Tag: جاتی امرا

  • جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا

    جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا

    لاہور : جاتی امرا پر لگا سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا، توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے جاتی امرا پر اشتہار چسپاں کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا، اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ماڈل ٹاون لاہور اور جاتی عمرہ رائونڈ نواز شریف کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا گیا ہے۔

    جس کے بعد جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا، نیب ذرائع کے مطابق پبلک مقامات پر بھی نواز شریف کو اشتہاری قرار دیے گئے نوٹسز لگائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری

    یاد رہے اسلام آباد کی عدالت نے نوازشریف کوتوشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کیلئے 17 اگست تک کا آخری مہلت دی تھی ، عدالت نے کہا تھانواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہیں۔

    خیال رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

  • نوازشریف سزا یافتہ ہیں، جیل مینول کے مطابق سلوک ہو گا: شہباز گل

    نوازشریف سزا یافتہ ہیں، جیل مینول کے مطابق سلوک ہو گا: شہباز گل

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف سزا یافتہ قیدی ہیں، ان سے جیل مینول کے مطابق سلوک ہو گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ن لیگ اور مریم نواز کی جانب سے عائد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف واحد شخص ہیں، جن کے لئے 21 کارڈیالوجسٹ مامور ہیں.

    شہباز گل نے کہا کہ جاتی امرا سے نواز شریف کے لئے مضر صحت کھانا آرہا تھا، دل کے مریض کو روزانہ مضرصحت گوشت، انڈے کھلائے جارہےتھے، جیل مینول میں گھر سےکھانا منگوانے کی اجازت نہیں ہے.

    انھوں نے کہا کہ حکومت نے نوازشریف کو صحت افزاغذا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، نوازشریف کو صحت افزا کھانا دینے کے لئے ماہرین کا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، بیگم صفدرصحت پرپروپیگنڈےکے ذریعے اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہیں.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے آصف زرداری اور نواز شریف کے ذاتی اخراجات کی تفصیل طلب کرلی

    انھوں نے مزید کہا کہ مریم صفدرشوق سے عدالت جائیں خلاف قانون کچھ نہیں ہوسکتا، حکومت بھوک ہڑتالوں، دھرنوں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی.

    شہباز گل نے مزید کہا کہ بیگم صفدر فریب دہی پر عدالت سے سزایافتہ ہیں، جھوٹ ان کی عادت ہے، کیلبری کوئین کاویڈیو ڈرامہ فلاپ ہوا تو نیا ڈرامہ رچانا چاہتی ہیں.

    خیال رہے کہ اج مریم نواز نے ٹویٹ کیا تھا کہ حکومت نے نواز شریف صاحب کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔ اگر انھوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نا لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔

  • بلاول بھٹو اور مریم نواز ملاقات، بجٹ کو منظوری سے روکنے پر اتفاق

    بلاول بھٹو اور مریم نواز ملاقات، بجٹ کو منظوری سے روکنے پر اتفاق

    لاہور: جاتی امرا میں بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جاتی امرا پہنچے، ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، مصطفیٰ نواز کھوکھر، چوہدری منظور ودیگر موجود تھے۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، اور محمد زبیر موجود تھے، مریم نواز نے جاتی امرا پہنچنے پر بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

    ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بجٹ عوام دشمن ہے کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہئے، دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکامیاں ملک کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہیں، حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: بیگم صفدر نے کرپشن بولے بھائی کے لیے منی لانڈرنگ کی ہانڈی تیار کی، فیاض الحسن چوہان

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کو جتنا وقت دیں گے ملک کو اتنا زیادہ نقصان ہوگا۔

    پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت بجٹ عوام دوست نہیں بناتی تو منظور نہیں ہونے دیں گے، عوام دشمن بجٹ اور حکومت کے خلاف پارلیمان اور باہر جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت دعوت افطار پر مدعو کیا تھا جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئی تھیں، مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو کو ملاقات کی دعوت دی تھی جسے بلاول کی جانب سے قبول کرلیا گیا تھا۔

  • نوازشریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل روانگی

    نوازشریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل روانگی

    لاہور:  ضمانت ختم ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف جاتی امرا سےکوٹ لکھپت جیل روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نوازبھی گاڑی میں موجود ہیں،نواز شریف کی گاڑی حمزہ شہباز چلا رہے ہیں۔ ریلی کی وجہ سے کئی علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے اور شہریوں کو پریشان کا سامنا ہے۔ 

    ادھر جیل پہنچنےکا دیاگیا وقت ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل کا لاک اپ بندکر دیا گیا،  اسسٹنٹ سپرنٹڈنٹ جیل جاتی امرا میں لیٹر دی کر  چلےگئے۔ بعد ازاں اب محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو وصول کرنےکے لئےجیل حکام کو احکامات بھجوا دیے۔

    کوٹ لکھپت جیل کےداخلی راستوں پر پولیس کا سخت پہرہ ہے، پولیس نےکوٹ لکھپت جیل کاداخلی راستہ مکمل طورپر بندکر دیا، امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنےکے لئےجیل کےباہر جیمرز لگائےگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ میاں نواز شریف نے مقررہ وقت میں خود کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا، جس کے بعد جیل پولیس سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے رائیونڈ  پہنچ گئی. جیل پولیس نواز شریف کےگھر سے باہر آنے کا انتظار کر تی رہی.

    مزید پڑھیں: لاہورپولیس نے ن لیگ کی قیادت کو ریلی نکالنے سے منع کردیا

    خیال رہے کہ ضمانت پر رہا ہونے والے شخص کے لیے غروب آفتاب سے پہلے خود کو پولیس کے حوالے کرنا ضروری ہے، البتہ سابق وزیر اعظم کے کیس میں ایسا نہیں ہوا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق میاں نواز شریف اور ان کے حامی اس واقعے کو سیاسی ایونٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • مسلم لیگ ن نے سیکیورٹی کے نام پر 55 کروڑ روپے جاتی امرا پر خرچ کیے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    مسلم لیگ ن نے سیکیورٹی کے نام پر 55 کروڑ روپے جاتی امرا پر خرچ کیے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سیکیورٹی کے نام پر 55 کروڑ روپے جاتی امرا پر خرچ کیے، اتفاق فاؤنڈری سے 240 کنال اراضی وا گزار کروائی گئی۔ اس میں سے 71 کنال اراضی وفاقی حکومت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، سرکاری زمینوں پر تجاوزات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاکھوں ایکڑ اراضی واگزار کروائی۔ اتفاق فاؤنڈری سے 240 کنال اراضی وا گزار کروائی گئی۔ اس میں سے 71 کنال اراضی وفاقی حکومت کی تھی۔ کوشش کی ہے انسداد تجاوزات آپریشن میں عام آدمی متاثر نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ایک ایک پائی کا حساب دیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پاس 2 ہزار سے زائد، ہمارے پاس صرف 60 سیکیورٹی اہلکار ہیں۔ سرکاری زمینوں پر قبضے میں اداروں کے افسران شامل تھے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا بھی پتہ چلایا گیا۔ ہفتے میں ایک دن عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے مختص کیا ہوا ہے۔ میرے دروازے عام آدمی کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

    عثمان بزدار نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے سیکیورٹی کے نام پر 55 کروڑ روپے جاتی امرا پر خرچ کیے، جس نے بھی سرکار کا پیسہ کھایا اسے واپس کرنا پڑے گا۔ جہاں جس اقدام کی ضرورت ہوئی ہم کریں گے۔

  • لاہور: مولانا فضل الرحمان کی نوازشریف سے ملاقات

    لاہور: مولانا فضل الرحمان کی نوازشریف سے ملاقات

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف سے جے یو آئی ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ن لیگی رہنما پرویز رشید بھی شریک ہیں۔

    ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مولانا فضل الرحمان نوازشریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

    دوسری جانب جے یو آئی ( ف) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس بھی لاہور میں شروع ہوگیا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نوازشریف سے ملاقات کے بعد اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    حکومت سے این آر او کیوں مانگوں گا، مشرف سے بھی نہیں مانگا تھا‘ آصف زرداری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو میری اور نہ مجھے ان کی ضرورت ہے، نواز شریف سنتے نہیں اور یہ والے سمجھتے نہیں، پہلے نواز شریف لاڈلہ تھا اب عمران خان لاڈلہ ہے، میں نے کبھی لاڈلہ بننے کی کوشش نہیں کی۔

  • بیگم کلثوم نوازکی رسم قل آج جاتی امرا میں ہوگی

    بیگم کلثوم نوازکی رسم قل آج جاتی امرا میں ہوگی

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امرا میں ہوگی، انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جائے گی جس کے لیے وہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    رسم قل میں خاندان کے افراد اور سینئرپارٹی رہنما شرکت کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری آج جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ کلثوم نواز کے انتقال پرنوازشریف اور دیگر سے تعزیت کریں گے۔

    بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں‌ سپرد خاک کردیا گیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل جاتی امرا میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکو میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا تھا۔ تدفین کے بعد مولانا طارق جمیل نے دعا کرائی تھی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کیپٹن صفدر ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور تینوں کو کلثوم نواز کے انتقال کے باعث پیرول پررہا کہا گیا ہے۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

  • بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں‌ سپرد خاک کردیا گیا

    بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں‌ سپرد خاک کردیا گیا

    لاہور :  سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکو میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق  بیگم کلثوم نوازکو سپردخاک کردیاگیا، تدفین کےبعدمولاناطارق جمیل نےدعاکرائی، قبل ازیں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر  دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ، لیگی کارکنوں کی بڑی تعدادنےشرکت کی ۔ 

    اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر،ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری، گورنرپنجاب چوہدری سرور،میاں محمودالرشید،ممنون حسین، محموداچکزئی،شاہی سید،نجم سیٹھی،جاویدہاشمی نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

    خورشیدشاہ،یوسف رضاگیلانی،پرویزاشرف،قمرزمان،خالدمقبول،فاروق ستارسمیت دیگرسیاسی رہنماؤں نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ 

    قبل ازیں ان کی میت ایمبولینس کے ذریعے جنازہ گاہ پہنچائی گئی۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کو جنازہ گاہ لے کر  پہنچے۔  اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

     نماز جنازہ شام سوا پانچ بجے لاہورمیں اداکی گی ۔ اب میت کو جاتی امرا میں شریف فیملی کےآبائی قبرستان میں دفن کیا جائے۔ کلثوم نواز کی تدفین میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی، مرحومہ کلثوم نوازکی رسم قل اتوارکےروزب عدنمازعصرادا کی جائے گی۔

    کلثوم نواز کو جاتی امرامیں شریف فیملی کے آبائی قبرستان میں دفن کیا جائے گا، نواز شریف کے والد اور بھائی بھی اسی میڈیکل سٹی میں مدفون ہیں۔

    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

    یاد رہے آج صبح کلثوم نواز کی میت کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچایا گیا، میت لے کر شریف خاندان کے تیرہ افرادلاہور  پہنچے۔

    جن میں شہباز شریف،حسین نواز کےدونوں بیٹے،کلثوم نوازکی بیٹی اسماء ڈار، حلیمہ ڈار اور عثمان ڈار شامل تھےجبکہ  حسین نوازاورحسن نوازپاکستان نہیں آئے۔

      بیگم کلثوم نوازکی میت کو ایئرپورٹ سے جاتی امرامنتقل کرکے شریف میڈیکل سٹی کےسردخانےمیں رکھ دیاگیا تھا۔

    خیال رہے اڈیالہ جیل میں قید کاٹنے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی، اہلیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے پیرول پر رہائی میں 17 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

  • بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

    بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی ہے، نماز جنازہ جاتی امرا کے میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، مولانا طارق جمیل نمازہ جنازہ پڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف آج صبح بیگم کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ لندن سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے والی پرواز پی کے 758 کو سوا گھنٹہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    میت کے ہمراہ ان کی صاحبزادی اسما نواز، حسن نواز اور حسین نواز کے صاحبزادے شہبازشریف اور دیگر اہلِ خانہ سمیت 13 افراد وطن واپس پہنچے ہیں۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت کو ایئرپورٹ پروصول کرنے کے لیے شریف خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

    سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین شریف میڈیکل کمپلیکس رائے ونڈ جاتی امرا میں کی جائے گی۔ انہیں نوازشریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    نماز جنازہ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جنازہ گاہ میں صفحوں کی نشاندہی کے لیے لائنیں لگائی گئی ہیں جبکہ لاؤڈ اسپیکر بھی نصب کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جاتی امرا کے اطراف میں 3 مقامات پرسیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے جبکہ کارکنان کو سوئی گیس سوسائٹی کی جانب سے آنے کی اجازت ہوگی۔

    لندن: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    اس سے قبل گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک کی مسجد میں ادا کی گئی تھی ۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

    نماز جنازہ میں کلثوم نواز کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز، شہبازشریف، سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری بھی شریک تھے۔

    بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 22 اگست کو تشخیص ہوئی تھی کہ سابق خاتون اول کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ وہ ایک گزشتہ ایک سال سے لندن میں زیرعلاج تھیں۔

    بیگم کلثوم نوازکی عمر 68 سال تھی اور وہ برصغیر کے مشہور پہلوان رستم ہند گاما پہلوان کی نواسی تھیں جبکہ 1971ء میں ان کی شادی نوازشریف سے ہوئی تھی۔

    کلثوم نواز کے سوگوران میں ان کے شوہر نوازشریف، بیٹیاں مریم صفدر اور اسما اور دو بیٹے حسن اور حسین نوازشامل ہیں۔

  • نواز شریف، مریم نواز کی جاتی امرا کے باہر تعزیت کرنے والوں سے ملاقات

    نواز شریف، مریم نواز کی جاتی امرا کے باہر تعزیت کرنے والوں سے ملاقات

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے جاتی امرا پہنچ گئی ہے، نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم تعزیت کرنے والوں سے ملنے کے لیے باہر آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مرحومہ کلثوم نواز کی تعزیت کے لیے بڑی تعداد میں لیگی رہنما اور کارکن جاتی امرا پہنچ چکے ہیں، ان سے ملنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم اور مریم نواز کو باہر آنا پڑا۔

    نواز شریف اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہائی کے بعد پہلی بار تعزیت کرنے والوں سے ملے، لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان سے مل کر اظہارِ تعزیت کیا۔

    دوسری طرف مریم نواز بھی پیرول پر رہائی کے بعد تعزیت کے لیے آنے والی خواتین سے باہر آ کر ملیں، لیگی کارکن خواتین نے ان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

    تعزیت کے لیے جاتی امرا  پہنچنے والوں میں متحدہ مجلس عمل کا وفد بھی شامل ہے، ایم ایم اے کے وفد میں فضل الرحمان، لیاقت بلوچ، پیر اعجاز ہاشمی اور فرید پراچہ و دیگرشامل ہیں۔


    لندن: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


    مسعود خان، خورشید قصوری، سائرہ افضل تارڑ اور حریت رہنما یاسین ملک بھی جاتی امرا پہنچ گئے ہیں، انھوں نے نواز شریف سے مل کر اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔