Tag: جاسوس گرفتار

  • ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ایرانی میڈیا

    ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ایرانی میڈیا

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ان تمام افراد کو ایران کے شہر یزد میں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان مبینہ طور پر مختلف سائٹس کی تصاویر لے رہے تھے اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کو معلومات بھیج رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں کی گئی جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ- تمام خبریں

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون بروز جمعہ باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایران کے جوہری اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسرائیل کی 200 جنگی طیاروں نے اس حملے میں حصہ لیا تھا۔

    اس حملے کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

    ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ’وعده صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر اب تک 150 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل وسطی اسرائیل میں گرے، جن میں تل ابیب کے علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور کئی مقامات پر دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

  • امریکا ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنے شہری تک رسائی کا خواہاں

    امریکا ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنے شہری تک رسائی کا خواہاں

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امید ہے کہ روس ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے امریکی شہری تک بہت جلد رسائی دے دے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا نے روس پر واضح کردیا ہے کہ ہماری توقع کیا ہے اور ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ گرفتار امریکی شہری پر کس قسم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر پال کو بلاجواز اور غیر مناسب طور پر حراست میں لیا گیا ہے تو ہم اس کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ روس کی داخلی سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ جمعہ کو امریکی شہری پال ولان کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: روس میں‌ امریکی شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    روس کا کہنا تھا کہ جاسوسی کی ایک کارروائی کے دوران پال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی جاسوس پال ولان امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتا ہے، وہ سابق میرین ہے، پال ولان کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ماسکو میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا۔

    روس کا کہنا تھا کہ ایف ایس بی نے 28 دسمبر کو اس مشتبہ امریکی جاسوس کو گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف فوجداری کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔