Tag: جاتی امرا

  • نواز شریف تعزیت کے لیے آنے والوں سے نہیں مل سکیں گے

    نواز شریف تعزیت کے لیے آنے والوں سے نہیں مل سکیں گے

    لاہور : اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غم سے نڈھال نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ تعزیت کے لیے آنے والوں سے نہیں مل سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جاتی امراء میں کلثوم نواز کی تعزیت کے لئے ن لیگ کے قائدین اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اہلیہ کے انتقال پر غم سے دوچار سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد شریف سٹی اسپتال کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کا معائنہ کیا اور انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    نواز شریف طبیعت ناسازی کے باعث تعزیت کے لیے آنے والوں سےنہیں مل سکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تعزیت کے لیے جاتی امرا آنے والوں سے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور آصف کرمانی ملاقات کررہے ہیں۔

    گذشتہ روز سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کے بعد وہ جاتی امرا میں موجود ہے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے ۔.

    جاتی امرامیں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں  اور اہلخانہ اوررشتہ داروں کو ہی آنےکی اجازت ہے۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف، مریم اور کیپٹن صفدر اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہائی کے بعد جاتی امراء پہنچ گئے

    بعد ازاں حکومت پنجاب نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن(ر)صفدر کی پرول پر رہائی میں تین روز تک توسیع کردی ہے۔

    دوسری جانب شہبازشریف بیگم کلثوم نوازکی میت پاکستان لانےکے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں، وہ شہبازشریف میت لے کر جمعہ کو وطن واپس آئیں گے، جس کے بعد مرحومہ کلثوم نواز کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ شہباز شریف نے نوازشریف سے مشاورت کے بعد پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی ، جسے حکومت نے تینوں شخصیات کو انسانی ہمدردی کے تحت وقت سے پہلے پیرول پر رہا کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی نوازشریف کیلئے ہرممکنہ قانونی سہولت کی ہدایت کی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

  • بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی: خاندانی ذرائع

    بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی: خاندانی ذرائع

    اسلام آباد: بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی.

    خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی تدفین جمعہ کو جاتی امرامیں کی جائے گی، کلثوم نوازکی تدفین میاں شریف کی قبرکے پہلو میں ہوگی.

    خاندانی ذرائع کے مطابق شہبازشریف جسد خاکی لینے برطانیہ جائیں گے.

    شہبازشریف اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، نوازشریف، مریم نواز سے ملاقات کے بعد شہبازشریف لندن روانہ ہوں گے.

    نواز شریف،مریم نواز اورکیپٹن صفدرکی پرول پررہائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.

    بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجدمیں اداکی جائے گی

    لندن میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں اداکی جائے گی.

    آخری اطلاعات موصول ہونے تک بیگم کلثوم نوازکی میت ریجنٹ پارک مسجد پہنچا دی گئی.

    میت لاہورمنتقلی کے لئے پاکستانی ہائی کمیشن کواحکامات موصول

    سفارتی ذرایع کے مطابق میں‌ پاکستانی ہائی کمیشن کو جسد خاکی لاہورمنتقلی کے احکامات موصول ہوگئے ہیں.

    بیگم کلثوم نوازکی میت کل شام تک پاکستان منتقلی کاامکان ہے ، پاکستانی ہائی کمیشن نےایک افسرشریف خاندان کی معاونت کے لئےمقررکردیا ہے۔

  • بہت جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی امرا ٹورکھ دیا جائےگا ‘ فرخ حبیب

    بہت جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی امرا ٹورکھ دیا جائےگا ‘ فرخ حبیب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کا حکم نامہ جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل علی بابا چالیس چوروں کا احتجاج ہوا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں چلا کہ کون کس کے خلاف احتجاج کررہا تھا، پرویزاشرف اوران سے ہارنے والے ساتھ احتجاج کررہے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بہت جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی امرا ٹو رکھ دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوعمران خان کی کارکردگی کے خوف نے جمع کیا ہے، مشورہ ہے احتجاج کرنے والے پارلیمنٹ میں آکربات کریں۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کا حکم نامہ جمع کرادیا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن آج کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگی رہنما عابد شیرعلی کی جانب سے این اے 108 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی اجازت دی تھی۔

    عابد شیرعلی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ناکام، فرخ حبیب کی جیت برقرار

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بھی ناکام ہوگئے تھے، پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی جیت برقرار رہی تھی۔

  • جاتی امرا والے تضحیک بند کریں، ٹکٹ کا محتاج نہیں، چوہدری نثار

    جاتی امرا والے تضحیک بند کریں، ٹکٹ کا محتاج نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جاتی امرا والے  ٹکٹ نہ دینے کے لیے مضحکہ خیز ڈرامے اور تضحیک بند کریں، الیکشن لڑنے کے لیے میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں۔

    چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جاری بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ  پہلے بھی واضح کرچکا کہ ان کے ٹکٹ کا محتاج نہیں اور نہ ہی امیدوار ہوں، مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ کر کے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جارہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ  صحت یابی کےبعدتمام امور پر کھل کر اظہارکروں گا، جاتی امرا والے ڈراموں اور  بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مؤقف اختیار کریں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے سینئر پارٹی اراکین جو بار بار منتخب ہوئے انہیں ٹکٹ کے لیے انٹرویو کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم اس بار نیا فارمولا سامنے آیا جو مضحکہ خیز ہے۔

    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن چوہدری نثار کو ٹکٹ نہیں‌ دے گی، پرویز رشید نے عندیہ دے دیا

    دوسری جانب چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشتوں پی پی 10 اور 12 سے کاغذات نامزدگی آزاد حیثیت سے جمع کروادیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے الیکشن کے لیے چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے سے صاف انکار کردیا جبکہ شہباز شریف سابق وفاقی وزیر داخلہ کو پارٹی ٹکٹ دینے پر بضد تھے۔

    اسے بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری کر نے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے ٹکٹ کے معاملے پر قائد اور صدر مسلم لیگ ن کے آپسی اختلافات کھل کر سامنے آئے، سابق نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری نثار درخواست دیں گے تب ہی ٹکٹ جاری کرنے پر غور کیا جاسکے گا۔

    دوسری جانب چوہدری نثار دوٹوک مؤقف اختیار کرچکے ہیں کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے کسی کی خوش آمد نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی درخواست دیں گے اگر پارٹی قیادت مناسب سمجھے گی تو خود ہی ٹکٹ دے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم کی نوازشریف سےجاتی امرا میں ملاقات

    وزیراعظم کی نوازشریف سےجاتی امرا میں ملاقات

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید، وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، مریم نواز، وفاقی وزیربرائے توانائی اویس لغاری، مشیرخزانہ مفتاع اسماعیل بھی موجود ہیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت چیف سیکرٹری پنجاب، پنجاب انرجی کمیشن سیکرٹری بھی موجود ہیں۔

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، ترقیاتی منصوبوں اور اپوزیشن جماعتوں کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر تبادلہ خیال کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ڈرنے والے نہیں، ماضی کی طرح آج بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کریں گے: نواز شریف

    ڈرنے والے نہیں، ماضی کی طرح آج بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کریں گے: نواز شریف

    لاہور : مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں‌ محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں‌ بھی ہماری راہ میں‌ رکاوٹیں‌ کھڑی کی گئیں، مگر نہ تو ہم پہلے گھبرائے، نہ ہی اب گھبرائیں‌ گے۔

    سابق نااہل وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جاتی امرا میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، ماضی میں بھی ہمارا راستہ روکا گیا، رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، مگر نہ تو ہم پہلےخوفزدہ ہوئے ہیں، نہ ہی آج ہوں گے۔

    میاں‌ نواز شریف نے اپنے خطاب میں‌ کہا کہ کارکنان متحد رہیں، ہمیں‌ عوامی رابطہ مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    نواز شریف ، شہباز شریف سمیت 16 لیگی اراکین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    میاں‌ نواز شریف نے کہا کہ ہم مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، اب بھی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام دھرنے کی سیاست کومسترد کر کے ن لیگ کاساتھ دیں گے اور ہم پھر الیکشن میں‌ کامیابی حاصل کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ  میں ہونے والی سماعت میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلی شہباز شریف سمیت سولہ لیگی اراکین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

    نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

    لاہور: نا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ اہم سعودی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف آج غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 739 سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، سینیٹرآصف کرمانی اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 27 دسمبر کو خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جن کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔

    نوازشریف کی اچانک سعودی عرب روانگی کے باعث 31 دسمبر کو کوٹ مومن سرگودھا میں منعقدہ جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔


    وقت آگیا کہ آئین توڑنے والوں کو سزا دلوائی جائے: نواز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، پرویز مشرف جلد کٹہرے میں ہوں گے۔

    نوازشریف نے سابق آمرپرویز مشرف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزدل انسان بہانہ بنا کر باہر بیٹھا ہے، اگر وہ بہادر ہیں، تو پاکستان آکر کیسز کا سامنے کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف سےملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں

    نواز شریف سےملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں

    لاہور: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کے لیے نوازشریف سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    ملک ریاض نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کے لیے نوازشریف سے ملاقات کی۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے نہ کوئی سیاسی کردار ہے، کسی سیاسی رسہ کشی کا حصہ ہوں نہ ہی سیاسی مسیحا۔


     ملک ریاض کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات نواز شریف سےبیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کےلیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔