Tag: جالندھر

  • ٹرین کا سفر اور جالندھر کی مٹی کا کوزہ!

    ٹرین کا سفر اور جالندھر کی مٹی کا کوزہ!

    غلام رسول مہرؔ نابغۂ روزگار شخصیات میں سے ایک ہیں۔ اردو ادب میں انھیں ایک انشا پرداز، جید صحافی، ادیب، شاعر، نقاد، مترجم، مؤرخ اور محقق کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    غلام رسول مہر کو بسلسلۂ روزگار چند برس حیدر آباد دکن میں گزارنے کا موقع بھی ملا۔ وہ وہاں محکمۂ تعلیم میں ملازم ہوگئے تھے۔ دورانِ ملازمت مہرؔ چھٹیاں لے کر اپنے گھر والوں سے ملنے آبائی علاقے پھول پور (جالندھر) آتے جاتے رہتے تھے۔

    انھوں نے اپنی کتابوں میں حیدر آباد دکن میں اپنے قیام اور وہاں کی چند علمی اور ادبی شخصیات سے اپنی ملاقاتوں کا احوال تحریر کیا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے ٹرین کے سفر کی یادیں بھی رقم کی ہیں۔ ان کے قلم سے رقم ہوا یہ واقعہ گھر سے دوری کا کرب اور اپنے وطن کی مٹی سے محبت اور اس حوالے سے حساسیت کا اظہار ہے۔ وہ لکھتے ہیں

    1917 میں حیدرآباد دکن جا رہا تھا جہاں کچھ عرصہ پائیگاہ وقارُ الامرا میں انسپکٹر آف اسکولز کی حیثیت سے کام کیا۔ لمبا سفر تھا۔

    جالندھر سے دہلی، دہلی سے منماڑ اور وہاں سے چھوٹی لائن پر حیدرآباد جاتے تھے۔ چاندنی رات تھی اور میری ٹرین پورنا ندی سے گزر رہی تھی۔ میرے پاس مٹی کا ایک کوزہ تھا جس میں گھر والوں نے گاجر کا حلوا بناکر رکھ دیا تھا کہ کسی وقت کھانا حسبِ خواہش نہ ملے تو کھا لوں یا ناشتے میں کام دے سکے۔

    کوزہ حلوے سے خالی ہوچکا تھا، میں نے اسے کھڑکی سے نیچے پھینکنے کا ارادہ کیا اور کوزے والا ہاتھ کھڑکی سے باہر نکال کر پھینکنا چاہتا تھا، مگر پھینکا نہ گیا۔

    خیال آیا کہ یہ کوزہ جالندھر کی مٹی سے بنا اور میری وجہ سے بارہ، تیرہ سو میل دور پھینکا جائے گا اور اس کا کوئی ذرہ پھر اپنے وطن نہ پہنچ سکے گا۔ چناں چہ میں نے کوزہ رکھ لیا اور ایک نظم شروع ہو گئی۔ نظم کا عنوان کوزۂ سفال تھا۔

  • فصلوں کا کچرا ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کر سکتے ہیں، فواد چوہدری

    فصلوں کا کچرا ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کر سکتے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جالندھرمیں فصلیں جلانا پنجاب کی سرحد کی دونوں جانب تباہی کا باعث ہے، فصلوں کا کچرا ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم فصلوں کا کچرا مشین سے ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کرسکتے ہیں، طریقے سے ٹھکانے لگائے گئے کچرے کو بطورایندھن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ جالندھرمیں فصلیں جلانا پنجاب کی سرحد کی دونوں جانب تباہی کا باعث ہے۔

    محکمہ ماحولیات کے مطابق اسموگ بھارتی شہر جالندھر سے آرہی ہے، جالندھر میں فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ہوا کا رخ تبدیل ہو کر بھارت سے لاہور کی طرف آ رہا ہے۔ لاہور میں اسموگ کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، شہریوں کو سانس لینے میں بھی شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو لگائی جانے والی آگ کو بے نقاب کیا تھا۔ عالمی اداروں کی سخت ہدایات کے باوجود مودی سرکار فصلیں جلانے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔

  • بھارتی فوجی کی بیٹی کی پاک بھارت امن کی دہائی

    بھارتی فوجی کی بیٹی کی پاک بھارت امن کی دہائی

    جالندھر: کارگل میں مارے جانے والے بھارتی فوجی کی بیٹینے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستان اور بھارت سے باہمی امن قائم کرنے کی اپیلکردی۔

    سوشل میڈیا آج کے دورمیں اپنی آواز دنیا بھر تک پہجنچانے کی انتہائی اہم ذریعہہے، چند روز قبل بھارتی فوج کے کیپٹن مندیپ سنگھ کی بیٹی کی انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری ہوئی تھی، جس میں اُس نے بتایا ہے کہ وہ کس قدرمسلمانوں اور پاکسانیوں سے نفرت کرتی تھی، کیوں کہ انہوں نے کارگل کی جنگ میں اس کے والد کو مارا تھا۔

    یہ ویڈیو یوٹیوب پر23 اپریل کو جاری ہوئی تھی اور اب تک ساڑھے سات لاکھ سے زائد لوگوں نے اس ویڈیو کو پسند کیا ہے جبکہ 21000 لوگوں کی جانب سے اس ویڈیو کو شئیر کیا گیا ہے۔

    گرمیت نے اس ویڈیو میں بتایا کہ اس کی ماں نے اسے یہ سمجھنے میں مدد کی کہ پاکستان نے اس کے والد کو نہیں مارا بلکہ جنگ نے مارا ہے، اس نے کہا کہ میرے لئے یہ سمجھنا کافی مشکل تھا اور میرے اندر کی نفرت کو ختم کرنا بھی آسان نہیں تھا لیکن یہ مشکل بھی نہیں تھا۔

    گرمیت نے اپنے پچپن کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ چھ سال کی تھی تو اس نے برقعے میں ملبوس مسلمان عورت کو صرف اس لئے تھپڑ مارا کہ وہ یہ سمجھتی تھی کہ کہی نہ کہی یہ عورت اس کے والد کی موت کی ذمہ دار ہے.

    اس ویڈیو میں گرمیت نےدونوں ممالک پاکستان اور بھارت کی عوام کویہ پیغام دیا ہے کہ اگر میں یہ کرسکتی ہوں تو تم کیوں نہیں کرسکتے.

    اس ویڈیو کو بنانے میں ممبئی کے ایک سماجی کارکن رام سبرامنیم نے گرمیت کی مدد کی ہے.

  • کبڈی فائنل: پاکستانی اوربھارتی پہلوان آج ٹکرائیں گے

    کبڈی فائنل: پاکستانی اوربھارتی پہلوان آج ٹکرائیں گے

    جالندھر: کبڈی کے میدان میں حکمرانی کس کی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔ حتمی مقابلے میں دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز ٹاکرا ہوگا۔

    بھارت میں آج کبڈی کبڈی اور صرف کبڈی ہوگی۔دوہزار چودہ ورلڈ کپ کبڈی کا فاتح کون ہوگا۔فیصلہ کن جنگ کے لئے میدان سج گیا۔ پہلوانوں نے کمر کس لی ۔ شائقین کو فائنل کا بے صبری سے انتظارہے۔

    بھارت مسلسل ساتویں مرتبہ ٹائٹل کے حصول کے لئے میدان میں اترے گا۔ ادھر پاکستان کے پاس پہلی مرتبہ چیمپئین بننے کا سنہری موقع ہے۔

    پاکستان اس سے پہلے تین مرتبہ فائنل میں پہنچا اور تینوں مرتبہ ہی اسے بھارت کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی پہلوانوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ لیکن آج ایک ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔ پاکستانی پہلوان گزشتہ ورلڈ کپ فائنلز کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا شمار دنیائے کبڈی کی خطرناک اور مضبوط ٹیموں میں ہوتا ہے اور ماہرین نے دونوں ٹیموں کی حالیہ پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔