Tag: جان ابراہام

  • جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن نے ایک دوسرے کے راز افشا کردیے

    جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن نے ایک دوسرے کے راز افشا کردیے

    بالی ووڈ اسٹارز جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن کو ماضی میں ساتھ دیکھا گیا ہے، دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے اہم راز افشا کردیے۔

    آج کل جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن کو اکثر ایک ساتھ نہیں دیکھا جاتا لیکن ایک زمانے میں دونوں کی گہری دوستی تھی، آن لائن وائرل ہونے والی ایک پرانی ویڈیو نے ان کے آپسی تعلق کی جھلکیوں کو تازہ کردیا ہے، ویڈیو میں دنوں نے ایک دوسرے کی کئی باتیں سب کو بتائیں۔

    اس ویڈیو میں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات کی اور پُرلطف "سربستہ رازوں” کا پردہ اٹھایا ہے، یہ کلپ مشہور ٹاک شو ‘جینا اسی کا نام ہے’ کا ہے جس کی میزبانی فاروق شیخ کر رہے ہیں۔

    شو کے دوران جان ابراہم نے بتایا کہ وہ پہلی بار روینہ ٹنڈن سے ایک ڈسکو میں کیسے ملے تھے، انھوں نے بتایا کہ پہلی بار روینہ نے میری طرف دیکھا اور کہا، ‘میں تمہارے ساتھ رقص کرنا چاہتی ہوں، مجھے فلور پر لے چلو۔’

    روینہ ٹنڈن نے بھی جان ابراہام کا راز شیئر کیا اور بتایا کہ ان کی ایک دوست کو جان پر کرش تھا، اس لیے انھوں نے اپنی دوست کی ایما پر ڈسکو میں ان سے رابطہ کیا۔

    انھوں نے ایک چنچل مسکراہٹ کے ساتھ اس شو میں جان ابراہام کو ‘جونیئر آرٹسٹ’ بھی کہہ کر چھیڑا، روینہ نے کہا کہ جان ان کے سب سے زیادہ حقیقی دوستوں میں سے ایک رہا ہے۔

  • جان ابراہام کی ہارٹ اٹیک کی تعریف سے ڈاکٹروں کو ہارٹ اٹیک آگیا

    جان ابراہام کی ہارٹ اٹیک کی تعریف سے ڈاکٹروں کو ہارٹ اٹیک آگیا

    معروف بالی ووڈ اداکار جان ابراہام کی جانب سے کی گئی ہارٹ اٹیک کی تعریف نے طبی ماہرین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا۔

    جان ابراہام دیگر اداکاروں کے ساتھ کپل شرما کے پروگرام میں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے آئے۔

    ایک موقع پر فٹنس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہارٹ اٹیک کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ خون میں بلبلے بننے کی وجہ سے دل تک خون کی رسائی رک جاتی ہے جس کی وجہ ہارٹ اٹیک ہوتا ہے۔

    گو کہ جان ذہنی دباؤ اور جسمانی فٹنس کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے تاہم ان کی اس احمقانہ وضاحت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کام کی بات پر سے ہٹ گئی اور جان کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

    ٹویٹر صارفین نے جان کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے شعبے پر ہی زیادہ توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔