Tag: جائیداد

  • اسلام آباد میں جائیداد خریدنے والوں کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی

    اسلام آباد میں جائیداد خریدنے والوں کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی

    نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جائیداد خریدنے والوں کے لیے بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے خصوصی بجٹ اجلاس میں اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جائیداد خریدنے والوں کے لیے خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

    وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹام پیپر ڈیوٹی 4 سے کم کر کے ایک فیصد کرنے کا اعلان کیا۔

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے بجٹ برائے سال 26-2025 کی تقریر میں ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے بھی کئی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

    ہاؤسنگ سیکٹر، جائیداد خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کردی گئی

    ان میں ہاؤسنگ سیکٹر، جائیداد خریداری پر ود ہولڈنگ کی شرح 4 فیصد سے کم کر کے 2.5کرنے، کمرشل جائیداد، پلاٹ، مکانوں کی منتقلی پر ایف ای ڈی ختم کرنے، کم لاگت مکان کی تعمیر کے لیے رہن شرائط آسان کرنے، 10 مرلے تک کے مکانوں اور دو ہزار مربع فٹ فلیٹ پر ٹیکس کریڈٹ متعارف کرانے جیسی اسکیمز شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/budget-2025-26-pakistan/

     

  • پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کس کو منتقل ہوگی؟ سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور

    پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کس کو منتقل ہوگی؟ سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور

    اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں پرنس کریم آغا خان کی جائیداد کی منتقلی سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد آغا خان جماعت اور ان کے سربراہ کو منتقل ہوگی۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے سندھ میں صحت، ثقافت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ پرنس رحیم آغا خان جماعت کے سربراہ ہونے کے ناطے تمام جانشینوں کے وارث ہیں۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی جائیداد ان کی جماعت اور سربراہ کو منتقل کرنے کے لیے کسی قانونی دستاویزات اور سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

    قرارداد کے مطابق سندھ آغا خان پراپرٹی بل کا اطلاق سندھ بھر میں 4 فروری سے ہوگا اور اس جائیداد کی منتقلی کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

    واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان رواں برس 4 فروری کو لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے بعد پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا بنے ہیں۔

  • منوج کمار نے کتنی جائیداد چھوڑی؟ مداح حیران رہ گئے

    منوج کمار نے کتنی جائیداد چھوڑی؟ مداح حیران رہ گئے

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے، تجربہ کار اداکار کے اثاثوں سے ان کی کئی نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے، دل کی مختلف بیماریوں کے باعث 4 اپریل کو ان کا انتقال ہوا۔

    رپورٹس کے مطابق اسپتال کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی بتائی گئی تھی۔

    معروف اداکار کا اصل نام ’ہری کرشنن گوسوامی‘ تھا اور حب الوطنی پر مبنی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے اُنہیں ’بھارت کمار‘ کے لقب سے بھی نوازا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تجربہ کار اداکار کی موت کے وقت ان کے اثاثوں کی کل مالیت 170 کروڑ بھارتی روپے تھی۔

    اتنے اثاثوں کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ وہ ناصرف ایک مشہور فلمی اداکار تھے بلکہ ایک سرمایہ کار اور کاروباری شخصیت بھی تھے۔

    واضح رہے کہ 2007 مین ریلیز ہونے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ باکس آفس پر سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی، تاہم تجربہ کار اداکار منوج اس میں دکھائے گئے ایک خاص منظر کی وجہ سے ناراض تھے۔

    اُس منظر میں شاہ رخ خان کے کردار ’اوم پرکاش مکھیجا‘ کو دکھایا گیا جو منوج کمار سے تعلق کا استعمال کرتے ہوئے پریمیئر میں داخل ہوتا ہے جبکہ پولیس ٹریڈ مارک کی وجہ سے اسے پہچاننے میں ناکام ہو جاتی ہے۔

    تاہم بعد میں پولیس اہلکار اس پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے اسے پریمیئر سے بھگا دیتے ہیں۔

    اس پر تجربہ کار اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہوا ہے شاہ رخ خان نے میری روح کو زخمی کیا ہے، یہ مجھے نیچا دکھانے اور تضحیک کرنے کی سازش ہے، پچھلے 50 سالوں سے فلمی دنیا سے میری توہین کی گئی ہے۔

    انہوں نے ہتک عزت کے مقدمے میں ہرجانے کے طور پر صرف ایک روپے کا مطالبہ کیا کیونکہ ان کے وکیل کے مطابق ان کی ساکھ انمول ہے۔

    تجربہ کار اداکار نے فلم سے اس سین کو ہٹانے کی درخواست کی تھی جس پر فلمسازوں نے اتفاق کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے ان کو پہنچنے والی کسی بھی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بالکل غلط تھا اگر انہیں تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

    معافی کے باوجود یہ مسئلہ 2013 میں دوبارہ سامنے آیا جب ’اوم شانتی اوم‘ کو جاپان میں متنازع منظر کے ساتھ دوبارہ ریلیز کیا گیا۔ اس کے بعد تجربہ کار اداکار نے اس منظر کو نہ ہٹانے پر شاہ رخ خان اور ایروز انٹرنیشنل سے 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    ملائکہ اروڑا کے وارنٹ گرفتاری جاری، وجہ سامنے آگئی

    تجربہ کار اداکار نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کو جاپان میں وعدے کے باوجود سین ڈیلیٹ کیے بغیر ریلیز کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ قانونی کارروائی نے شاہ رخ خان اور فرح خان میں ذمہ داری کا احساس پیدا نہیں کیا۔ بعدازاں، انہوں احتساب کے فقدان سے مایوس ہو کر مقدمہ واپس لے لیا تھا۔

  • جائیداد کی خاطر بیوی نے شوہر کو زندہ جلا ڈالا

    جائیداد کی خاطر بیوی نے شوہر کو زندہ جلا ڈالا

    دولت کی خاطر انسان کس حد تک گر سکتا ہے یہ منظر پڑوسی ملک میں دیکھا گیا جہاں بیوی نے جائیداد کی خاطر شوہر کو زندہ جلا دیا۔

    بھارتی میڈیا مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے جتگیال ضلع میں پیش آیا جہاں دولت کا نشہ دماغ پر ایسا چڑھا کہ بیوی نے بچوں کے ساتھ مل کر اپنے سہاگ کو ہی زندہ جلا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق کملاکر نامی شخص کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ کملاکر نے دو سگی بہنوں سے شادی کر رکھی تھی اور حال ہی میں اس نے تیسری شادی کی تھی اور یہ بیوی پولاس میں رہتی تھی۔

    تیسری شادی سے ناراض پہلی بیوی جمنا نے گزشتہ روز اپنے شوہر سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا کیا۔ اس معاملے پر خاتون کے دو بیٹوں، بیٹی اور داماد نے اپنی ماں کا ساتھ دیا۔

    جھگڑا اتنا بڑھا کہ کملاکر کو پہلے انہوں نے چاقو سے حملہ کر کے زخمی کیا اور اس کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • جائیداد کیلئے باپ کو قتل کرنیوالا بیٹا گرفتار

    جائیداد کیلئے باپ کو قتل کرنیوالا بیٹا گرفتار

    کراچی کے علاقے  پی آئی بی کالونی سے پولیس نے جائیداد کیلئے باپ کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا، ملزم نے 20 اگست 2024 کو دوست کیساتھ والد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    پی آئی بی پولیس نےکارروائی کرکے قتل میں ملوث ساتھی ملزم شبیر کو گرفتار کرلیا تھا لیکن واردات کے بعد سے مقتول کا بیٹا فرار ہوگیا تھا۔

    تاہم اب ملزم شوکت کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے جائیداد کے تنازع پر والد کے قتل کی واردات کی تھی۔

  • والدین سے جائیداد کا حصہ نہ ملنے پر بیٹی  نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    والدین سے جائیداد کا حصہ نہ ملنے پر بیٹی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    خان پور : والدین سے جائیداد کا حصہ نہ ملنے پر بیٹی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، آگ لگنے سے صفیہ بی بی کا ایک بازو جھلس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خان پور میں تھانہ صدر کی حدود بستی عباسیاں چک 11 پی میں جائیداد کا حصہ نہ دینے پر والدین اور بیٹی میں جھگڑا ہوا، جس کے باعث 25 سالہ صفیہ بی بی نے والدین سے جائیداد میں اپنا حصہ نہ ملنے پر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

    آگ لگنے سے صفیہ بی بی کا ایک بازو مکمل جھلس گیا، خاتون کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کر زریعے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تھانہ صدر پولیس نے موقع پرپہنچ کر کاروائی شروع کردی، خاتون کا پیٹرول چھڑک کر خوکو آگ لگانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    متاثرہ خاتون نے ہسپتال میں اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے عدالت سے زمین پر اسٹے آڈر لیا ہوا ہے لیکن میرا بھائی احمد اور والد ربنواز میرے حصہ کی جائیداد زبردستی فروخت کرائی، جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر میں نے خود کو آگ لگادی۔

    متاثرہ خاتون صفیہ بی بی نے ہسپتال میں اپنے شوہر اقرار احمد کے ہمراہ ڈی پی او رحیم یار خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو ٹریکٹر سے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو ٹریکٹر سے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    راجستھان: بھارت میں جائیدادکے  تنازع پر بھائی نے بھائی کو ٹریکٹر سے کچل ڈالا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور میں زمین کے تنازع پر بھائی نے ٹریکٹر سےکچل کر بھائی کو  قتل کر دیا، اس افسوسناک واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مقامی لوگوں کو مداخلت کرنے کے بجائے اس قتل کی وڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا اس  حوالے سے کہنا ہے کہ 30 سالہ نرپت کو ٹریکٹر کے نیچے کچل دیا گیا تھا اور مبینہ طور پر اس کے بھائی دامودر نے اسے قتل کیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ نرپت اور دامودر کے درمیان دیرینہ زمین کا تنازع چل رہا تھا، اب تک 6 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے تاہم اس میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب بی جے پی لیڈر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کانگریس کی قیادت والی راجستھان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس واقعہ کو "دل دہلا دینے والا” قرار دیا۔

  • بیٹوں نے جائیداد کیلئے باپ کو قتل کردیا

    بیٹوں نے جائیداد کیلئے باپ کو قتل کردیا

    جائیداد کی لالچ میں بیٹوں کا خون سفید ہو گیا، دیپالپور میں بیٹوں نے جائیداد کیلئے اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جائیداد کے تنازعے پر گھروالوں کو  موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعات میں مسلسل  اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، ایسے خوفناک واقعات عدم برداشت کی واضح مثال بھی ہیں۔

    اس طرح کا واقعہ دیپالپور کے منڈی احمد آباد میں پیش آیا جہاں بیٹوں نے جائیداد کیلئے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول محمد اکرم کے بھانجے کی مدعیت میں بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ بھانجہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول محمد اکرم  کے دوسری شادی کرنے پر بیٹوں کو رنج تھا۔

  • عرب امارات: جائیداد کی خرید و فروخت میں اضافہ

    عرب امارات: جائیداد کی خرید و فروخت میں اضافہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سنہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران جائیداد کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھا گیا، علاوہ ازیں کرائے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔

    اردو نیوز کے مطابق عالمی کنسلٹنسی فرم سی بی آر ای کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی پراپرٹی مارکیٹ میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں فروخت اور کرائے کی شرح میں بدستور اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابو ظہبی اور دبئی میں پرائم آفس کی جائیدادوں میں رواں سال جنوری تا مارچ بالترتیب 19.1 فیصد اور 20.2 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    یہ اضافہ دونوں شہروں میں سال کی پہلی سہ ماہی میں اوسط کی شرح میں 90 فیصد اضافے سے ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    ریکارڈ اضافے کی شرحوں کے نتیجے میں دبئی کی گریڈ اے، بی اور سی تجارتی عماراتوں کے لیے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بالترتیب 20.2 فیصد، 13.5 فیصد، 18.7 فیصد اور 28.7 فیصد کا اوسط اضافہ ہوا۔

    دبئی نے 2023 کے پہلے تین مہینوں میں 22 ہزار 802 نئی لیز رجسٹریشنز ریکارڈ کی ہیں جو گزشتہ سال سے 60.5 فیصد زیادہ ہیں۔

    رہائشی سیکٹر کے لحاظ سے دبئی میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں فروخت کے لیے جائیداد کی اوسط قیمتوں میں 12.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    عالمی کنسلٹنسی فرم میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے تحقیق کے سربراہ تیمور خان نے بتایا ہے کہ یو اے ای کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ڈیمانڈ کی سطح کو برقرار رکھا ہے جس سے تمام شعبوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

    امارات میں پراپرٹی کے شعبے میں کرایے کے سیکٹر میں عالمی فرم کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دبئی کے رہائشی علاقوں میں مارچ 2023 میں 26.3 فیصد اضافہ ہوا جو فروری میں 27.7 فیصد ترقی سے کم ہے۔

    دبئی میں اہم رہائشی علاقے جیسا کہ دبئی کا قدیم علاقہ، دبئی مرینا اور پام جمیرہ کے علاقے کرایوں کی شرح کم کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف ابو ظہبی کے رہائشی سیکٹر میں استحکام رہا، جہاں مارچ 2023 تک سال میں اپارٹمنٹ کے اوسط کرایوں میں 0.7 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

  • کرکٹ کے ساتھ کوہلی کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری

    کرکٹ کے ساتھ کوہلی کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور مہنگی جائیداد خرید لی، وہ اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما 19.24 کروڑ بھارتی روپے میں 36 ہزار اسکوائر فٹ کا فارم ہاؤس بھی خرید چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے پراپرٹی کے بزنس میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ایک اور مہنگا ترین بنگلہ خرید لیا۔

    کوہلی نے ممبئی کے قریب ایک نئی آبادی میں 6 کروڑ بھارتی روپے کا بنگلہ خریدا ہے، 2 ہزار اسکوائر فٹ کے بنگلے میں 400 اسکوائر فٹ کا سوئمنگ پول بھی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہونے کے باعث ویرات کوہلی کے بھائی نے 36 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں 3 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی اسی علاقے میں یہ دوسری پراپرٹی ہے، دونوں شخصیات نے 19.24 کروڑ بھارتی روپے میں 36 ہزار اسکوائر فٹ کا فارم ہاؤس بھی خریدا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس پراپرٹی کی بھی 1.15 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیوٹی ویرات کوہلی کے بھائی وِکاص کوہلی نے دی تھی۔