Tag: جانے سے روک دیا

  • بھارتی حکومت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا

    بھارتی حکومت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا

    واشنگٹن : بھارتی حکومت نےامریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا ، سینیٹرکرس ہولین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پرتشویش ہے ، حقائق جاننے کے لئے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو دنیا سے چھپانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے، واشنگٹن پوسٹ کاکہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے امریکی سینیٹر کرس ہولین کو مقبوضہ کشمیرجانے سے روک دیا۔

    سینیٹرکرس ہولین نے کہا حقائق جاننے کے لئے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتا تھا، مقبوضہ کشمیر میں جاری بحران پر تشویش ہے ، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن ذرائع بحال اور گرفتار افراد کو رہا کرے۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ سینیٹرکرس ہولین سمیت پچاس امریکی سینیٹرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا تھا، بھارتی حکومت نے دو ماہ سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں اضافی دستے تعینات کررکھے ہیں، انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے اور تقریبا تمام کشمیری قیادت گرفتار ہے۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی نہ صرف امریکی میڈیا نمایاں کوریج کررہا ہے بلکہ امریکی سیاستدانوں نے بھی مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکی کانگریس میں مسئلہ کشمیر 22اکتوبر کو زیر بحث لایا جائے گا

    امریکی ایوان نمائندگان ذیلی کمیٹی برائے ایشیا کا اجلاس بائیس اکتوبر کو ہوگا، کمیٹی کے چئیرمین بریڈ شرمن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کی تفصیل حاصل کی جائے گی۔

    اجلاس میں امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزسمیت دیگرحکام شرکت کریں گے۔

    رکن کانگریس الہان عمرنے چھ دیگر اراکین کانگریس کے ساتھ پاکستان اور بھارت میں امریکی سفیروں کو خط لکھا تھا ، جس میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں اورم قبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلاجیکسن لی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا اور کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے سامنے انہوں نے کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، رکن کانگریس ایلگرین نے کشمیر جانے اور کانگریس میں مسئلہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا ۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو باسٹھ روز ہوگئے ہیں ، اسی لاکھ کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باعث قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، وادی میں دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کا بحران ہے جبکہ مواصلاتی بلیک آؤٹ ہے اور بھارتی فورسز چھاپوں میں نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، رانامشہودکو نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث روکاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر رانا مشہود امریکہ جانے کے لیے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا، روکے جانے پر رانا مشہود اور امیگریشن اہلکاروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے رانا مشہود کو رات دو بجے کئی گھنٹے لاہور ایئر پورٹ پر روکے رکھا، نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں امریکہ جانے والی پرواز 621 قطر ایئر ویز سے آف لوڈ کیا گیا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے نیب کو رات دو بجے ہی رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بارے میں مطلع کر دیا تھا لیکن بار بار رابطہ کر نے کے باوجود نیب کا کوئی بھی افسر رانا مشہود کو لینے ایئرپورٹ نہیں آیا، جس پر امیگریشن حکام نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

    رانا مشہود کو کہا گیا وہ اپنا نام بلیک لسٹ سے خارج نہیں کراتے اس وقت تک ان کے بیرون ممالک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے رانا مشہود کو صاف بتا دیا ہے کہ ان سے مت الجھیں نام بلیک لسٹ سے خارج کرائیں اس کے بعد جہاں چاہے جائیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے گرفتاری کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے اس لیے نیب ان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔

    ذرائع کے مطابق نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

    دوسری جانب بیرون ملک روکے جانے پر رانا مشہود نے کہا لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو عملے نے جانے سے روکا ، کہا گیانیب کی جانب سے نام بلیک لسٹ کیاگیا ہے، مسلسل پوچھنے پرعملہ لاعلمی کا اظہار کرتا رہا۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا نیب سے رابطے اور کیس دریافت کرنے میں پروازروانہ ہوگئی، نیب حکام نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ میں انہیں مطلوب نہیں، نیب نےواضح کیا رانامشہود کلیئر ہیں جانے دیا جائے۔