Tag: جام پور

  • بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

    بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

    سکھر/ جام پور: ملک بھر میں سخت سردی کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، سندھ کے ضلع سکھر، پنجاب کے شہر رانی پور اور بلوچستان کے شہر ژوب میں بارش کے بعد مکانات گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیوپنڈ احمد نگر میں بارش کے باعث ایک منزلہ مکان گر گیا، جس کے نتیجے میں 1 بچی جاں بحق ہو گئی جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف پنجاب کے ضلع رانی پور کے شہر جام پور کے علاقے داجل میں بھی ایک گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جام پور میں گزشتہ روز سے جاری بارش کے باعث گھر کی چھت گری۔

    گھر کی چھت گرنے سے بدقسمت گھرانے کے 3 بچے جاں بحق

    گزشتہ روز بلوچستان کے شہر ژوب کے علاقے شہاب زئی میں بھی ایک گھر کی چھت گر گئی تھی جس کے نیچے آ کر 6 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے اختتام پر بھی سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ ملبے تلے دب کر باپ اور 12 سال کا بچہ زخمی ہو گیا تھا، مکان کی چھت بوسیدہ ہو چکی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا اور گھر کی چھت رات کو سوئے ہوئے مکینوں پر گر گئی۔

  • جام پور:ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری

    جام پور:ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری

    جام پور: ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری، جس سے چودہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔

    تیز رفتاری نے کئی افراد کو گھائل کردیا، جب جام پور میں اڈہ طلائی والا کے قریب ڈیرہ غازی خان سے محمد پور دیوان جانے والی مسافر بس ٹرالر کو کراس کرتے ہوے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں کئی افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا ۔

    ڈاکٹروں کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔