Tag: جادو ٹونہ

  • ’عراق سے کویت ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی‘

    ’عراق سے کویت ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی‘

    عراق سے کویت ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، عراق سے کویت آنے والے افراد کے سامان سے جادو ٹونہ کرنے والی ممنوعہ اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز افسران نے کویت ابدلی سرحدی بندرگاہ پر ملک میں جادو اور ٹونے سے متعلق مواد اسمگل کرنے کی متعدد کوششوں کو ملیا میٹ کیا ہے، کئی مسافروں نے عراق سے واپسی پر یہ ممنوعہ اشیاء اپنے ساتھ لانے کی کوشش کی۔

    کسٹم ذرائع کے مطابق ہمارے افسران نے عراق سے آنے والے افراد کی سرچنگ کے دوران جادو ٹونے میں استعمال ہونے والی اشیاء کو اسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔ یہ غیر قانونی اشیاء مسافروں کے کپڑوں یا سامان میں چھپائی گئی تھیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جادو اور ٹونے کے اوزار رکھنے کے جرم میں پکڑے گئے افراد کو وارننگ جاری کی گئی تھی کہ وہ دوبارہ ملک میں ایسے ممنوعہ مواد لانے کی کوشش نہ کریں۔

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی کویت میں ایک غیر ملکی شہری جس کا تعلق ایک افریقی ملک سے بتایا گیا ہے کو جادو ٹونہ کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

  • افغانستان میں جادو ٹونہ، تعویز اور جعلی عاملوں پر پابندی لگے گی

    افغانستان میں جادو ٹونہ، تعویز اور جعلی عاملوں پر پابندی لگے گی

    کابل: افغانستان میں جادو ٹونہ، تعویز اور جعلی عاملوں پر پابندی لگنے والی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے جادو ٹونے، تعویز، جعلی پیروں اور عاملوں پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    وزارت امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان عاکف مہاجر نے کہا کہ دم اور تعویز شرعی مسئلہ ہے لیکن اب اسے کاروبار بنا دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ساحروں، جادو ٹونے، تعویز، جعلی پیروں اور عاملوں پر پابندی لگائی جائے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عاملوں اور جادو ٹونے کی وجہ سے لوگوں کے گھر اجڑ گئے، جو لوگ اسے کاروبار بنا کر غلط کاموں کے لیے استعمال کر رہے ہیں ان کا راستہ روکا جائے گا۔