Tag: جان

  • خونخوار مگرمچھوں نے اپنے ہی مالک کی جان لے

    خونخوار مگرمچھوں نے اپنے ہی مالک کی جان لے

    پنوم پن: کمبوڈیا میں مگرمچھوں نے ایک فارم ہاؤس کے 72 سالہ مالک پر حملہ کرکے اس کی جان لے لی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کمبوڈیا میں مگرمچھوں نے اپنے ہی 72 سالہ فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے اُسے اپنا شکار بنا لیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 72 سالہ نوام نامی شخص انڈے دینے والی مگرمچھ کے قریب پہنچا اور اسے پنجرے سے نکالنے کی کوشش کی تو مادہ مگرمچھ باہر نہیں آئی۔

    مگرمچھوں سے بھرے تالاب میں بچے کی تیراکی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پولیس نے بتایا کہ مادہ مگر مچھ کسی طرح باہر نکلنے کو تیار نہیں تھی جب لوان نے مگرمچھ کے منہ پر چھڑی ماری تو اُس نے چھڑی سمیت 72 سالہ شخص کو بھی ساتھ اپنی جانب کھینچ لیا جس کے بعد دیگر 40 مگرمچھوں نے بھی اس پر دھاوا بول دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مگرمچھ نے حملے کے دوران نوام کے جسم کے بڑے حصے کو چبا چکے تھے، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ مقتول کے جسم پر کاٹنے کے نشانات تھے اور اس کا ایک بازو غائب تھا۔

  • انڈیا: حفاطتی انتظامات کا فقدان، گٹر کھولنے کی کوشش میں سات افراد جان سے گئے

    انڈیا: حفاطتی انتظامات کا فقدان، گٹر کھولنے کی کوشش میں سات افراد جان سے گئے

    گجرات: بھارتی ریاست گجرات کے ایک ہوٹل میں حفاطتی اقدامات کے فقدان کے باعث سات افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے.

    تفصیلات کے مطابق  گجرات کے ضلع ودودارا میں ایک ہوٹل کے بند گٹر کو کھولنے کی کوشش میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

    ہلاکتیں زہریلی گیس کے باعث ہوئیں، ہوٹل میں حفاظتی انتظامات کا فقدان ہے، گٹر کھولنے والے افراد کے پاس نہ تو ماسک تھے، نہ ہی دیگر انتظامات کیے گئے تھے.

    ہلاک ہونے والوں میں چار سینیٹری ورکرز شامل تھے، ہوٹل کے تین ملازمین بھی اس خوف ناک حادثے کی لپیٹ میں آئے. عینی شاہدین کے مطابق گٹر کھولنے کی کوشش ایک ورکر نیچے اترا، مگر وہ واپس نہیں آیا.

    مزید پڑھیں: دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    بقیہ افراد مدد کے لیے یکے بعد دیگر گٹر میں‌اتر گئے، مگر زہریلی گیس کے باعث وہ سنبھل نہیں سکے.

    واقعے کی اطلاعات ملتے ہی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں، مگر ان کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوئیں.

    پولیس کے مطابق سب ہی ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں ہیں، تمام افراد بغیر احتیاطی تدابير کے گٹر میں داخل ہوئے تھے۔

  • پاکستانی شہری نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سعودی خاتون کی جان بچالی

    پاکستانی شہری نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سعودی خاتون کی جان بچالی

    ریاض : سعودی میں مقیم پاکستانی ٹینکر ڈرائیور نے پائی وے پر حادثے کا شکار سعودی خاتون کی جان بچا کر انسانیت کی تاریخ رقم کردی۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے عسیر ریجن کے المجاردہ کمشنری سے 70 کلو میٹر دور ہائی وے پر ایک گاڑی اچانک حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ حادثے میں گاڑی چلانے والی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ ان کی دوسری ساتھی شدید زخمی ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملازمت کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ٹینکر ڈرائیور نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر متاثرہ خاتون کی جان بچائی۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر اگر پاکستانی ڈرائیور آگ بجھانے کے لیے اپنا ٹینکر پیش نہ کرتے تو ممکنہ طور پر دوسری خاتون بھی جھلس کر ہلاک ہوجاتیں۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ڈرائیور 10 منٹ پہلے پہنچ جاتے تو شاید ڈرائیور دوسری خاتون بھی ہلاک ہونے سے بچ جاتیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ محکمہ شہری دفاع کے اہلکار نے پاکستانی ڈرائیور کی زبردست الفاظ میں پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں انعام سے نوازنے کے لیے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔