Tag: جائیداد نام پر نہ کرنے

  • بدبخت بیٹے نے جائیداد نام نہ کرنے پر بوڑھے باپ کو مار مار کر لہو لہان کردیا

    بدبخت بیٹے نے جائیداد نام نہ کرنے پر بوڑھے باپ کو مار مار کر لہو لہان کردیا

    پاکپتن: بدبخت بیٹے نے جائیداد نام پر نہ کرنے پر بوڑھے باپ پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے مار مار کر لہو لہان کردیا، پولیس نے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے محلہ پیرکریاں کے رہائشی شہزاد نامی بدبخت بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کردی اور جائیداد کے لالچ میں اندھا ہوگیا۔

    جائیداد نام پر نہ کرنے پر بیٹے نے اپنے ہی ضعیف بزرگ باپ کو لاتوں، مکوں اینٹ اور کانچ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    بیٹے کی باپ کو دھمکانے اور پھر لہو لہان کرنے کی ویڈیو میڈیا کو موصول ہوگئی، باپ پیر بخش کی مدعیت میں بیٹے شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی بدبخت بیٹا باپ پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرچکا ہے، ڈی پی او پاکپتن بھی تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ شہری کے گھر پہنچے۔

    ڈی پی او پاکپتن کی جانب سے بزرگ پیر بخش کو پولیس کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ملزم کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی

    پاکپتن میں بیٹا جائیداد کے لالچ میں اندھا ہوگیا اور جائیداد نام پر نہ کرنے پر بوڑھے باپ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
    جائے گ