Tag: جانی ڈیپ

  • جانی ڈیپ کی سابقہ ​​اہلیہ امبر ہرڈ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

    جانی ڈیپ کی سابقہ ​​اہلیہ امبر ہرڈ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

    ہالی ووڈ کیرئیبین اسٹار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ امبر ہرڈ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امبر ہرڈ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ اس وقت اسپین میں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ترجمان نے اداکارہ کے بارے میں مزید کہا کہ وہ ابھی حمل کے کافی ابتدائی دنوں میں ہیں، اس لیے ہم  اس مرحلے پر زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتے، اتنا کافی ہے کہ امبر اپنی بیٹی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amber Heard (@amberheard)

     خیال رہے کہ 38 سالہ امبر ہرڈ اس وقت ایک بیٹی کی والدہ ہیں، ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 8 اپریل 2021 کو ہوئی تھی جبکہ 2023 میں وہ اسپین منتقل ہوگئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان 2011 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے فروری 2015 میں شادی کی تھی، شادی کے 15 ماہ بعد امبر ہرڈ نے مئی 2016 میں جونی ڈیپ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    بعد ازاں امبر ہرڈ نے شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ایک آرٹیکل بھی لکھا تھا، جس پر جونی ڈیپ نے ان کے خلاف بدنام کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

  • جیک سپیرو نے اسپتال اور مریض بچوں کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

    جیک سپیرو نے اسپتال اور مریض بچوں کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

    ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ پھر جیک سپیرو بن گئے، انھوں نے اپنے مشہور اور مقبول کردار جیک سپیرو کے روپ میں ایک اسپتال پہنچ کر انتظامیہ اور مریض بچوں کو حیران کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ نے پھر جیک سپیرو کا روپ دھار لیا ہے، مشہور فلمی کردار کا روپ دھار کر وہ اسپین کے شہر سین سیبیسٹین میں بچوں کے اسپتال پہنچ گئے۔

    بچے جیک سپیرو کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے، اسپتال کے سوشل میڈیا کے مطابق اپنے پائریٹس آف دی کیریبین کردار کیپٹن جیک اسپیرو کے لباس میں ملبوس، جانی ڈیپ نے جمعرات 26 ستمبر کو اسپین کے شہر میں واقع ڈونوسٹیا یونیورسٹی اسپتال کے بچوں سے ملاقات کی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق جانی ڈیپ نے اسپتال میں پیڈیاٹرکس اور آنکالوجی وارڈ میں داخل مریضوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ کھیل کھیلا، اور کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار میں اُسی کے انداز میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

    اسپتال نے جانی ڈیپ کے دورے کی تصاویر X پر پوسٹ کیں، سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ واضح رہے کہ 61 سالہ اداکار جانی ڈیپ ان دنوں سان سیبسٹین فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے اسپین کے دورے پر ہیں۔

  • کیا جانی ڈیپ اپنی مشہور فلم کے سیکوئل سے واپس آرہے ہیں؟

    کیا جانی ڈیپ اپنی مشہور فلم کے سیکوئل سے واپس آرہے ہیں؟

    ہالی وڈ کے جانے مانے اداکار جانی ڈیپ کے حوالےسے خبر سامنے آئی ہے کہ وہ پائریٹس آف کیریبین کے سیکوئل پر کام کررہے ہیں۔

    اگر آپ نے ہالی وڈ کی معروف فلمیں جیسے پائریٹس آف کیریبین دیکھی ہیں تو شاید آپ اداکار جانی ڈیپ سے واقف ہوں گے،  جونی ڈیپ بچوں میں بھی اپنی شہرت رکھتے ہیں کیونکہ انھوں نے چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری اور کورپس برائڈ جیسی فلمیں کی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جونی ڈیپ کی آخری سب سے زیادہ کمانے والی فلم 2006 میں آنے والی پائریٹس آف دی کیریبین ہی تھی۔

    تاہم پچھلے دو مہینوں سے ہالی وڈ میں قیاس آرائیں کی جارہی ہے کہ اداکار جانی ڈیپ ہالی وڈ میں دوبارہ سے جلوہ بکھیرنے واپس آرہے ہیں، وہ اپنی سب سے مشہور فلم پائریٹس آف دی کیریبین کے سیکوئل کی تیاری کررہے ہیں۔

    لیکن ہالی وڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ڈزنی اب پائریٹس آف دی کیریبین پر کام نہیں کررہا ہے، ہالی وڈ میں جاری ہرتالوں کے باعث کسی بھی نئے پروجیکٹ پر کام نہیں کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہالی وڈ میں جاری ہڑتال کی وجہ سے نہ جانی ڈیپ اسکرین پر واپس آ رہے ہیں اور نہ ہی ڈزنی اس فلم کا سیکوئل بنانے جا رہا ہے۔

  • جانی ڈیپ کو ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا

    جانی ڈیپ کو ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا

    معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی سیکیورٹی نے انہیں دی گرینڈ ہوٹل برمنگھم سے باہر نکال دیا، مداح انہیں اس طرح لے جایا جاتا دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

    معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب سیکیورٹی نے انہیں دی گرینڈ ہوٹل برمنگھم سے باہر نکال دیا۔

    اداکار کی سیکیورٹی ٹیم انہیں مداحوں کے ہجوم سے محفوظ اور دور رکھنے کے لیے ہوٹل سے باہر لے کر گئی تھی۔

    اس موقع کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 بھاری بھرکم سیکیورٹی اہلکار اداکار کو پکڑ کر ہوٹل سے باہر لے کر جا رہے ہیں تاکہ انہیں مداحوں کے ہجوم سے بچایا جا سکے۔

    اداکار نے حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف 15 ملین ڈالر ہتک عزت کا دعویٰ جیتا ہے جنہوں نے جونی پر تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

  • ایمبر ہرڈ جانی ڈیپ کو کتنی رقم ادا کریں گی؟

    ایمبر ہرڈ جانی ڈیپ کو کتنی رقم ادا کریں گی؟

    ہالی ووڈ اداکاروں جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کا ہائی پروفائل ہتک عزت کا مقدمہ کروڑوں‌ لوگوں‌ نے لائیو دیکھا تھا، یہ مقدمہ امریکی اداکارہ بری طرح ہار چکی ہیں۔

    فیئر فیکس، ورجینیا کی عدالت کی جیوری نے جمعرات کو پائریٹس آف دی کیریبین کے اسٹار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو ہرجانے کی سزا کے طور پر سابقہ شوہر کو ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر (12 ملین پاؤنڈ) ادا کرنے کا حکم دیا۔

    ایمبر ہرڈ نے بھی جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا تھا، تاہم ان کے تین دعوؤں میں سے ایک ثابت ہو گیا ہے جس پر عدالت نے جانی ڈیپ کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا۔

    جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

    جانی ڈیپ نے ایمبر کے خلاف ہتک عزت کے 3 دعوے دائر کیے تھے، جیوری نے تینوں درست قرار دے دیے، عدالت نے قرار دیا کہ ہرڈ نے ڈیپ کو بدنام کیا، اس لیے وہ شخصیت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک کروڑ ڈالر، جب کہ تعزیری نقصان کے لیے 50 لاکھ ڈالر ادا کرے۔

    تاہم جج پینی ایزکریٹ نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی قانون تعزیری نقصانات کو ساڑھے تین لاکھ ڈالرز تک محدود کرتا ہے، یعنی ڈیپ کو مجموعی طور پر ایک کروڑ تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر ملیں گے۔

    جیوری نے کہا ڈیپ کے خلاف بدنامی کے تین دعوؤں میں سے صرف ایک ثابت ہوا، اس لیے ڈیپ سابقہ بیوی کو صرف 20 لاکھ ڈالر ادا کریں گے، جب کہ تعزیری نقصان کے لیے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔

    اب سابقہ بیوی ایمبر ہرڈ کو ادا کی جانے والی رقم اگر ڈیپ کو واجب الادا رقم سے منہا کی جائے تو وہ ڈیپ کو کُل رقم 83 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کریں گی۔