Tag: جاز

  • پاکستان میں سیلولر کمپنی کے بڑے اعلانات، کئی پیکجز فری ہوں گے

    پاکستان میں سیلولر کمپنی کے بڑے اعلانات، کئی پیکجز فری ہوں گے

    اسلام آباد: سیلولر کمپنی جاز کے سی ای او نے کرونا وائرس ریلیف کے سلسلے میں بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے جاز کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ کرونا ریلیف کے لیے 1.2 بلین روپے (1 ارب 20 کروڑ) مختص کیے گئے ہیں، یہ رقم آیندہ 3 ہفتوں میں خرچ کی جائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم اپنی سروسز کو سبسڈائز کریں گے، اسپتالوں کو کالز فری کر رہے ہیں، کئی پیکجز سستے کریں گے اور بہت سے پیکجز فری کر دیں گے، اسپتالوں کو طبی حفاظتی سامان بھی فراہم کیا جائے گا، شوکت خانم اسپتال کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ راشن سے متعلق گفتگو جاری ہے، ایسے ہی دو تین اور بھی ادارے ہیں جن سے بات چیت جاری ہے۔

    عامر ابراہیم نے پروگرام میں کہا کہ پاکستان میں 70 ملین انٹرنیٹ یوزر ہیں، یوزر بڑھنے کی وجہ سے ہماری انٹرنیٹ سپلائی پر ٹریفک بڑھا ہے، حکومت اسپیکٹرم ریلیز کر دے تو انٹرنیٹ ٹریفک کنٹرول کر سکیں گے، پاکستان میں 16 کروڑ سمز ہیں اور اندازے کے مطابق 10 کروڑ موبائل صارفین ہیں، تقریباً 7 کروڑ موبائل انٹرنیٹ صارفین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ اور کالنگ ریٹ دنیا سے سستے ہیں، جب کہ اسمارٹ فون ریٹ دنیا سے مہنگے ہیں۔

    کرونا وائرس، پاکستان نے متاثرہ افراد اور ملاقاتیوں کی موبائل ٹریکنگ شروع کردی

    سی ای او جاز کا کہنا تھا کہ ورک فرام ہوم، ایجوکیٹ فرام ہوم کا رحجان بڑھ رہا ہے، دونوں چیزوں میں اہم مسئلہ انٹرنیٹ اور ڈیوائس کا آ رہا ہے، کرونا کے ساتھ ہمیں روزگار کو بھی دیکھنا ہوگا، اس میں کوئی شک نہیں کہ کرونا کے بعد بے روزگاری بڑھے گی، کرونا وبا کی وجہ سے ہمارا لائف اسٹائل تبدیل ہوگا۔

  • بڑی خوش خبری، پاکستان میں ‘انٹرنیٹ سب کے لیے’ مہم کا آغاز

    بڑی خوش خبری، پاکستان میں ‘انٹرنیٹ سب کے لیے’ مہم کا آغاز

    اسلام آباد: نجی سیلولر کمپنی نے پاکستان میں "انٹرنیٹ سب کے لیے” مہم کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے سیلولر کمپنی وی آن اور جاز کے سی او او نے اہم ملاقات کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان سے نجی سیلولر کمپنی وی آن اور جاز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سرجی ہریرو نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اور سربراہ ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس بھی موجود تھیں، وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ سیلولر کمپنی کی طویل وابستگی کو سراہا۔

    سی او او جاز نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاکستان میں "انٹرنیٹ سب کے لیے” مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا، جاز کیش اور سیٹیزن پورٹل کے استعمال کے لیے سستے ٹیرف فراہم کر دیے گئے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مواصلات اور توانائی میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، حکومت بھی آزادانہ سرمایہ کاری کی پالیسی کے ساتھ کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، بین الاقوامی اداروں نے کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اقدامات کو تسلیم کیا ہے، ہم نے نوجوانوں کو معاشی ترقی کا حصہ بنانے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ بھی شروع کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل پالیسی کے تحت پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کا حجم 20 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، آئی ٹی کے ماہر نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے ملکی معاشی ترقی میں ٹیلی کام سیکٹر کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔

    کمپنی کے سی او او سرجی ہریرو نے ٹیلی کام کمپنیوں کو مساوی اور شفاف ماحول فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ جاز پاکستان نے انٹرنیٹ سب کے لئے مہم کا آغاز کیا ہے، سوشل میڈیا، جاز کیش اور سیٹیزن پورٹل کے استعمال کے لیے سستے ٹیرف فراہم کیے گئے ہیں، سروس کی فراہمی سے شہریوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

    سرجی ہریرو نے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کی بھی تعریف کی، اور کہا غیر یقینی صورت حال اور خوف پیدا کرنے والی جعلی خبریں سرمایہ کاری کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی پاکستان میں 9 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہی ہے، اور اب تک 60 ملین صارفین کو خدمات فراہم کر چکی ہے۔