Tag: جائیکا

  • پاکستان، جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے: وزیر اعظم

    پاکستان، جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنیچی کیتاؤکا کی ملاقات ہوئی۔ جائیکا کے صدر پاکستان کے 4 روزہ دورے پر آئے ہیں۔

    ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو جائیکا کے تعاون سے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور جاپان کی مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر و ترقی میں تعاون کو سراہا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم سے جنرل مینیجر کوکا کولا آئیسک پاکستان احمد کرساد نے بھی ملاقات کی تھی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا تھا کہ سی سی آئی کے پاکستان میں 6 پلانٹس اور 3 ہزار سے زیادہ ملازمین ہیں جبکہ کمپنی پاکستان میں 20 کروڑ 80 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔

    احمد کرساد نے موجودہ سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث متعدد ترک کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

  • جاپان پاکستانی ایئرپورٹس کے لیے سیکیورٹی سسٹم فراہم کرے گا

    جاپان پاکستانی ایئرپورٹس کے لیے سیکیورٹی سسٹم فراہم کرے گا

    کراچی: جاپان پاکستانی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے جدید ایکوپمنٹ فراہم کرے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ان جدید ایکوپمنٹس کی تنصیب پر غور جاری ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ ملک میں موجود ایئر پورٹس کی سیکیورٹی کو ICAO ، TSA اور ECAC کے عالمی معیار کے مطابق بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے اطلاق کے پیش نظر سی اے اے سیکیورٹی کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کی غرض سے ایئر پورٹس پر فنی مہارت سے آراستہ ایکوپمنٹ کی تنصیب پر غور کررہی ہے،جائیکا  سی اے اے کو یہ ایکوپمنٹ بطور امداد فراہم کررہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق سی اے اے نے حکومت پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں ایئر پورٹس کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے ۔سی اے اے کو یہ ایکوپمنٹس جاپان کی حکومت کی جانب سے امدادی عطیہ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے جنہیں جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ، لاہور اور بےنظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر نصب کیا جائے گا۔

    ترجمان نے ایکوپمنٹ کی تفصیل سے متعلق بتایا کہ فراہم کیے جانے والے اس ایکوپمنٹ میں EDS بیگیج ا سکینر ( سنگل ویو اور سی ٹی ٹیکنالوجی دونوں)، کارگو وہیکل کنٹینر اسکینر اور وہیکل اسکینرزشامل ہیں ۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ اس ایکوپمنٹ کی تنصیب کے بعد سی اے اے کی مسافروں کے سامان سے درپیش خدشات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف ا ی یو باؤنڈ بیگیج کو ایکسپلوزیو ڈٹیکشن سسٹم کے ذریعے اسکین کیا جاسکے گا بلکہ ایکسپورٹ کارگو ایریا ز کے داخلی راستوں پر کارگو اسکینرز کے ذریعے کارگو وہیکلز مع کنٹینرز کو بھی اسکین کرنا ممکن ہوگا۔

    ترجمان نے بتا یا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ممنوعہ علاقوں میں سیکیورٹی اشیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔