Tag: جانوروں کی قربانی

  • عوامی مقامات یا گلیوں میں قربانی، کراچی والوں کیلئے بڑی خبر

    عوامی مقامات یا گلیوں میں قربانی، کراچی والوں کیلئے بڑی خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے جانوروں کی قربانی کے لیے جگہیں مختص کردیں اور کہا عوامی مقامات یا گلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی، طے شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے قربانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت شہر میں عوامی مقامات یاگلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نےجانوروں کی قربانی کے لیے جگہیں مختص کردیں، این سی او سی اجلاس کے تناظر میں سڑکوں اورگلیوں میں قربانی کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

    محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ ہر یوسی میں اجتماعی قربانی کے لیے مخصوص مقامات طے کیے گئے ہیں، مختص مقامات پرایس او پی اور حفاظتی انتظامات کے قربانی کی جاسکے گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق طے شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع میں قربانی کےمقامات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

  • ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وخروش سےمنائی جائیگی

    ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وخروش سےمنائی جائیگی

    کراچی: ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و جوش و جذبہ سے منائی جائیگی،لاکھوں فرزندان توحید سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے لاکھوں جانوروں کی قربانی دیں گے۔

    عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں ملک بھر میں آج نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہونگے جس میں علماء کرام سنت ابراہیمی پر روشنی ڈالیں گے اور ملک و قوم کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، نماز کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید جانوروں کی قربانی کریں گے۔