی ہیں۔

  • ہمارے معاشرے میں بڑھتی عمر پر تنقید کی جاتی ہے، ثنا میر

    ہمارے معاشرے میں بڑھتی عمر پر تنقید کی جاتی ہے، ثنا میر

    کراچی: پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان اور باؤلر ثنا میر نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بڑھتی عمر پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، عالمی ریکنگ میں نمبر ون آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثنا میر کا کہنا تھا کہ ہمارے ماحول میں بڑھتی عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ایسی صورتحال میں کارکردگی خاصی مشکل ہوتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مارک کولز کی کوچنگ سے کافی فائدہ ملا، میری فٹنس اور فارم میں رہنے کی وجہ اسکلز میں بہتری ہے جس کا سہرا ساتھی کھلاڑیوں کو بھی جاتا ہے۔

    ثنا میر کا کہنا تھا کہ ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد اگلے ماہ ویسٹ انڈیز میں ہوگا، ہماری ٹیم میں بہترین اسپنرز شامل ہیں، کوشش ہوگی کہ حریف ٹیموں کو اسی کے ذریعے دباؤ میں رکھیں، ہمیں بیٹنگ میں وہی پرفارمنس دکھانی ہوگی جیسے آسٹریلیا کے خلاف دکھائی۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’جب ہماری پرفارمنس ٹیم کے کام آئے تب ہی ہم اچھے باؤلر بن سکتے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: ثنا میر صف اول کی خاتون بولر بن گئیں

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ جاری کی، فہرست میں پاکستان کی دو خواتین کھلاڑی ابتدائی تین میں سے دو پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

    ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر 663 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی پہلی باؤلر بنیں، انہوں نے 108 ون ڈے میچز میں 1 ہزار 4 سو 91 رنز بنا بنائے اور 127 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری جانب دوسری طرف ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں پاکستان ویمن ٹیم کی ایک اور کھلاڑی انعم امین بھی شامل ہیں جو تیسرے پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

    واضح رہے کہ سنہ 2005 میں سری لنکا کے خلاف اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والی ثنا اب تک 108 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں۔

  • آئی سی سی رینکنگ: ثنا میر صف اول کی خاتون بولر بن گئیں

    آئی سی سی رینکنگ: ثنا میر صف اول کی خاتون بولر بن گئیں

    دبئی: انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے خواتین کی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر صف اول کی خاتون بولر بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے خواتین کی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔

    خواتین بولرز میں پہلی 3 میں سے 2 پوزیشن پاکستان کے پاس ہیں۔ خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر صف اول کی خاتون بولر بن گئیں۔

    ثنا میر رینکنگ میں 663 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں ثنا میر نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

    سنہ 2005 میں سری لنکا کے خلاف اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والی ثنا اب تک 108 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں۔

    108 ون ڈے میچز میں ثنا 1 ہزار 4 سو 91 رنز بنا چکی ہیں جبکہ انہوں نے 127 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    دوسری طرف ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں پاکستان ویمن ٹیم کی ایک اور کھلاڑی انعم امین بھی شامل ہیں جو تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • بسمہ معروف ویمنزکرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر

    بسمہ معروف ویمنزکرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثنا میر کو ویمنز ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ بسمہ معروف کو کپتان مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ثنا میر کی چھٹی کردی ان کی جگہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی کپتان بسمہ معروف کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔

    ثنا میر کوویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تاہم انہیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی سلیکشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔


    ورلڈ کپ میں شکست: ویمن ٹیم کی کھلاڑی موٹربائیک پرگھرگئیں


    خیال رہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم 17 جولائی کو ویمنز ورلڈ کپ میں مایوس ترین کارکردگی کے بعد وطن واپس پہنچی تو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے کے لیے کوئی آفیشل موجود تھا اور نہ ہی پی سی بی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔

    ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ساتوں میچز میں ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بعدازاں 1 اگست 2017 کو ویمنزورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے اپنی تفصیلی رپورٹ پی سی بی حکام کو بھیجی تھی جس میں کپتان ثنامیر، منیجرعائشہ اشعر اور چند سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔


    بسمہ معروف ویمن ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 جون 2016 کو بسمہ معروف کو پاکستان ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔ 

  • قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ

    لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوگئی جہاں قومی ٹیم پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ثنامیر کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوگئی جہاں ٹیم 5ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ کھیلے گی۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم 19 سال بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 623 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئی۔ویمن کرکٹ ٹیم کے15رکنی اسکواڈ کے ساتھ 5آفشلز بھی نیوزی لینڈ روانہ ہوئے ہیں۔

    میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ویمن کرکٹ ٹیم پہلا ون ڈے9نومبر،دوسرا11،تیسرا13،چوتھا17اور سیریز کا آخری ون ڈے میچ 19 نومبر کوکھیلے گی،جبکہ واحد ٹی ٹونٹی میچ 21نومبر کو ہو گا۔

    واضح رہے کہ قومی ویمن ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت ثنا میر جبکہ قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بسماءمعروف کریں گی۔

  • دوسرا ٹی ٹونٹی:پاک ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ہرا دیا

    دوسرا ٹی ٹونٹی:پاک ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ہرا دیا

    شارجہ : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کپتان ثنا میر کی ہیٹرک کی بدولت سری لنکا ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پچپن رنز سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے جانے  والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے بعد کپتان ثنا میر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو ایک سو چوبیس رنز تک پہنچادیا۔

    ثنا میر نے اڑتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین بولرز نے نپی تلی بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

    کپتان ثنا میر نے تیرہویں اوور میں ہیٹ ٹرک کرکے سری لنکن ٹیم کو انہتر رنز پر پویلین بھیج دیا۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر ثنا میر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔