Tag: جانب

  • سعودی عرب اور قطر کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن

    سعودی عرب اور قطر کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن

    دوحا : سعودی عرب اور قطر کے درمیان برف پگھلنے لگی‘ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ میں 30 مئی کو طلب کیے گئے خلیجی ممالک اور عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امیر قطر کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے 30 مئی کو مکہ میں ہونے والے خلیجی تعاون کونسل گلف کے ہنگامی اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ ایک ہفتہ قبل قطر نے دعوت نامہ ملنے کی تردید کی تھی۔

    قطر ی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اتوار کو سعودی وزارت خارجہ کی حکام سے ہونے والی ملاقات میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کا قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے لیے تحریری پیغام دیا گیا جس میں 30 مئی کو مکہ میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 برس سے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے جون 2017ءکو قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قطر پر اخوان المسلمون کے سمیت دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 19 مئی کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مشرق وسطیٰ میں سعودیہ عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے سے پیدا ہونے والے تناﺅ پر مکہ میں 2 اہم اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں خطے میں پیدا ہونے والے تناو¿ اور سیکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں‌ ہوگی، نظرثانی اپیل دائر کردی، وزیر اعظم

    تجاوزات کے خلاف آپریشن، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں‌ ہوگی، نظرثانی اپیل دائر کردی، وزیر اعظم

    کراچی : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے اور کراچی کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تجاوزات آپریشن میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعظم کی ون آن ون ملاقات میں صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    وزیر اعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ اتحاد، ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کو گلستان جوہر میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے، شہر قائد کو اس کا وقار اور دوبارہ معاشی ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے جاری منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا اور تاجروں کے خدشات و مسائل دور کیے جائیں گے۔

    گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا۔

    عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان کو شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن، تاجروں کے مسائل اور عوام میں پھیلی بے چینی سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی سےناانصافی نہیں ہوگی، ہماری حکومت کا وژن بےگھر افراد کو گھر فراہم کرنا ہے، حکومت کسی کےساتھ زیادتی نہیں ہوگی اس لیے ہم نے نظر ثانی اپیل دائر کردی‘۔

    بعد ازاں عمران خان کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن و امان کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’امن کا دائمی قیام ہی کراچی کو ترقی کی منازل پرلے جاسکتا ہے، انٹیلی جنس اداروں درمیان معلوماتی تبادلے کے نظام کومضبوط بناناہوگا، اندرون سندھ میں انصاف اور بنیادی حقوق فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت ، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی وفاق اپنا تعاون جاری رکھے گا‘۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں، وزیر اعظم اس دوران گورنر ہاوس میں صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت دیگر وفود سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کی متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے وفد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔