Tag: جام مہتاب ڈہر

  • الیکشن 2024 پاکستان: پی ایس 18 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے 2 رہنما مد مقابل

    الیکشن 2024 پاکستان: پی ایس 18 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے 2 رہنما مد مقابل

    کراچی: پیپلزپارٹی سینیٹر جام مہتاب ڈہراپنی ہی پارٹی کے شہریارشر کےخلاف الیکشن لڑیں گے، شہریار شر کو تیر اور مہتاب ڈہرکو بوتل کا انتخابی نشان مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس 18 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے دو رہنما مد مقابل ہیں، جام مہتاب ڈہر اپنی ہی پارٹی کے شہریارشر کےخلاف الیکشن لڑیں گے۔

    پی ایس 18 گھوٹکی سے شہریارشر کو تیر جبکہ مہتاب ڈہر کو بوتل کانشان مل گیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیداران نے جام مہتاب ڈہر کیخلاف پارٹی قیادت سے کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کےاعلیٰ وفد نے جام مہتاب ڈہر کو شہریارشرکے حق میں دستبرداری کی ہدایت کی ہے۔

  • جام مہتاب ڈہر سے محکمہ خوراک کا قلمدان واپس لے لیا گیا

    جام مہتاب ڈہر سے محکمہ خوراک کا قلمدان واپس لے لیا گیا

    کراچی: صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈہر سے محکمہ خوراک کا قلمدان واپس لے لیا گیا جس کے بعد وزیر اعلٰی قائم علی شاہ کے پاس وزارتوں اور ان کے محکموں کی تعداد انیس ہو گئی۔

    سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق جام مہتاب اب وزیر صحت کی حیثیت سے کام کریں گے، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے پاس وزارت اعلیٰ کے بعد جو انیس محکموں کے علاوہ مختلف بورڈز کے سربراہ بھی ہیں۔جام مہتاب سے وزارت واپس لئے جانے کے بعد وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس محکموں کی تعداد انیس ہوگئی ہے۔

    قائم علی شاہ کے پاس اس وقت  وزارتِ داخلہ، خوراک، انڈسٹریز اینڈ کامرس ،پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹو، کول اینڈ انرجی، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ، کھیل و امور نوجوان،اوقاف، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ، وزارت قانون، لینڈ یوٹیلائزیشن ، سندھ روینیو بورڈ ، ثقافت وسیاحت ، سندھ ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    جامشورو:صوبہ سندھ کے وزیر خوراک نے کوٹری کے نواحی علاقے بولاری میں چھاپہ مارکر ناقص گندم کی فراہمی کے الزام میں گودام انچارج اور ایک پولیس افسر کو معطل کردیا۔

    تھر میں ڈیڑھ ماہ سے جاری قحط اور غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پنتالیس تک پہنچ گئی۔میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد کسی حد تک صوبائی حکومت اور وزراء کوہوش آ گیا۔

    صوبائی وزیرخوراک جام مہتاب ڈہر نے کوٹری کے قریب بولاری میں گندم کےایک گودام پرچھاپہ مارکرتھر میں ناقص اور مضر صحت گندم فراہم کرنے کے الزام میں ڈی ایس پی قمر دین اور گودام انچارج نذر لوند کومعطل کردیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قحط سالی سے متاثرہ اضلاع میں کروڑوں ٹن گندم فراہم کی جارہی ہےجبکہ صوبے میں بڑی مقدار میں گندم موجود ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ مخالفین چاہے کچھ بھی کہتے رہیں پیپلزپارٹی نے تھرپارکرمیں ریکارڈکام کیا ہے۔