Tag: جائیداد

  • اسحاق ڈارکی گاڑیاں اورجائیداد نیلام کرنے کا حکم

    اسحاق ڈارکی گاڑیاں اورجائیداد نیلام کرنے کا حکم

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیاں اور جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق نیب کی درخواست منظور کرلی۔

    احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسحاق ڈارکی قرق جائیداد نیلام کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کو ہے، صوبائی حکومت کو اختیار ہے جائیدادیں نیلام کرے یا اپنے پاس رکھے۔

    اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کے لیے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    معزز جج محمد بشیر نے گزشتہ روز نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پرسماعت کی تھی جس کے بعد اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ 27 ستمبر کو قومی احتساب بیورو نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں ان کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

    نیب کی جانب سے 28 ستمبرکو اسحاق ڈار کی قرق شدہ جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں تھی جس کے مطابق سابق وزیرخزانہ کے دبئی میں 3 فلیٹس، گلبرگ لاہورمیں ایک گھر اور اسلام آباد میں 4 پلاٹس ہیں۔

    قومی احتساب بیورو نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 6 گاڑیاں ہیں جن میں لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کررکھا ہے جس میں انہیں مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    کاغذات کے مطابق سراج الحق ساڑھے 4 تولے زیور کے مالک جبکہ 12 کنال اراضی میں حصے دار ہیں۔ سراج الحق ایک نجی اسکول میں بھی شراکت دار ہیں۔

    سراج الحق کے 3 بینک اکاؤنٹس میں 18 لاکھ سے زائد رقم موجود ہے۔ ان کے پاس ذاتی گاڑی اور بیرون ملک میں کسی قسم کے کوئی اثاثے موجود نہیں۔

    کاغذات نامزدگی کے مطابق سراج الحق کسی بینک کے ڈیفالٹر بھی نہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد:جائیدادکاتنازعہ،3افراد قتل

    فیصل آباد:جائیدادکاتنازعہ،3افراد قتل

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کےشہرفیصل آباد میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں تھانہ کھرڑیاں والا کے گاﺅں روڈا میں جمیل کا اسی گاﺅں کے قاری نامی رہائشی کے ساتھ جائیداد کا تنا زع چلا آ رہا تھا۔

    جمعرات کی شب جمیل اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔گولیاں لگنے سے جمیل،احسان اور رفاقت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جڑاں والا پہنچا دی گئیں۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیاہےاور ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں:ملیر، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد کی جاں بحق ہو گئےتھے۔

  • غیر منقولہ جائیداد سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    غیر منقولہ جائیداد سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شہداء کو دیئے گئے پلاٹوں پر کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔ سول افسران کو سرکاری پلاٹ کی فروخت پر بھی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، جس کیلئے منی بل لایا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آرمڈ فورس کو سرکاری پلاٹ کی فروخت پر گین ٹیکس نہیں ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسران اوریجنل الاٹی ہیں تو کیپیٹل گین ٹیکس نہیں ہوگا، اسحاق ڈار نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں پاٹا پر کسٹم 1969ختم کر دیا جائے گا، صدر پاکستان نے اس آرڈیننس کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، اورفیصلوں کو قانون کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز کمیٹی کیلئے اسپیکر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن سے مشارت کی ہے انہوں نے 6 اگست کی تاریخ دی ہے۔

     

  • میرشکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع

    میرشکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع

    خیرپور: اشتہاری ملزم اور جیو کے مالک میرشکیل الرحمان کی تمام ترجائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی ساؤتھ کراچی نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی ہیں ۔

    خیرپورکی انسداد دہشت گری کی عدالت نے میرشکیل الرحمان اور دیگرملزمان کواشتہاری قرار دیکر ان کی جائیداد تمام ترتفصیلات طلب کی تھیں۔

    ڈی سی  ساؤتھ کراچی نے میرشکیل الرحمان کی جائیداد کی تمام ترتفصیلات کا باضابطہ لیٹر جاری کرتے ہوئے عدالت میں جمع کرادیا ہے جس کے مطابق ملزم میرشکیل الرحمان جائیداد میں پچاس فیصد کے مالک ہیں ۔

    عدالتی احکامات کے تحت میرشکیل الرحمان اپنے حصے کی جائیداد فروغ نہیں کرسکتے ۔ملزم کے مقدمات کا فیصلہ آنے تک ملزم کی جائیداد عدالتی تحویل میں دے دی گئی ہے۔

    شائستہ لودھی،وینا ملک،اسد خٹک،انصار عباسی اور ڈاکٹرعامر لیاقت علی کی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی میں کوئی ملکیت نہیں۔