Tag: جامشورو

  • نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں گرفتار

    نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں گرفتار

    جامشورو(30 اگست 2025): پولیس کا کہنا ہے کہ نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے ضلع جامشورو  میں واقعہ کوٹری شیرازی پاڑہ میں پیش آیا، جہاں نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر شیخ نے بہن کے گھر جا کر سب کو نشہ آور شربت پلا کر بے ہوش کیا تھا، اسپتال منتقلی پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقل کیےگئے دیگر 4 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر شیخ کے خلاف اس کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-principal-allegedly-raped-student/

    اس سے قبل فیصل آباد تھانہ صدر کے علاقے میں عینی بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر نشہ اور چیز پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی تھی۔

  • جامشورو: کے بی فیڈر نہر میں 4 نوجوان ڈوب گئے

    جامشورو: کے بی فیڈر نہر میں 4 نوجوان ڈوب گئے

    جامشورو میں المنظر پل کے مقام پر کے بی فیڈر نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو حکام نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے 2 نوجوانوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام ذرائع کا کہنا ہے کہ جامشورو میں المنظر پل کے مقام پر کے بی فیڈر نہر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 کو بچالیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق چاروں نوجوان حیدرآباد سے تفریح کی غرض سے آئے تھے، جاں بحق نوجوانوں میں 14 سال کا علی حیدر، 20 سال کا مدثر ولد سعید شامل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گڈانی کی ساحلی پٹی پر بھی افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا جب ساحلی مقام پر پکنک مناتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے تھے، بیٹا پانی کی لہروں میں ڈوبنے لگا تو باپ کی بچانے کی کوشش میں دونوں موت کے منہ میں چلے گئے۔ دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گڈانی کے ساحل پر بیٹا پانی میں ڈوبنے لگا تو باپ نے بچانے کی کوشش کی، اس دوران دونوں ہی تیز لہروں میں ڈوب گئے۔

    جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر نکالا، افسوسناک واقعے میں دونوں باپ بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔

    متوفی رکشہ ڈرائیور اور معذور تھا، جو اپنے گھر والوں کو پکنک منانے کے لیے گڈانی لے کر گیا تھا تاہم دونوں کی لاشوں کو قصبہ کالونی منتقل کردیا گیا ہے۔

    سیلفی کے جنون میں چار افراد دریائے نیل میں ڈوب گئے

    جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کریم شاہ اور بیٹے کی شناخت عبید شاہ ساکن نیول کراچی سے ہوئی۔

  • جامشورو : مشتعل افراد نے ادویات کا ٹرک نذر آتش کردیا

    جامشورو : مشتعل افراد نے ادویات کا ٹرک نذر آتش کردیا

    جامشورو : مورو واقعے کے خلاف مبینہ طور پر سندھ کی 3 یونیورسٹیز کے طلباء سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ادویات سے بھرا ٹرک نذر آتش کردیا۔

    اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے جام فرید لاکھو کی رپورٹ کے مطابق جامشورو میں مورو واقعے کے خلاف مظاہرین نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے انڈس ہائی وے پر نجی یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دے دیا۔

    مظاہرین کے احتجاج کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور شاہراہ کے اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے ایک منی ٹرک نذر آتش کردیا جو ادویات لے کر کراچی سے پنجاب جا رہا تھا واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

  • ملزمان ڈھائی کروڑ مالیت کا 30 ٹن گھی سے لدا ٹریلر چھین کرلے گئے

    ملزمان ڈھائی کروڑ مالیت کا 30 ٹن گھی سے لدا ٹریلر چھین کرلے گئے

    جامشورو: ملزمان 30 ٹن گھی سے لدا ٹریلر چھین کرلے گئے، اسے اطمینان سے خالی کرکے ایک دن بعد راستے میں چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر گھی کمپنی کے ٹریلر کو لوٹ لیا گیا، پولیس کو ٹریلر دوسرے دن خالی حالت میں ملا، جوکھیا موڑ پر ملزمان 30 ٹن گھی سے لدا ٹریلر چھین کرلے گئے، جوکھیا موڑ پر کارسوار 4 مسلح افراد نے ٹریلر کو روکا۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان ڈرائیو اور ساتھی کو یرغمال بناکر نقدی، فون اور ٹریلر لےگئے، مدعی نے بتایا کہ ملزمان نے بعد میں ڈرائیوروں کو قریبی جھاڑیوں میں چھوڑا۔

    گھی اور تیل کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہیں؟ عوام کے لئے اہم خبر

    متن میں مزید بتایا گیا کہ 6 ہزار 325 گھی کے پیکٹ کراچی سے لاہور منتقل کیے جارہے تھے، 22 ویلر ٹریلر میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا 30 ٹن گھی موجود تھا۔

    واقعے کا مقدمہ ٹرانسپورٹ کمپنی سپروائزر کی مدعیت میں نوری آباد تھانے میں درج کرایا گیا ہے، اس سلسلے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fears-of-shortage-of-ghee-and-cooking-oil/

  • جامشورو : انڈس ہائی وے پر 2 کاروں میں خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق

    جامشورو : انڈس ہائی وے پر 2 کاروں میں خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق

    جامشورو : انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

    تفصیلات مطابق سندھ کے ضلع جامشورو میں سن کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر دو کاروں میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا حادثہ کار ڈرائیور کی رانگ سائیڈ سے کراسنگ کے نتیجے میں پیش آیا، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد جارہی تھی۔

    ریسکیو حکام نے کہا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مانجھنداسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں کراچی کے قریب سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جہاں حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے تین ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے تھے، جس کے بعد ٹریلرز الٹ گئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوئے تاہم زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

  • حیدرآباد سے کراچی جانے والی 4 کاروں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

    حیدرآباد سے کراچی جانے والی 4 کاروں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

    جامشورو : کراچی سے حیدرآباد آتے ہوئے 4 کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد کے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو میں بولاری کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جس میں  کراچی سے حیدرآباد آتے ہوئے چار کاروں کے درمیان اوو ٹیک کرنے کے دوران تصادم ہوا، اس دوران ایک کار الٹ گئی اور اس  میں آگ لگ گئی۔

    حادثے کے سبب کار میں سوار افراد باہر نہ نکل سکے، جس کے نتیجے میں کار کی پچھلی سیٹ پر موجود ایک خاتون سمیت تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر کاروں چاروں کاروں میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

    ریسکو ٹیم نے زخمیوں کو ایل ایم یو اسپتال منتقل کردیا جبکہ جانبحق افراد کی لاشوں کو کار کاٹ کر نکالا گیا۔

    ایس ایچ او لونی کوٹ سکندر رودنانی کا کہنا تھا کہ حادثے میں تین افراد جانبحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، حادثے کے سبب ایم نائین بلاک ہو گئی تھی جس کو بحال کرا دیا گیا ہے، حادثے کی شکار فیملی حیدرآباد کی بتائی جاتی ہیں۔

  • جامشورو: موٹر وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 10زخمی

    جامشورو: موٹر وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 10زخمی

    حیدرآباد: جامشورو ایم 9 موٹر وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس پنجاب سے کراچی جارہی تھی،تیزرفتاری کے باعث حادثہ ہوا،زخمیوں کو نوری آباد ٹراماسینٹرمنتقل کردیاگیا۔

    اس سے قبل انڈس ہائی وے خانوٹ پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئی۔

    کراچی: بگٹی خاندان کے دو گروپوں میں خونریز تصادم، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

    حکام کا بتانا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی الٹ کر گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

  • جامشورو، موٹروے پر منی ٹرک اور ٹریلر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

    جامشورو، موٹروے پر منی ٹرک اور ٹریلر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

    حیدرآباد: جامشورو ایم 9 موٹر وے پر منی ٹرک اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے 2 زخمی سول اسپتال میں دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کا تعلق میرپورخاص کے علاقے سلطانہ آباد ہے۔

    اس سے قبل انڈس ہائی وے خانوٹ پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئی۔

    گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق

    حکام کا بتانا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی الٹ کر گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

  • عام انتخابات کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    عام انتخابات کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    حیدر آباد: سی ٹی ڈی حیدرآباد نے عام انتخابات کےدوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جامشورو سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حیدرآباد نے عام انتخابات کےدوران تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنا دیا ، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جامشورو سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    دہشت گرد کے قبضے سے چھ سوکلو سے زائد بارودی مواد ،ڈیٹونیٹراوربال بیرنگ برآمد کیے گئے جبکہ ریاست مخالف پمفلٹ اور بینر بھی برآمد ہوئے۔

    دہشت گرد جامشورو کی جامعات میں طلباکی ریاست مخالف ذہن سازی پر کام کر رہا تھا جبکہ گرفتاردہشت گرد نے الیکشن کےروزتخریب کاری کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ گرفتاردہشت گرد سے تفتیش جاری ہے ، جس میں اہم انکشافات متوقع ہے۔

  • جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7  افراد جاں بحق، 13 زخمی

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    جامشورو:انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں سات افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

    ریجا گوٹھ پر گاڑی، وین اور ٹرک میں ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکی شناخت نہ ہوسکی تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل حب کے علاقے بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جہاں مسافرکوچ الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔