Tag: جاسوسی کے الزام

  • ایران نے  موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

    ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

    تہران : ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی نیوز ایجنسی تہران ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دی گئی ہے۔

    ایران کی سپریم کورٹ نے جاسوس اسماعیل فکری کو مکمل فوجداری مقدمے کے بعد آرٹیکل سکس کے تحت سزائے موت کا حکم دیا۔

    جاسوسی کے الزام میں پھانسی پر چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے،متعلقہ شخص کو دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا ایرانی موقف ہے کہ اسماعیل فکری موساد کے دو ایجنٹس سے رابطے میں تھا اور اورانہیں انتہائی حساس اور قومی سلامتی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات فراہم کررہا تھا۔

    سیکیورٹی حکام نے اسماعیل فکری کے الیکٹرانک آلات کا فرانزک تجزیہ کیا، جس میں موساد کے ہینڈلرز سے تفصیلی مواصلات اور ہدایات کا پردہ فاش کیا۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل کیلیے دھچکا، ایران میں موساد کے ایجنٹس گرفتار

    گذشتہ روز ایران میں اہم کارروائی کے دوران اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا، ایجنٹ کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایرانی صوبے البرز میں دھماکا خیز مواد اور الیکٹرانک آلات تیار کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ایران میں پہلے بھی موساد سے تعلق رکھنے والے متعدد ایجنٹ کو گرفتار کیا جا چکا ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کو جو جوہری پروگرام کو مجروح کرنے کیلیے تخریب کاری اور قتل کی کوششوں مین ملوث ہیں۔

  • ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ایرانی میڈیا

    ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ایرانی میڈیا

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ان تمام افراد کو ایران کے شہر یزد میں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان مبینہ طور پر مختلف سائٹس کی تصاویر لے رہے تھے اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کو معلومات بھیج رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں کی گئی جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ- تمام خبریں

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون بروز جمعہ باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایران کے جوہری اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسرائیل کی 200 جنگی طیاروں نے اس حملے میں حصہ لیا تھا۔

    اس حملے کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

    ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ’وعده صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر اب تک 150 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل وسطی اسرائیل میں گرے، جن میں تل ابیب کے علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور کئی مقامات پر دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

  • بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    پاکستان سے خوفزدہ مودی سرکار نے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی اور رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی سکھ پھر مودی کے نشانے پر آگئے، معروف یوٹیوبر جسبیرسنگھ کو پاکستان کے لیےجاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی پولیس گوراویادو نے کہا کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے تھا، جسبیر سنگھ جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا سے رابطے میں تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by India Today (@indiatoday)

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور 2024 میں پاکستان کے دورے کیے، سکھ یوٹیوبر کے موبائل سے پاکستان سے جڑے نمبرز برآمد ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جسبیر سنگھ کا احسان الرحیم عرف دانش سے بھی رابطہ تھا، بھارتی حکومت نے سکھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کارکنان کو نگرانی میں لے لیا۔

    مودی سرکار سوشل میڈیا پر سکھ شناخت کے اظہار کو جاسوسی سے جوڑنےکی سازش کررہی ہے، سوشل میڈیا پر جسبیر کے اکاؤنٹس کو بند اور پوسٹس ڈیلیت کردی۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-youtuber-jyoti-contact-4-pakistani-agents-indian-authorities-allege/

    سکھ فار جسٹس کے حامیوں پر یواےپی اے  جیسے سخت قوانین کا اطلاق ہے، بھارت میں خالصتان کا لفظ بولنے پر غداری کے مقدمات درج ہیں، بھارتی پنجاب میں عام شہریوں کو بھی انٹیلی جنس واچ لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

  • جاسوسی کا الزام ، بھارت نے پاکستان سے آئے کبوتر کو بھی نہیں بخشا

    جاسوسی کا الزام ، بھارت نے پاکستان سے آئے کبوتر کو بھی نہیں بخشا

     اسلام آباد: بدگمانیوں سے بھرے بھارت نے پاکستان سے آئے کبوتر کو بھی نہیں بخشا اور تنگ نظر بھارتی حکام نے سرحدپار سے آنے والے کبوترکو ہی دھرلیا۔

    دنیا بھر میں شائننگ انڈیا اور سیکولر اسٹیٹ کا راگ الاپنے والے بھارتی حکام نے حال ہی میں پاکستان پر من گھڑت الزامات عائد کرکے اپنی ایجنسی را کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی۔

    شکر گڑھ کے علاقے سے کبوتر نے سرحد پار کیا تو بھارتی جاسوس حرکت میں آگئے اور بے زبان جانور کو پکڑ لیا، تنگ نظر اور چھوٹی سوچ کے حامل بھارتیوں نے کبوتر پر الزام لگایا کہ اس کے پاؤں میں کچھ پیغام بندھا ہے۔

    کئی روز تک سر جوڑنے اور جتن کرنے کے باوجود بھارتی الزامات ثابت نہ کرسکے اور اب کبوتر کا ایکسرے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایکسرے پٹھان کوٹ کے علاقے میں جدید ترین وٹرنری ہسپتال میں کرایا جائے گا۔