Tag: جامعہ اردو

  • وفاقی جامعہ اردو میں 6ماہ بعد بھی مستقل وی سی کا تقرر نہ ہوسکا

    وفاقی جامعہ اردو میں 6ماہ بعد بھی مستقل وی سی کا تقرر نہ ہوسکا

    کراچی: وفاقی جامعہ اردو میں 6ماہ بعد بھی مستقل وائس چانسلر(وی سی) کی تقرری نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم جامعہ اردو میں ڈاکٹرعارف زبیر تاحال قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات ہیں، چھ ماہ کے دوران مستقل وی سی کے لیے اشتہار تک جاری نہ کیا جاسکا۔

    قائم مقام وی سی کی جانب سے نئے وائس چانسلر کی تقرری میں مبینہ لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ قائم مقام وی سی نے محض نوٹ شیٹ پر عہدے کی مدت میں توسیع کرالی۔

    عہدے کی مدت میں توسیع کرانے کے لیے سینیٹ اجلاس بلانے کے بجائے محض 3سینیٹرز سے توسیع کرائی گئی۔

    خیال رہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر جامعہ اردو بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کرچکی ہے۔

  • کراچی : جعلی ڈگریاں بنانے کے الزام میں 7 سرکاری ملازمین گرفتار

    کراچی : جعلی ڈگریاں بنانے کے الزام میں 7 سرکاری ملازمین گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگریاں بنانے والے دوجامعات اور ایک کالج کے سات ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے جعلی ڈگریاں بنانے والے بڑے گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی ،ملزموں پر ہزاروں جعلی ڈگریاں بنا کرفروخت کرنے کا الزام ہے ۔

    کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزموں میں کراچی یونیورسٹی کے تین، جامعہ اردو کے دو اور اسلامیہ کالج کے دو ملازمین شامل ہیں۔

    ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جعلی ڈگری کا کام اپنے عروج پر ہے، اس کام میں متعدد گروہ ملوث ہیں جن کے جامعات اور کالجوں کے ملازمین سے روابط ہیں، جن سے نجی و سرکاری ملازمین رابطے کرکے رقم کے عوض جعلی ڈگری حاصل کرکے اپنے اداروں میں ترقی اور مراعات حاصل کرتے ہیں۔

    جعلی ڈگریوں کے خلاف سندھ میں متعدد سرکاری اداروں میں ڈگریاں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات سے تصدیق کرانے کا حکم بھی جاری ہوا ہے جس میں متعدد افسران جعلی ڈگری کے عوض مراعات و ترقی حاصل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

  • اسلام آباد: جامعہ اردو میں فائرنگ 9 افراد زخمی ہو گئے

    اسلام آباد: جامعہ اردو میں فائرنگ 9 افراد زخمی ہو گئے

    اسلام آباد اردو یونیورسٹی میں دوگروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نو افرد زخمی ہو گئے۔

    اسلام آباد کی وفاقی اردویونیورسٹی میں طالب علموں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا کے دوران ہوائی فائرنگ شروع ہو گئی جس سے ایک ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

     مشعتل طلبہ نے ایک دوسرے پر پتھرائوبھی کیا، جھگڑے میں لاٹھیان اور ڈنڈے لگنے سے متعد طلبہ زخمی ہو گئے پولیس نے پولی کلینک پر چھاپہ مار کر مرہم پٹی کرانے والے ااور ان کے ساتھیوں سمیت پینتیس افراد کو حراست میں لے لیا ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے طلباء کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔