Tag: جامعہ کراچی کی طالبات

  • جامعہ کراچی کی طالبات کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش، لڑکیاں بھاگ نکلیں

    جامعہ کراچی کی طالبات کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش، لڑکیاں بھاگ نکلیں

    جامعہ کراچی کی طالبات کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی گئی، ملزمان نے لڑکیوں کے سروں پر گنیں بھی تانیں۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی ایوننگ کی طالبات کلاسز ختم ہونے کے بعد گھر جانے کے لیے یونیورسٹی سے نکلیں تو چند ملزمان نے انھیں زبردستی گن پوائنٹ کے زور پر رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی۔

    ایوننگ شفٹ کی متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے طالبات کوزبردستی رکشے میں بٹھانےکی کوشش کی گئی۔ رکشے میں سوار 2 افراد نے ہمارے سر پر اسلحہ تانا۔

    متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی گئی تو ہم وہاں سے بھاگ نکلے، یہ چھینا جھپٹی کا واقعہ نہیں تھا۔

    طالبہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیں اغوا کرنا چاہتے تھے، انھوں نے ہمارے سروں پر گن لوڈ کر کے تان دی اور رکشے میں بٹھانا چاہا۔

    مبینہ ٹاؤن پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اسٹریٹ کرائم کا معلوم ہوتا ہے، اطلاع پر فوری نفری بھیجی گئی۔