Tag: جائلز کلارک

  • آئی سی سی کا ورلڈ الیون پاکستان بھیجنے پر غور

    آئی سی سی کا ورلڈ الیون پاکستان بھیجنے پر غور

    دبئی: پی ایس ایل فائنل کا کامیاب انعقاد رنگ لایا، آئی سی سی نے ورلڈ الیون پاکستان میں بھیجنے پر غور شروع کردیا جو پاکستان کرکٹ ٹیم سے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھلنے کی امکان بڑھ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ الیون ٹیم پاکستان میں بھیجنے پر غور شروع کردیا۔

    برطانوی اخبار کے مطابق آئی سی سی ورلڈ الیون پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، ستمبر میں ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی اور پاکستان میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

    پاکستان سیکیورٹی ٹاسک ٹیم کے سربراہ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک کے حوالے سے برطانوی اخبار دی گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی طے کرچکی ہے کہ یہ چاروں ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے اور اس ٹی ٹوئنٹی سیریز کا نام انڈی پینڈنس کپ ہوگا۔

    جائلزکلارک نے مزید کہا کہ 4 ٹی-20 میچزلاہورمیں کھیلےجائیں گے جس کے لیے ورلڈالیون کرکٹ ٹیم 17 ستمبر کودبئی پہنچےگی جب کہ
    چاروں میچز 29 ،28، 23 ، 22 ستمبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    فیصلے پر پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ اب بولو! پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل ہونے سے پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے کھل گئے، ستمبر میں ورلڈ الیون ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی تاہم کون سے کھلاڑی ورلڈ الیون میں شامل ہوں ان تفصیلات سے آئی سی سی بات میں آگاہ کرے گی۔

    نجم سیٹھی نے مزید خوش خبری سنائی کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں، سری لنکا، بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں اگلے برس پاکستان کا دورہ کریں گی۔

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لائیں گے: نجم سیٹھی

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لائیں گے: نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانا چاہتے ہیں، پی ایس ایل سے قومی ٹیم میں نوجوان کرکٹرز آئیں گے۔

    ‘تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانا چاہتے ہیں جس کے لیے دبئی جا رہا ہوں جہاں بین الاقوامی کھلاڑیوں سے ملاقات کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا اور لاہور میں بین الاقوامی کرکٹرز و آفیشلز کی آمد اور فائنل میچ کھیلنے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے۔

    چیئرمین پی ایس ایل نے کہا کہ پہلے کہا جارہا تھا کہ فرنچائز نہیں ملیں گے، لیگ کامیاب نہیں ہوگی، دبئی میں ہوگئی تو کامیاب نہیں ہوگی، قطر میں ہوگی تو کامیاب نہیں ہوگی  لیکن اب یہ سب باتیں دم توڑ گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فرنچائزز اچھی طرح سے اپنا کام انجام دے رہی ہیں، پی ایس ایل کامیاب ہوچکی ہے اب ہمارا مقصد انٹرنیشنل کرکٹرز کو پاکستان لانا ہے۔

    نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا کہ پی ایس ایل سیزن ون کامیاب رہا اور اب پی ایس ایل کا دوسرا سیزن بھی کامیاب رہے گا جس سے نوجوان و منجھے ہوئے کرکٹرز سامنے آئیں گے اور اسی نئے ٹیلنٹ میں سے ہی ایک اچھی قومی ٹیم منتخب ہوگی۔

    جائلز کلارک کی پاکستان آمد کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ جائلز کلارک کو بھی پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے، فیکا کو بھی پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے سیکیورٹی کی صورتحال پرقائل کرنے کی کوشش کریں گے۔