Tag: جائیداد کے تنازع

  • جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

    جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین سو رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین میں 2 بھائی اور 2 کزن شامل ہیں جبکہ ملزمان میں مقتول کا سگا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں، ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازعہ اور سابقہ دشمنی چل رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسر ( آر پی او) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانولہ سے رپورٹ طلب کرلی، آر پی او نے ایس پی سول لائن کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔

    آر پی او نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • پشاور :  جائیداد کے تنازع پر باپ اور دو بیٹے قتل

    پشاور : جائیداد کے تنازع پر باپ اور دو بیٹے قتل

    پشاور: تھانہ تہکال کی حدود میں مسلح افراد نے پڑوسیوں کے گھر پر فائرنگ کر کے باپ اور دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر باپ اور دو بیٹوں کو قتل کردیا گیا ، ملزم شمشاد خان نےعین افطاری کے وقت ہمسائے کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

    ملزموں کی فائرنگ سےباپ اور دوبیٹے جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئیں، پولیس کے مطابق فریقین میں جائیداد کا تنازعہ چل تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • جائیداد کے تنازع پر بھائی نے اپنی بیوہ بہن کو قتل کردیا

    جائیداد کے تنازع پر بھائی نے اپنی بیوہ بہن کو قتل کردیا

    کراچی: حسین آباد بلاک 3 میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے گھر میں چھری کے وار سے اپنی بیوہ بہن کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد بلاک 3 صدیق آباد گھر میں چھری کے وار سے خاتون کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقتولہ کے قتل کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے، قتل کی گئی خاتون بیوہ تھی اور بھائی کے گھر رہائش پذیر تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا بھائی سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مقتولہ کی شناخت 55 سالہ کلثوم زوجہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، جاں بحق خاتون بیوہ تھی اور بھائی کے گھر رہائش پزیر تھی

  • فیصل آباد: چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے 2 بڑے بھائی جاں بحق

    فیصل آباد: چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے 2 بڑے بھائی جاں بحق

    فیصل آباد: جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے 2 بڑے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا ہے جہاں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے 2 بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے 2  بڑے بھائی جاں بحق جبکہ  دادی بھی زخمی ہوئیں، قتل کرنے کے بعد ملزم علی فرار ہو گیا۔

    دوسری جانب سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل نے نوٹس لیتے ہوئے، ایس پی ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔

    حکام کا بتانا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل، ایس ایچ او کھرڑیانوالہ اور انچارج انویسٹی گیشن موقع  پر موجود ہے، ملزم کی جلد گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں 2 بھائی اور بھابی قتل

    جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں 2 بھائی اور بھابی قتل

    پاکپتن میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بھائیوں اور بھابھی کو موت کے گھات اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں کے نواحی گاؤں میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے 2 بھائیوں اور بھابھی کو جان سے ماردیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے، تاہم ملزم فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش کیلئے تفتیش جاری ہے۔

  • جائیداد کے تنازع نے خاندان اُجاڑ دیا

    جائیداد کے تنازع نے خاندان اُجاڑ دیا

    لاہور : سفاک بیٹے نے جائیداد کے تنارع پر والد اور بہن کو گولیاں مار کر قتل کردیا، آئی جی پنجاب نے سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جائیداد کے تنازع نے خاندان اُجاڑ دیا، ستوکتلہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹے نے والد اور بہن کو گولیاں مار کر قتل کرڈالا۔

    ملزم فائرنگ کرکے فرارہوگیا تاہم دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے بتایا کہ غلام حسین نامی شخص اور اس کی بیٹی ارزا پر موٹر سائیکل سوار ملزم بیٹے نے فائرنگ کردی، والد بیٹی کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔

    واقعہ کے بعد سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینےکی ہدایت کردی۔

    آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے جلد گرفتار اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    آئی جی نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

  • رائیونڈ:جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے کے ہاتھوں ماں باپ قتل

    رائیونڈ:جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے کے ہاتھوں ماں باپ قتل

    لاہور : رائیونڈ میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں باپ کو قتل کردیا۔

    افسوسناک واقعہ رائیونڈ روڈ کے نواحی گاؤں جیابگا میں پیش آیا،  ملزم غلام مصطفی کا اپنے اہلخانہ سے جائیداد کی تقسیم پر کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا، آج علی الصبح ملزم کی والدین سے تلخ کلامی ہوئی ،جس پر اس نے طیش میں آکرفائرنگ کر دی۔

    جس کے نتیجے میں اس کے والد عبدالستار اور والدہ فرزانہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،  فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، پولیس نے لاشیں جناح اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔