Tag: جائیداد کا تنازع

  • جائیداد کا تنازع، لاہور میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

    جائیداد کا تنازع، لاہور میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

    لاہور کے فیکٹری ایریا میں بھائی کا خون سفید ہو گیا جہاں جائیداد تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

    یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے فیکٹر ایریا میں پیش آیا ہے جہاں جائیداد کے تنازع پر ملزم بھائی نزیر  نے مقتول بھائی سخاوت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا فائرنگ کے دوران سخاوت کا ملازم بلال بھی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت سخاوت اور بلال کے نام سے ہوئی، سخاوت ملزم کا بھائی جبکہ بلال مقتول کے دکان پر کام کرتا تھا شبہ ہے دونوں افراد کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔

    پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے اس واقعے کے بعدفرار ہوگیا جبکہ مقتولین کی لاشیں تحویل میں لیکر قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔

  • ملکہ ترنم نور جہاں کے ورثاء میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع

    ملکہ ترنم نور جہاں کے ورثاء میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع

    لاہور: ماضی کی مشہور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کے ورثا میں جائیداد کی تقسیم پر قانونی جنگ شروع ہوگئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز عابد خان کے مطابق ملکہ ترنم نور جہاں کے ورثا میں جائیداد کی تقسیم پر جھگڑا شروع ہوگیا ہے، نواسے احمد بٹ نے سول عدالت میں کیس دائر کردیا۔

    عدالت نے نور جہاں کے بیٹے اصغر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

    [bs-quote quote=”احمد بٹ نے اپنے ماموں اصغر سے شاہ نور اسٹوڈیو میں حصہ نہ ملنے پر کیس دائر کیا ” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

     گلوکارہ نور جہاں کی بیٹی ظل ہما کے بیٹے احمد بٹ نے اپنے ماموں اصغر سے شاہ نور اسٹوڈیو میں حصہ نہ ملنے پر کیس دائر کیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے سول جج نوید انجم نے کیس پر سماعت کی اور 17 اگست کو جواب طلب کیا۔

    نورجہاں کے نواسے احمد بٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شاہ نور اسٹوڈیو سے اس کی والدہ کا حصہ نہیں دیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت شاہ نور اسٹوڈیو سے ہمیں حصہ دینے کا حکم جاری کرے۔

    یاد رہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی ظل ہما عقیل بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور احمد بٹ ان کا بیٹا ہے۔

  • کراچی: جائیداد کا تنازعہ، بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    کراچی: جائیداد کا تنازعہ، بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    کراچی: خون سفید ہوگیا، شہرقائد میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے سگے بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک سکس میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک بھائی کی اہلیہ بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، ایس ایس پی ایسٹ کے حکم پر واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    فائرنگ کے بعد دونوں بھائیوں کو جناح اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    جائیداد کا تنازعہ، باپ نے بیٹوں سے مل کر بیٹےکو مار ڈالا

    پولیس کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والی نائن ایم ایم پستول تحویل میں لے لی گئی ہے، زخمی خاتون کا بیان لینے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں بالخصوص دیہی علاقوں میں جائیداد کے تنازع پر خون سفید ہونے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، قبل ازیں متعدد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ جون 2015 میں جائیداد کے تنازعہ پر والدین اور بیٹوں نے مل کراپنے سگے بھائی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا تھا۔

  • پشاور: دو گروپوں میں فائرنگ‘ 3 افراد جاں بحق

    پشاور: دو گروپوں میں فائرنگ‘ 3 افراد جاں بحق

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے نوتھیہ میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    چارسدہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر چارسدہ میں ملزم نے فائرنگ کرکے ماں، بھابھی، بھتیجی اور چچا زاد بھائی کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نشہ کرتا ہے اور اس سے قبل بھی اپنی بیوی کو قتل کرچکا ہے۔

    کرک میں مخالفین کی فائرنگ سےباپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال اگست کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں جائیداد کے تنازع پرمخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اورتین بیٹوں کو قتل کردیا تھا، شوہراور بیٹوں کی لاشیں دیکھ ماں بھی صدمے سے انتقال کرگئی تھی۔

  • سعودی عرب: جائیداد کا تنازع، حکام نے جائیداد نیلام کردی

    سعودی عرب: جائیداد کا تنازع، حکام نے جائیداد نیلام کردی

    ریاض : سعودی عرب میں عدالتی فیصلے کے باوجود نانا کی وراثت میں بچوں کو ان کی والدہ کا شرعی حصّہ نہ دینے پر حکام نے جائیداد نیلام کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صوبے ال باحہ میں جائیداد میں والدہ کا حصّہ نہ ملنے پر سعودی شہری اور اس کی بہن نے اپنے ماموں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا جس کے باعث خاندان میں وراثت کے معاملے پر تنازع شروع ہوگیا۔

    مقامی میڈیا نے بتایا کہ عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ اپنی ماں کا حائیداد میں حصّہ مانگنے والے بہن بھائیوں کے حق میں سنایا لیکن والدہ کے بھائیوں کی جانب سے پھر بھی وراثت میں حق نہیں دیا گیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود جائیداد میں حصّہ نہ دئیے جانے پر حکام نے مذکورہ شخص کی تمام جائیداد 40 لاکھ ریال میں نیلام کردی گئی۔

    عدالت میں مقدمہ دائر کرنے والے ابراہیم الغامدی نے میڈیا کو بتایا کہ میری والدہ نے 4 سال قبل  والد کی جائیداد میں حصّہ نہ ملنے پر اپنے بھائیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا لیکن ایک برس قبل والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔

    ابراہیم الغامدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ جائیداد کی نیلامی کے بعد ہم اپنی والدہ کا شرعی حق حاصل کرسکیں گے‘۔

  • کرک میں مخالفین کی فائرنگ سےباپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق

    کرک میں مخالفین کی فائرنگ سےباپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق

    کرک : صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں جائیداد کے تنازع پرمخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اورتین بیٹوں کو قتل کردیا، شوہراور بیٹوں کی لاشیں دیکھ ماں بھی صدمے سے انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ضلع کرک کے نواحی علاقے شاہ سلیم گڈی خیل میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

    شوہراور تین بیٹوں کی موت کی خبرگھرپہنچی تو کہرام مچ گیا، لاشوں کو دیکھ کر بچوں کی ماں یہ صدمہ برداشت نہ کرسکی اور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

    مردان میں فائرنگ‘ 5 افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

    یاد رہے کہ 22 اگست کو مردان میں طورو کے علاقے ڈھکی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ معمولی جھگڑے پرپیش آیا، مرنے والوں میں 2 بھائی ، چچا، بھتیجا اور ایک راہگیر شامل تھا۔

    بٹگرام میں جرگےکے دوران فائرنگ‘ 5 افراد جاں بحق

    اس سے قبل 14 اگست کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں ماہ 2 اگست کو خیبرپختونخواہ کے شہرٹانک میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے تھے۔