Tag: جانی خیل

  • بنوں: سیکیورٹی فورسزسےجھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈرہلاک

    بنوں: سیکیورٹی فورسزسےجھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈرہلاک

    بنوں : صوبہ خیبرپختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا کمانڈر مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان کاعلاقائی نائب کمانڈرنصیب ہلاک ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق نصیب الرحمان کا تعلق صدرحیات کمانڈرگروپ سے تھا اور بنوں کے علاقے جانی خیل کو کنٹرول کرتا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نصیب انتخابی مہم میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اکرم خان درانی پرحملے میں مطلوب تھا۔

    کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے شہرکوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کوگرفتار کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، حکومت نے اس کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔

    کوئٹہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف

    واضح رہے کہ رواں سال یکم مئی کو بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی فورس (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کئی وارداتوں اور خودکش حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈرکو گرفتارکیا تھا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

    بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بڑی مقدار میں قبضے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا تھا۔

    آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیئےگئے تھے۔ کسی دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے شہرکے داخلی راستوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    ادھر شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

  • بنوں: جانی خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

    بنوں: جانی خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

    بنوں : سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹڈ کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے جبکہ چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بنوں کےعلاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، ذرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے مبینہ دہشت گرد مارا گیا جبکہ چار شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    گرفتار ہونے والوں میں اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں، گرفتار ہونے والوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، مزید گرفتاریوں کے لئے آپریشن جاری ہے۔

  • بنوں: مقابلےکےدوران طالبان کمانڈرمطیع اللہ ہلاک ،ولی اللہ گرفتار

    بنوں: مقابلےکےدوران طالبان کمانڈرمطیع اللہ ہلاک ،ولی اللہ گرفتار

    بنوں میں مقابلےکےدوران اہم عسکریت پسند کمانڈرمطیع اللہ مارا گیا۔ جبکہ کمانڈر ولی اللہ گرفتارکرلیاگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جانی خیل کے فرنٹیئر ریجن میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے بعدسیکیورٹی فورسزنےشدت پسندکمانڈر ولی اللہ کو گرفتار کرلیا ۔

    ولی اللہ متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ولی اللہ کوتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف آر جانی خیل میں بھی چھاپہ مار کارروائی کی۔جس پر روپوش ہوئے دہشت گرون نے فائر کھول دیا۔فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسند کمانڈر مطیع اللہ ہلاک ہوگیا۔