Tag: جائیداد کے تنازعہ

  • ویڈیو: جائیداد کے تنازعہ پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آئے بزرگ پر تشدد

    ویڈیو: جائیداد کے تنازعہ پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آئے بزرگ پر تشدد

    لاہور: جائیداد کے تنازعہ پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آئے بزرگ کو  تشدد کو نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے  تھانہ گلشن اقبال کے حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آئے بزرگ کو  تشدد کو نشانہ بنایا گیا جس کی سی سی ٹی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں تشدد کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا، فوٹیج میں چوہدری گوہر اور فیصل نامی شخص کو بزرگ شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریب موجود بیٹا ابرار والد کو بچانے آتا ہے تو حملہ آور کے 2 ساتھی مسجد میں آجاتے ہیں، تینوں ساتھی مل کر بزرگ شہری اعجاز اور اسکے بیٹے ابرار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست کے بعدکارروائی کا آغاز کردیا ہے، تشدد کرنے والے تینوں افرادکو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • جائیداد کا تنازعہ: ملزم کا بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ

    جائیداد کا تنازعہ: ملزم کا بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ

    بکھر: جائیداد کے تنازعہ پر سفاک ملزم کا چچازاد بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ، بہنوئی موقع پر جاں بحق جبکہ چچازاد بہن شدید زخمی، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بکھر کے علاقے محلہ ڈھانڈلہ کے رہائشی عبدالغفار نامی شخص کی اپنی چچازاد بہن خورشید بیگم اور اس کے شوہر شیخ عظمت اللہ پر جائیداد کے تنازعہ پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ کلہاڑی کے پے درپے وار سے عظمت اللہ موقع پرجاں بحق ہو گیا، جبکہ خورشید بیگم شدید زخمی ہو گئی۔

    عبدالغفار آج دوپہر کے وقت اپنے ہی پڑوس میں واقع اپنی چچا زاد بہن کے گھر میں داخل ہوا اور ان کو قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگا دیا، بعد ازاں کچھ دیر بعد عبدالغفاردونوں کو مردہ سمجھ کر کلہاڑی سمیت تھانہ سٹی پہنچ گیا اور اعتراف قتل کیا کہ اس نے دو افراد کو قتل کردیا ہے۔

    جس پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی فوری طور پر بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے تو خورشید بیگم کو شدید زخمی حالت میں پایا جسے ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال روانہ کردیا ۔

    جبکہ عظمت اللہ کی ڈیڈ باڈی کو بھی پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے بے روزگار تھااور وہ اکثر خورشید بیگم سے جائیداد کا حصہ طلب کرتا رہتا تھا۔