Tag: جامعات

  • امریکا کی دو سو زائد جامعات کا ٹرمپ کے خلاف اہم اقدام

    امریکا کی دو سو زائد جامعات کا ٹرمپ کے خلاف اہم اقدام

    امریکی جامعات اور کالجوں کے سربراہان نے ٹرمپ کی سیاسی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکا میں اعلی تعلیم کو تباہ کررہے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی جامعات اور کالجوں کے سربراہان نے ٹرمپ کی سیاسی مداخلت کی مذمت کی ہے۔

    دوسو سے زیادہ یونیورسٹیز کے سربراہان نے خط پر دستخط کئے جس میں ٹرمپ انتظامیہ پر اعلیٰ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا الزام لگایا گیا ہے۔

    ان میں ہاروڑڈ، کولمبیا، ہوائی سمیت دیگر معروف جامعات شامل ہیں، مشترکہ بیان میں جامعات کے سربراہان نے کہا امریکی اعلیٰ تعلیم اس ملک کا فخر رہی ہے۔

    مشترکہ بیان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت امریکی اعلیٰ تعلیم کو خطرے میں ڈال رہی ہے، ہم تعمیری اصلاحات کے لیے تیارہیں۔صرف ہارورڈ کوہی نہیں بلکہ تمام جامعات کو ٹرمپ انتطامیہ کے اقدامات کیخلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

    دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے اعلیٰ تعلیم میں ٹرمپ کی مداخلت کی مذمت کرنے والے خط کو مسترد کردیا ہے۔

    اس سے قبل ہارورڈ یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف 2 بلین ڈالرز سے زائد کے اپنے فنڈز منجمد کرنے پر مقدمہ بھی دائر کردیا ہے۔

    صدر ہارورڈ یونیورسٹی ایلن گاربر نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے غیر قانونی مطالبات کو ماننے سے انکار پر تعلیمی ادارے کے خلاف کئی اقدامات اٹھائے۔

    ایلن گاربر نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹی کے فنڈز منجمد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا کیونکہ یہ غیر قانونی اور حکومتی اختیار سے باہر ہے۔

    مقدمے میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ توانائی اور جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے ادارے شامل ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کشمیر پہلگام واقعے پر ردِعمل سامنے آگیا

    امریکی حکومت نے مذکورہ پیشرفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی ٹیم نے یونیورسٹیوں کے خلاف مہم کا جواز پیش کر چکی ہے کہ تعلیمی اداروں میں یہود دشمنی پائی جاتی ہے۔

  • امریکا کی 20 جامعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج جاری

    امریکا کی 20 جامعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج جاری

    امریکا کی 20 سے زائد جامعات میں غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف 11 روز سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں طلباء مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے طلباء کو معطل کرنا شروع کردیا ہے۔

    اسرائیلی اور فلسطینی حامی مظاہرین کے درمیان کیلیفورنیا یونیورسٹی میں تصادم بھی ہوا، اس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

    فلسطین کے حق میں آسٹن اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی احتجاج کیا گیا، اب تک امریکی جامعات سے 1ہزار کے قریب مظاہرین کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

    کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ کے حامی طلبہ کو ڈیڈلائن دیدی

    دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات سے قبل روایتی طور پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ہوٹل واشنگٹن ہلٹن میں عشائیہ رکھا گیا، اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والی تنظیم کی انتظامیہ نے پہلے سے ترتیب دیے گئے منصوبے کے مطابق ہوٹل کے باہر زبردست احتجاج کر کے اس موقع پر غزہ کے مظلوموں کی طرف توجہ دلائی۔

  • امریکی جامعات میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے، سیکڑوں طلبہ گرفتار

    امریکی جامعات میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے، سیکڑوں طلبہ گرفتار

    امریکا کی جامعات میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی تحریک زور پکڑنے لگی، 40 جامعات میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں کے دوران سیکڑو ں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق احتجاجی طلبہ کو ایمرسن کالج بوسٹن، اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے اٹلانٹا کی ایموری یونیورسٹی میں احتجاجی طلبہ پر ربڑ کی گولیوں، شیلنگ کااستعمال کیا گیا۔

    پولیس کریک ڈاؤن میں ایموری یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کی سربراہ کو حراست میں لے لیا گیا، احتجاجی کیمپوں میں موجود طلبہ کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا جارہا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طلبہ تحریک سے امریکا میں اسرائیل سے متعلق رائے میں واضح فرق اجاگر ہوگا، عمر رسیدہ افراد کے مقابلے میں امریکی نوجوان فلسطینیوں کے زیادہ حامی ہیں۔

    امریکا کی غزہ پالیسی پر ایک اور ترجمان نے استعفیٰ دیدیا

    81 سالہ امریکی صدرکوغزہ کی صورتحال کی سیاسی قیمت چکانی پڑسکتی ہے، اسرائیل مخالف طلبہ تحریک سے امریکا میں جنریشن گیپ اجاگر ہوا ہے، طلبہ تحریک سے اسرائیل کو حاصل امریکی حکومتی حمایت خطرے میں پڑسکتی ہے۔

  • امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے اور گرفتاریاں

    امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے اور گرفتاریاں

    امریکا کی کئی جامعات میں طلبا غزہ کے مظلوموں کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے پر زور مطالبہ کیا کہ امریکا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کرے، ٹیکساس یونیورسٹی آسٹن کے طلباء کے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

    اس دوران پولیس نے 3 مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ یونیورسٹی احاطے میں سخت کشیدگی پھیل گئی، ہر جانب فلسطین کی آزادی کے نعرے گونج اُٹھے۔

    یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں بھی طلباء کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    امریکا نے اسرائیلی اقدام کی مذمت کر دی

    لاس اینجلس میں طلباء نے یونیورسٹی میں خیمے لگا کر دھرنا دے دیا، فلسطین کی آزادی کے نعرے، اس دوران طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی، جبکہ ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • جامعات میں صحافیوں کے بچوں کی فیس میں 30 فی صد رعایت سے متعلق اہم خبر

    جامعات میں صحافیوں کے بچوں کی فیس میں 30 فی صد رعایت سے متعلق اہم خبر

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ جامعات میں صحافیوں کے بچوں کی فیس میں 30 فی صد رعایت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم نے صحافیوں کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں، سردار علی شاہ نے کہا کہ محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز جامعات کے ساتھ صحافیوں کے بچوں کی فیس میں تیس فی صد رعایت کے سلسلے میں مشورے کرے گی، اس کے بعد انھیں یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

    انھوں نے صحافیوں کی تربیت کے حوالے سے کہا ’’ایجوکیشن رپورٹرز کو ملکی اور عالمی سطح پر ٹریننگ کے مواقع دیں گے، اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت اسکالرشپ بھی فراہم کی جائیں گی۔‘‘

  • سعودی عرب کی جامعات کے لیے اہم اعزاز

    سعودی عرب کی جامعات کے لیے اہم اعزاز

    ریاض: سعودی عرب کی 15 جامعات کو دنیا کی بہترین جامعات میں شامل کرلیا گیا، گزشتہ برس جامعات کی یہ تعداد 10 تھی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئیں، وزیر تعلیم نے اس حوالے سے مملکت کی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد بھی پیش کی۔

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سنہ 2020 کے مقابلے میں ہماری جامعات نے سنہ 2021 کے دوران اچھی پیش رفت کی ہے۔

    گزشتہ برس ٹائمز کی درجہ بندی کے تحت مملکت کی صرف 10 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کی گئی تھیں مگر رواں برس ان کی تعداد 15 ہوگئی ہیں، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ بہتری آئی ہے۔

    وزیر تعلیم نے توجہ دلائی کہ اس سے قبل شنگھائی کی درجہ بندی اور کیو ایس کی درجہ بندی میں بھی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی صف میں شامل ہونے والی سعودی جامعات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری جامعات عالمی درجے کی یونیورسٹیوں کی حریف بن رہی ہیں۔

    سعودی عرب کی جو 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کی گئی ہیں وہ کنگ عبد العزیز، شاہ فیصل، کنگ سعود، کنگ فہد، حائل، تبوک، امیر سطام بن عبد العزیز، ام القریٰ، امام عبد الرحمٰن، کنگ سعود فار ہیلتھ سائنسز، کنگ فیصل، جدہ، قصیم اور طائف یونیورسٹیاں ہیں۔

  • پختونخواہ میں یونیورسٹیز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام شروع

    پختونخواہ میں یونیورسٹیز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام شروع

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں جامعات کو سولرائز کرنے پر کام شروع کردیا گیا، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ پشاور کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینیئرنگ پشاور میں جامعہ کی سولرائزیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاونین خصوصی کامران بنگش، حمایت اللہ اور وائس چانسلر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں جامعہ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دیگر 9 جامعات کو بھی یو ای ٹی ماڈل پر سولرائز کریں گے، وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں جامعات مضبوط بنانا ہمارا مشن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سولرائزیشن سے جامعات دیرپا مالی خود مختاری کی جانب جائیں گی، سولرائز کرنے سے جامعہ کو 9.5 ملین روپے سالانہ بچت ہوگی۔

    کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ یو ای ٹی سولرائزیشن کے لیے انرجی سپلائی کمپنی ماڈل اپنائیں گے، 6 مہینے کی مدت میں یو ای ٹی سولرائزیشن مکمل ہوگا۔

  • جامعات میں بڑھتے  ہوئے کورونا کیسز، وائس چانسلرکمیٹی کا اجلاس آج  ہوگا

    جامعات میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز، وائس چانسلرکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : جامعات میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر وائس چانسلرکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں جامعات کوسیل کرنے سمیت ڈس ان فیکٹ کرنے کے معاملے پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جامعات میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، چیئرمین وی سی کمیٹی ڈاکٹرعلی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ملک بھر کے وائس چانسلرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں جامعات میں بڑھتے کورونا کیسز پر گفتگو ہوگی جبکہ جامعات کو سیل کرنے سمیت ڈس ان فیکٹ کرنے کے معاملے پر غور ہوگا اور جامعات کو درپیش دیگر ضروری مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

    یاد رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر فضائیہ میڈیکل کالج کا آئی ٹی اور ایئر یونیورسٹی کا ہیومینیٹیز ڈیپارٹمنٹ سیل کردیا گیا ، ایئریونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے 6 کوروناکیسز کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ سیل نہ کیے جانے والے ڈیپارٹمنٹس میں ایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا ہے۔

    اس سے قبل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی کو کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد بند کردیا گیا تھا، انتظامیہ کے مطابق مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کورونا کیسز کی تصدیق پر یونیورسٹی کو بند کیا گیا،تمام کلاسز اور ہاسٹلز کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جائے گا۔

  • پنجاب میں بڑا قدم، فائل اگلے محکمے کو بھجوانے کے لیے 10 دن کا وقت مقرر

    پنجاب میں بڑا قدم، فائل اگلے محکمے کو بھجوانے کے لیے 10 دن کا وقت مقرر

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جامعات کے معاملات پر اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کسی بھی محکمے سے فائل اگلے محکمے کو بھجوانے کے لیے 10 دن کا وقت مقرر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے اندر ایک شعبے سے دوسرے شعبے کو فائل بھجوانے کے لیے گورنر پنجاب نے دس دن کا وقت مقرر کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ سیکریٹر یٹ، چیف سیکریٹری، گورنر سیکریٹریٹ بھی اس طے شدہ وقت کے پابند ہوں گے۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس بارے میں باقاعدہ مراسلہ بھی جار ی کر دیا، جس میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ یونی ورسٹیوں کی فائلیں 10 دن سے زائد روکنے پر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    پنجاب کی تمام جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانا لازمی قرار

    مراسلے کے مطابق تمام محکموں کے افسران پر فائل 10 دن میں متعلقہ محکمہ کو بھجوانا لازم ہوگا، گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ جامعات کے معاملات میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم کے وژن کے مطابق تعلیمی شعبے کو مضبوط کریں گے، فائلز کو دبا کر رکھنے والے اب ایکشن سے بچ نہیں سکیں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل گورنر پنجاب کی ہدایت پر صوبہ پنجاب کی تمام جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کو لازمی قرار دے دیا گیا تھا، اس سلسلے میں جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔

  • حکومت نے جامعات کھولنے پر غور شروع کردیا

    حکومت نے جامعات کھولنے پر غور شروع کردیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر بند ہونے والی جامعات کو 15 جولائی کے بعد دوبارہ کھولنے پر غور شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے 15 جولائی کے بعد جامعات کھولنے کے فیصلے پر غور کرنے سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جامعات مزید بند نہیں رکھی جائیں گی،ایچ ای سی جامعات سے مل کر اپنی پالیسی خود بنائے گی۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی زیر صدارت جامعات کے وی سیز کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے جامعات سے سفارشات طلب کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ جامعات کھولی جائیں گی۔

    یونیورسٹیوں میں امتحانات، ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13 مئی کو چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی زیر صدارت اجلاس میں یکم جون سے باقاعدہ آن لائن کلاسز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا اور لاک ڈاؤن ختم نہ ہونے کی صورت میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔