Tag: جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی

  • جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں ڈکیتی کی واردات ناکام، خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں ڈکیتی کی واردات ناکام، خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی : رینجرزاورپولیس نے جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے ملزم معراج اور مریم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم معراج اورملزمہ مریم بی بی کورنگےہا تھوں گرفتار کرلیا ہے اور ملزمان سے زیورات، 12 تولے سونا، 7 موبائل فونز،نقلی پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

    ملزمان گھروالوں کو یر غمال بناکرواردات کررہے تھے کی رینجرز اور پولیس نے پہنچ کر ناکام بنادی، ملزم معراج نے اعتراف کیا کہ ملزمہ مریم ڈکیتی کی واردات کرانے میں ملوث ہے۔۔ اسی کی نشاندہی اور معلومات پر ڈکیتی کی گئی، ڈکیتی کی منصوبہ بندی یکم رمضان سے کر رہےتھے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔