Tag: جارجینا

  • رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی۔

    رپورٹس کے مطابق اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو 40 سالہ رونالڈو نے ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو ان کی گرل فرینڈ نے قبول کرلیا ہے۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جارجینا نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)

    جارجینا نے پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کیلئے۔“

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 8 سال قبل شروع ہوئی تھی جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمت کیا کرتی تھیں اس ملاقات کے بعد دونوں کو 2017 میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    رونالڈو سعودی عرب میں رہیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیا

    رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں دو جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔ اب رونالڈو جارجینا سے منگنی کر کے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں جس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی شادی کی خبر کے انتظار میں ہیں۔

  • رونالڈو اور جارجینا کی منگنی ؟ حقیقت آشکار ہوگئی

    رونالڈو اور جارجینا کی منگنی ؟ حقیقت آشکار ہوگئی

    بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں ایک بار پھر سے گردش کررہی ہیں۔

    کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس نے ان کی خاموشی سے منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

    انسٹا اسٹوری میں جارجینا نے اپنے ہاتھ کی تصویر کو شیئر کیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انگلی میں ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی پہنے ہوئے ہیں، انہوں نے اسی انگلی میں انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جس میں عام طور پر منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے۔

    عربی میں کیپشن اس کے ساتھ ہی لکھا ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں بُری نظر سے محطوظ رکھیں، آمین۔

    واضح رہے کہ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی 31 سالہ گرل فرینڈ جارجینا 2016ء سے ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی 2 بیٹیاں 7 سالہ عالیانہ 2 سالہ بیلا بھی ہیں۔

    یہ انسٹا اسٹوری ایک ایسے وقت میں شیئر کی گئی ہے جب چند دنوں قبل رونالڈو نے ایک نیٹ فلکس شو کو انٹرویو دیتے ہوئے جارجینا سے طویل عرصے سے رشتے میں ہونے اور بچوں کے ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے کی وجہ پر اظہار خیال کیا تھا۔

    فٹ بالر کا مذکورہ شو میں کہنا تھا کہ میں صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، دیگر معاملات کی طرح جب مجھے کلک ہو گا کہ اب مجھے جارجینا سے شادی کر لینی چاہیے تو میں کر لوں گا، وہ وقت کبھی بھی آ سکتا ہے شاید چند دنوں میں، چند ہفتوں، مہینوں یا سال میں اور جارجینا یہ بات اچھی طرح جانتی ہیں۔

    جارجینا کی جانب سے مذکورہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر نے ان دونوں کی خاموشی سے منگنی کی خبروں کو پھر گرما دیا ہے۔

    رونالڈو کو دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر سیکورٹی بڑھا دی گئی

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں، اس سے قبل 2022ء میں بھی اسی طرح انگوٹھی کی تصویر شیئر کرنے پر ان دونوں کی منگنی کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں۔