Tag: جادوئی گیند کی یاد تازہ

  • آسٹریلین خاتون اسپنر الانا نے وارن کی جادوئی گیند کی یاد تازہ کردی! ویڈیو

    آسٹریلین خاتون اسپنر الانا نے وارن کی جادوئی گیند کی یاد تازہ کردی! ویڈیو

    آسٹریلین ویمن لیگ اسپنر الانا ماریہ کنگ نے شین وارن کی یاد تازہ کردی، ایسی گھومتی ہوئی گیند کرائی ہے بھارتی بیٹر چکرا کر رہ گئیں۔

    تفصیلا کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کے بہترین لیگ اسپنر مانے جانے والے شین وارن کی جادوئی گیندیں اکثر بیٹرز کو چکرا کر رکھ دیتی تھیں۔ انگلینڈ کے خلاف ان کی پھینکی گئی گیند کو ’بال آف دی سنچری‘ بھی قرار دیا گیا تھا جس پر انگلش بیٹر مائیک گیٹنگ کو بولڈ کیا تھا۔

    اب آنجہانی کینگرو اسپنر کی یاد تازہ کرتے ہوئے آل راؤنڈر الانا کنگ نے بھی ایسی ہی عمدہ ڈلیوری پر بھارتی بیٹر پوجا وستراکر کو بولڈ کردیا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الانا اور اور شین وارن کی گیندوں میں کافی مماثلت ہے اور دنوں ہی گیندیں بیٹرز کے لیے ایسی نہیں تھیں کہ وہ اسے کھیل پاتے۔

    الانا کے اس گیند پر کرکٹ کے حلقے ان کی خوب تعریف کررہے ہیں اور ان کی اس عمدہ لیگ اسپن ڈلیوری کی ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔

    واضح رہے کہ آخری ون ڈے میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارتی خواتین کو 190 رنزسے شکست دیتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا تھا۔