Tag: جائیداد کی لالچ

  • جائیداد کی لالچ میں ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

    جائیداد کی لالچ میں ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

    کراچی : جائیداد کی لالچ میں ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے دونوں ماموں اور کزن کیساتھ ملکرماں کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلال کالونی پولیس نے ماں کے قتل میں ملوث ملزم مختیار کو گرفتارکرلیا ، ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن پریشان چوک کے قریب کارروائی کرکےملزم کوگرفتارکیا گیا۔

    ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا تھا کہ ملزم نے دونوں ماموں، کزن کیساتھ ملکرماں کوقتل کیا، مقتولہ کے دوبھائیوں کو بھی جائیداد کی لالچ تھی۔

    ملزم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری ماں نے دو سے تین مرتبہ مجھے پولیس کےحوالےکرایا، دونوں ماموں اورکزن بھی شریک جرم ہیں، سعودی عرب میں تھا، والد کے انتقال پرپاکستان آیا۔

    مجھے پتہ چلا میرے والد کو مارنے میں میری ماں کا ہاتھ تھا ، میری والدہ عدالت میں مکان کا کیس جیت چکی تھی اور ماں کو ملنے والی جائیداد میں ڈھائی کروڑ کیش اور 22تولہ سونا تھا۔

  • لاہور : جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے دادی اور باپ کو قتل کردیا، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

    لاہور : جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے دادی اور باپ کو قتل کردیا، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

    لاہور : ستر سالہ ماں اور پینتالیس سالہ بیٹے کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا, قاتل کوئی اور نہیں بیٹا نکلا، ملزم نے ملازموں کے ساتھ مل کر دادی اور اور باپ کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں دہرے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بیٹا ہی باپ اور دادی کا قاتل نکلا، ایس پی صدر انویسٹی گیشن کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد مقتول عمر فاروق کا بیٹا نہل، ملازمہ نور اوراس کے شوہر جواد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا، پولیس آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، ملزم نے جائیداد کی لالچ میں والد اور دادی کو قتل کیا۔ دوسری واردات میں لاہور ہی کے ایک نجی ہوٹل میں خاتون کو پراسرار انداز میں قتل کردیا گیا۔

    مقتولہ کی لاش کے ساتھ تین سال کی بیٹی بھی ملی، مذکورہ خاتون ساہیوال کمشنر آفس کے ملازم کے ساتھ گزشتہ روز لاہور آئی تھی۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا۔