Tag: جامعہ کراچی

  • جامعہ کراچی  خود کش حملہ، سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    جامعہ کراچی خود کش حملہ، سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    کراچی : خودکش حملے کے بعد کراچی یونیورسٹی سمیت صوبے بھر کی جامعات میں سیکیورٹی بڑھادی گئی اور جامعہ کراچی کے داخلی دروازوں پر واک تھروگیٹس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا اور کراچی یونیورسٹی سمیت صوبے بھر کی جامعات میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

    جامعہ کراچی کے داخلی دروازوں پر واک تھروگیٹس لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ طلبا اور عملے کے لیے صرف دو راستے مختص ہوں گے۔

    جامعہ کی سیکورٹی کے ساتھ پولیس اوررینجرز اہلکار تعینات ہوں گے ، پولیس کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے اہم مقامات پر چیک پوسٹس بنائی جائیں گی، تمام تھانوں کی حدود میں موجود غیرملکی افراد کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں۔

    چینی شہریوں کو بغیر سیکورٹی نقل و حرکت سے روک دیا گیا اور چینی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

    پولیس کی زیرحراست 7 افراد سے تفتیش جاری ہے اور خاتون سے متعلقہ 3گھروں پر چھاپے مارے تاہم تمام گھروں پر کوئی موجود نہیں تھا۔

  • سعودی عرب کی  جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے  کی شدید مذمت

    سعودی عرب کی جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت

    ریاض : سعودی عرب نے جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی حمایت کااعادہ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جامعہ کراچی میں دھماکے کی مذمت کی گئی ، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بیان میں جامعہ کراچی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں ، دہشت گردی کے واقعات تمام مذاہب کے اصولوں اورانسانی اقدار کے برعکس ہیں۔

    سعودی عرب وزارت خارجہ نے حملے کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور حکومت پاکستان کیساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    یاد رہے جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ سمیت چارافراد جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل تھا۔

  • جامعہ کراچی میں خاتون نے خودکش دھماکا کیسے کیا اورکون سا مہلک کیمیکل  استعمال ہوا؟

    جامعہ کراچی میں خاتون نے خودکش دھماکا کیسے کیا اورکون سا مہلک کیمیکل استعمال ہوا؟

    کراچی: تفتیشی حکام کا کہنا ہے کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے میں پہلی بارمہلک کیمیکل کا استعمال کیا گیا اور خودکش بمبار نے جیکٹس سے جڑی پن کو کھینچ کر دھماکا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کنفیوشس ڈپارٹمنٹ کے باہر خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئیں۔

    اے آروائی نیوز نے ملنے والی ایجیکٹ پن کی خصوصی تصویرحاصل کرلی ، خودکش بمبار نے جیکٹس سے جڑی پن کو کھینچ کر دھماکا کیا۔

    تصویر میں ایجیکٹ پن کیساتھ لال کالی تار اور لوہے کی پتلی راڈ دیکھی جاسکتی ہے ، بی ڈی ایس کو خودکش جیکٹ سے منسلک پن موقع پر ہی مل گئی۔

    حکام کے مطابق خود کش حملے میں سی 4 کے ساتھ بھاری مقدارمیں فاسفورس استعمال کیا گیا ، کسی بھی خودکش دھماکے میں پہلی بارمہلک کیمیکل کا استعمال کیا گیا، فاسفورس کیمیکل کی مقدار بہت زیادہ تھی۔

    تفتیشی حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد کیمیکل سے گاڑی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئی ، جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ،رپورٹ آنے کے بعد مزید مواد کے استعمال سے متعلق تفصیل سامنے آئے گی۔

    دھماکا اس قدر شدید رتھا کہ جسم کے عضادور تک اڑ کر گرے ، جسمانی اعضانہ ملنے کی وجہ سے بی ڈی کی سرچنگ جاری رہےگی۔

  • جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کیسے ہوا؟عینی شاہد نے انکھوں دیکھا حال بتادیا

    جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کیسے ہوا؟عینی شاہد نے انکھوں دیکھا حال بتادیا

    کراچی : جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کے عینی شاہد نے بتایا کہ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ معمول کےمطابق کلاس لینے آرہے تھے، جونہی گاڑی ٹرن ہونے لگی تو دھماکا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی احاطے میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکے کے واقعے کے عینی شاہد انسٹیٹیوٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ معمول کےمطابق کلاس لینے آرہے تھے، جونہی گاڑی ٹرن ہونے لگی تو دھماکا ہوگیا۔

    عینی شاہد نے کہا کہ آواز بہت زور دار تھی، اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے، گاڑی میں ہماراایک سپروائزر بھی تھاجوزخمی ہوا جبکہ گاڑی میں سوار ایک غیر ملکی بھی زخمی ہوا۔

    انسٹیٹیوٹ کے سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ 11 بجے کلاس آف ہونے کے بعد ڈائریکٹر لنچ کرکے دوپہر میں آتے تھے، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھاتھا، جب دھماکے کی آواز سنی تواوسان خطا ہوگئے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

    بعد ازاں ایک دہشت گرد گروپ نے خودکش حملہ آور لڑکی کی تصویر جاری کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

  • جامعہ کراچی حملہ: خودکش بمبارخاتون کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر، بڑا انکٓشاف سامنے آگیا

    جامعہ کراچی حملہ: خودکش بمبارخاتون کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر، بڑا انکٓشاف سامنے آگیا

    کراچی : جامعہ کراچی خودکش حملے میں ایک اور خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، دوسری خاتون نے سہولت کاری کی۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں خودکش حملہ آور کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، جس میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جامعہ کراچی خودکش حملے میں دوسری خاتون نےسہولت کاری کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور نے ایک دوسری خاتون سے بیگ لیا ، ایک برقعہ پوش جامعہ کے اندرڈیپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے کھڑی ہے۔

    ویڈیو کے مطابق خودکش حملہ آور خاتون رکشہ سے اترکر کچھ دورکھڑی ہوجاتی ہے ، جس کے بعد سفید اسکارف میں موجود خاتون حملہ آور کے پاس جاکرکچھ بات کرتی ہے ،بات چیت کے بعد حملہ آور خاتون دھماکے کی جگہ پرآجاتی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حملہ آور خاتون نے تقریباً نو منٹ تک وین کا انتظار کیا۔

  • پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا: چینی وزارت خارجہ

    پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا: چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے جامعہ کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ نے متاثرین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    خیال رہے کہ 26 اپریل کی دوپہر کو جامعہ کراچی میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 3 چینی اساتذہ اور ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوئے۔

    دھماکے میں ایک غیر ملکی اور 2 ینجرز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    دھماکے کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی و انتہا پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے قبول کرلی ہے، خود کش خاتون حملہ آور کی جاری کی گئی تفصیل کے مطابق خاتون کا نام شیری بلوچ ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ تھی جبکہ ان کے شوہر بھی ڈاکٹر ہیں۔

    شیری بلوچ نے دھماکے سے قبل ٹویٹر پر بلوچ زبان میں الوداعی پیغام بھی پوسٹ کیا تھا۔

  • جامعہ کراچی: مستحق طلبا کے لیے اسکالر شپس کی رقم تنخواہوں میں خرچ

    جامعہ کراچی: مستحق طلبا کے لیے اسکالر شپس کی رقم تنخواہوں میں خرچ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی سب سے بڑی جامعہ، جامعہ کراچی کے شعبہ مالیات کی غفلت منظر عام پر آگئی، مستحق طلبا کے لیے احساس اسکالر شپس کی رقم تنخواہوں کی ادائیگی میں خرچ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں شعبہ مالیات کی لاپرواہی سامنے آگئی، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ذرائع کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام اسکالر شپ کی رقم، تنخواہوں کی ادائیگی اور لیو ان کیش منٹ پر خرچ کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی اور احساس پروگرام اسکالر شپ سمیت دیگر امور سے متعلق 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی۔

    ذرائع کے مطابق متعدد طالب علموں کے نام ایچ ای سی کی نیڈ بیس اسکالر شپ اور احساس پروگرام اسکالر شپ میں شامل ہے۔

    اسکالر شپس کے حوالے سے ڈائریکٹر فنانس آفیسر کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا، شعبہ مالیات کو لکھے گئے خط میں فنڈز کے غلط استعمال اور اسکالر شپس نہ دینے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کو سالانہ 350 ملین سے زائد کی رقم طلبا کے لیے جاری کی گئی، ایچ ای سی اور احساس پروگرام کی رقم طلبا کو منتقل نہ ہوسکی۔ احساس پروگرام سے 40 ہزار روپے فی طالب علم ادا کیے جانے تھے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ احساس پروگرام فیز 1 اور فیز 2 کی 260 اسکالر شپس کی رقم 1 کروڑ سے زائد ہے۔

  • ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کی پاکستان کے معروف تحقیقاتی ادارے کی تعریف

    ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کی پاکستان کے معروف تحقیقاتی ادارے کی تعریف

    کراچی: عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے نے پاکستان کے معروف تحقیقاتی ادارے آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کا دورہ کیا، اور بین الاقوامی مرکز کی سائنسی و تحقیقی سرگرمیوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر پلیتھا گوناراتھنا ماہی پالا نے جمعہ کو پاکستان کے معروف تحقیقی ادارے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کا دورہ کیا، اور ادارے کے انفرا اسٹرکچر اور یہاں کی سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی۔

    ادارے کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے نمائندے کو صحت کی نگہداشت کے شعبے میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    پروفیسر عطا الرحمن اور پروفیسر اقبال چوہدری نے ڈبلیو ایچ او پاکستان کو تجویز پیش کی کہ ادارے کے ساتھ مل کر صحت سے متعلق مشترکہ تحقیقی، تعلیمی اور تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں، جن میں مریضوں کی حفاظت، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ون ہیلتھ اور صحت کی نگہداشت سے متعلق فنانسنگ پر سرٹیفیکٹ اور ڈپلومہ کورسز بھی شامل ہوں۔

    ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے اس تجویز کو سراہا اور جِلدی مرض کوٹینیس لشمینیسس کی روک تھام اور علاج کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر دل چسپی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ کوٹینیس لشمینیسس دنیا میں لشمینیسس کی سب سے عام قسم ہے، جو پروٹوزون پیراسائٹ لشمینیسس کی 15 انواع کے سبب سے ہوتا ہے، جب کہ اس کا پھیلاؤ متاثرہ سینڈ فلائی سے ہوتا ہے، یہ مرض دنیا کے کئی ممالک میں بہت سنجیدہ مسئلہ تصور کیا جاتا ہے۔

    اجلاس میں یہ طے ہوا کہ ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی مشترکہ طور پر لشمینیسس کے موضوع پر سالانہ اجلاس منعقد کریں گے۔

  • ڈاکٹر ناصرہ جامعہ کراچی کی پہلی خاتون قائم مقام وائس چانسلر تعینات

    ڈاکٹر ناصرہ جامعہ کراچی کی پہلی خاتون قائم مقام وائس چانسلر تعینات

    کراچی : سندھ حکومت نے خالد عراقی کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر ناصرہ کو جامعہ کراچی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا۔

    تٖفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ناصرہ کو  جامعہ کراچی کی پہلی خاتون قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا گیا ، ڈاکٹر ناصرہ جامعہ کراچی کی سب سے سینئر پروفیسر ہیں۔

    اس حوالے سے حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام وی سی خالدعراقی کوہٹانے کاحکم دیا تھا اور سب سے سینئرپروفیسرکو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کے بھی احکامات دیئے تھے۔

    یاد رہے پروفیسر احمد قادری نے خالد عراقی کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کی تھی، خالد عراقی کو 15 مئی 2019 میں ڈاکٹر اجمل کی جگہ قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔

    گذشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر خالد عراقی کوعہدے سے نہ ہٹانے پرتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت میں ریمارکس دیے تھے کہ ایک ہفتے میں فیصلے پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

    عدالت نے 26 جنوری 2022 کے بعد خالد عراقی کی جانب سے کیے گئے تمام فیصلے بھی کالعدم قرار دیئے تھے۔

  • جامعہ کراچی کے طلباء کیلئے 69 سال بعد ڈگریوں سے متعلق بڑی خبر

    جامعہ کراچی کے طلباء کیلئے 69 سال بعد ڈگریوں سے متعلق بڑی خبر

    کراچی : جامعہ کراچی میں 69سال بعد پہلی باراسناد کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت اب اسناد میں موجود اردو میں کتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی شعبہ امتحانات کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، 58سال بعد جامعہ کراچی میں پہلی مرتبہ اسناد کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ نے کمپیوٹرائزڈ اسناد جاری کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اب اسناد میں موجود اردو میں کتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کئے جائیں گے۔

    اس حوالے سے ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے کہا کہ طالبعلموں اور شعبہ جات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی نے اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ اسناد کی اردو کتابت میں تبدیل کا فیصلہ کیا ہے آئندہ چند روز میں جو ڈگریاں جاری ہوں گی وہ اسی کے مطابق ہوں گی۔ .

    ڈاکٹر سید ظفر حسین نے مزید بتایا کہ یومیہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ڈگری کے حصول کیلئے فارم جمع کرائے جاتے ہیں جبکہ اردو کتابت کے ذریعے یومیہ 300ڈگریوں کا اجراء ممکن ہوتا ہے۔

    جامعہ کراچی کے بجٹ دستاویزات کے مطابق کتابت کی صرف دو اسامیاں ہیں، جس پر دو کاتب یہ فرائض انجام دیتے ہیں۔.

    ناظم امتحانات کے مطابق جامعہ کراچی کے اسناد میں پروفیشنل اور پی ایچ ڈی کی اسناد پراردو کتابت کا سلسلہ برقرار رہے گا،جامعہ کراچی 1952سے اردو کتابت اسناد میں استعمال کرتی ہے۔