Tag: جامن

  • جامن کھائیں اور ان بیماریوں کو دور بھگائیں

    جامن کھائیں اور ان بیماریوں کو دور بھگائیں

    جامن گرمیوں میں پایا جانے والا پھل ہے جو بے پناہ خصوصیات کا حامل ہے، کیا آپ اس پھل کے جادوئی فوائد سے آگاہ ہیں۔

    یہ پھل ایسی خصوصیات کا حامل ہے جو انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ جن میں معدے، آنتوں، بلڈ پریشر اور شوگر، اور نظامِ انہظام کی بیماریاں شامل ہیں۔ اس پھل کے صحت پر ایسے فوائد جانیئے جو آپ کو یہ پھل کھانے پر مجبور کر دیں گے

    ہیموگلوبن کو بہتر بنائے

    وٹامن سی اور آئرن سے بھرپو جامن ہیموگلوبن کو بڑھاتا ہے، ہیموگلوبن کی زیادہ مقدار کے باعث آپ کا خون اعضا تک زیادہ آکسیجن لے جائے گا اور آپ کو صحت مند رکھے گا۔

    ذیابیطس کے لئے نہایت موثر

    جامن شوگر کی علامات بشمول پیشاب کی زیادتی اور پیاس کو دور کرتا ہے۔ اس میں گلیسیمک انڈیکس کا تناسب کم ہوتا ہے، جو خون میں شکر کی سطح کو معتدل رکھتا ہے، اس کے علاوہ بیج، چھال اور پتوں کو ذیابیطس کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    معدے کی صحت کو کرنے میں مددگار

    جامن ہاضمے کی خرابی کے علاج میں مدد کر سکتا ہے، جسم اور نظام انہضام کو ٹھنڈا رکھتے ہیں اور قبض سے نجات دلاتے ہیں۔

    کینسر سے بچانے میں معاون

    جامن میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم سے کینسر پیدا کرنے والے زہریلے مادے اور آزاد ریڈیکلز کو باہر نکالنے میں مدد کرتے ہیں۔

    اس کے علاوہ جامن میں فائٹو کیمیکلز، فلیوونائڈز، پولی فنول، آنتوسیانین اور گیلک ایسڈ جیسے اجزا کینسر اور سرطان پیدا کرنے والی سرگرمی کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

    جامن سوزش کش ہے، جو کینسر کے خلیوں کی نشو و نما اور پھیلاؤ کو روکتا ہے۔ مختلف مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ جامن جسم میں کینسر کی رسولیوں کی جسامت کو کم کرتا ہے۔

    جامن کے پتے اور اسہال

    اگر آپ کو اسہال کی مختلف علامات کا سامنا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اسہال کی کوئی بھی صورت ظاہر ہونے کی صورت میں جامن کے درخت کے اڑھائی پتے، جو زیادہ نرم ہوں اور نہ زیادہ سخت، پیس کر تھوڑا سا نمک ملانے کے بعد گولیاں بنا لیں۔ ایک گولی صبح شام استعمال کرنے سے کسی بھی قسم کے اسہال رک جائیں گے۔

  • جسمانی کمزوری دور کرنے کے لیے جامن اور اس کے بیجوں کا استعمال

    جسمانی کمزوری دور کرنے کے لیے جامن اور اس کے بیجوں کا استعمال

    کیا آپ جانتے ہیں کہ جسمانی کمزوری دور کرنے کے لیے جامن اور اس کے بیجوں کا استعمال بے حد مفید ہے، اس کے علاوہ بھی جامن اور اس کے بیجوں کے حیران کن فوائد ہیں۔

    عام طور سے لوگ یہ کھٹا میٹھا، رس دار پھل جامن، جو نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے، بلکہ اس کے بیش بہا فائدے ہیں، کھا کر اس کی گٹھلی کو پھینک دیتے ہیں، لیکن موسم گرما کے اس خاص پھل کے فائدے صرف گودے ہی میں نہیں بلکہ اس کی گٹھلی میں بھی موجود ہیں۔

    جسمانی کمزوری

    جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر اور جامن کے گودے کو ملا کر پیسٹ بنا لیں، اور فریج میں رکھ لیں۔ اس کے روزانہ استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے اور کمر اور جسم کے درد میں آرام ملتا ہے۔

    گلے کی خرابی

    جن لوگوں کا گلا اکثر خراب رہتا ہے وہ بھی اس پھل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جامن کی گٹھلی کے پاؤڈر کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوسیں، مستقل یہ عمل کرنے سے گلے کی تکلیف میں واضح بہتری آئے گی۔

    امراض معدہ اور ذیابیطس

    جامن کی گٹھلیاں سُکھا لیں اور پھر گرائنڈر میں پیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں اور شیشی میں رکھ لیں، یہ پاؤڈر معدے کے امراض میں مفید ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریض بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں، صبح شام ایک چائے کا چمچ اس پاؤڈر کو پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے ذیابیطس بھی کنٹرول رہتی ہے اور معدہ بھی ٹھیک رہتا ہے۔

    بلڈ پریشر

    کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں بھی جامن مدد کر سکتے ہیں، جو دل کی بیماریوں کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں، ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت مفید ہے۔

    فائبر سے بھرپور

    رسیلے جامن غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جامن فائبر کا بھرپور ذریعہ ہوتے ہیں اور یہ آپ کو پیٹ کے درد، تیزابیت، سینے کی جلن اور قبض جیسے مسائل سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

    خون صافی

    جامن ہمارے خون کو صاف کرتا ہے اور ہمارے خون سے اُن بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے جن کے باعث ہماری جلد کو کیل مہاسوں جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یوں جامن جِلد کی خوب صورتی کے لیے بھی بہت مفید ہے۔