Tag: جان ابراہم

  • بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں: جان ابراہم

    بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں: جان ابراہم

    مشہور بھارتی اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا ہوگا کہ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جائے، وہ اُن کے محافظ بنیں۔

    اداکار جان ابراہم نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے والوں کو لازماً کوتاہیوں پر تنقید کرنی چاہیے نہ کہ اس جہالت کا حصہ بن جائیں، بطور اداکار سمجھتا ہوں بھارت میں خواتین، بچے اور جانور بھی محفوط نہیں ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ مرد کو ہر عورت کے لیے محافظ ہونا چاہیے، میں بھارت سے پیار کرتا ہوں، اس لیے بہت ضروری ہے کہ میں تنقید کروں، سمجھنا ہوگا کہ حب الوطنی اور نسل پرستی میں فرق ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف بھارت مہان کہنے سے، وطن کے محب نہیں بنیں گے، ایسا تب ہی ہوگا جب آپ سماجی تبدیلی کا حصہ بنو گے، میری زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ اپنی چھوٹی سی دنیا میں سماجی تبدیلی لاؤں، ملک میں جانوروں کی جو حالت ہے، میں اسے تبدیل کرنا چاہتا ہوں کہ میں چاہتا ہوں انہیں بھی ایک حیثیت ملے۔

    واضح رہے کہ جان ابرہم کا یہ بیان کولکتہ ریپ کیس کے بعد سامنے آیا ہے، بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں گزشتہ ہفتے خاتون ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

    آر جی کار میڈیکل کالج کے اسٹاف نے بتایا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔

    تاہم، اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا۔

  • جان ابراہم  نے پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی؟

    جان ابراہم نے پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں قدم جمانے سے قبل بطور نجی کمپنی کے ملازم اپنے پہلے معاوضے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو میں جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل اپنی جدوجہد کے دور اور مالی مشکلات سے متعلق بات کی ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل میں نے اپنی ایم بی اے کی ڈگری مکمل کر کے ایک کمپنی میں جاب شروع کی تھی، اس کمپنی کی جانب سے مجھے پہلی تنخواہ 6,500 روپے دی گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بعد ازاں میں نے بطور میڈیا پلانر ایک اشتہاری ایجنسی کو جوائن کرلیا تھا۔

    جان ابراہم کا کہنا تھا کہ میں 1999ء کی بات کررہا ہوں، اُس وقت میرے اخراجات بہت کم تھے، میرے دوپہر کے کھانے میں صرف 2 چپاتیاں اور دال فرائی ہوا کرتی تھی۔

    معروف اداکار کا مزید کہنا تھا کہ 1999ء میں میرے دوپہر کے کھانے کی قیمت صرف 6 روپے 25 پیسے ہوا کرتی تھی۔

    سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں میرا کیرئیر تباہ کردیا: ریشم

    مگر پھر قسمت کا ستارہ چمکا اور جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور معروف اداکاروں کی فہرست میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

  • جان ابراہم ’ویدا‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران آپے سے باہر ہوگئے، ویڈیو وائرل

    جان ابراہم ’ویدا‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران آپے سے باہر ہوگئے، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم اپنی نئی فلم ’ویدا‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران آپے سے باہر ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جان ابراہم کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ویدا‘ کا ٹریلر آج ریلیز کیا گیا جس کی ہدایت کاری کے فرائض نکھل ایڈوانی نے انجام دیے ہیں جبکہ فلم 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    ویدا میں جان ابراہم کے ساتھ شروری واگھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ فلم میں ابھیشک بنرجی ودیگر بھی شامل ہیں۔

    جان ابراہم اکثر ایکشن فلمیں کرتے ہیں تاہم ٹریلر لانچنگ کی تقریب کے دوران ان سے صحافی نے کچھ نیا کرنے کو کہا تو وہ غصے میں آگئے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ صرف ’ویدا‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کا فیصلہ نہ کریں۔

    صحافی نے ’ویدا‘ کے ٹریلر کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ ایکشن فلم ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ نہیں، میں صرف آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کہ یہ مختلف قسم کی فلم ہے، میں نے اس میں بہت محنت کی ہے، یقیناً آپ نے فلم نہیں دیکھی ہے۔

    بعد میں جان ابراہم میں مسکراتے ہوئے کہا کہ ’پہلے فلم دیکھیں، اس کے بعد میں آپ کا ہوں، آپ جو بھی کہیں لیکن اگر آپ غلط ہوئے تو میں آپ کو چھوڑوں گا نہیں۔‘

    اس سے قبل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’ویدا‘ صرف ایک خیالی فلم نہیں بلکہ یہ حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر لکھی گئی کہانی ہے جس میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویدا اس عورت کی کہانی ہے جس نے ایک ایسے شخص کی مدد کی جس کے بارے میں اسے یقین تھا کہ وہ نجات دہندہ ہے۔

  • جان ابراہم کی اگلی فلم کا اعلان، پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    جان ابراہم کی اگلی فلم کا اعلان، پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم کی اگلی فلم کا اعلان ہوگیا جس کا پہلا پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nikkhil Advani (@nikkhiladvani)

    بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کی اگلی فلم ’ویدا‘ ہے جس کی ہدایت کاری نکھل اڈوانی نے کی ہے، اس فلم میں جان ابراہم کے علاوہ شروری واگھ اور ابھیشیک بنرجی بھی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nikkhil Advani (@nikkhiladvani)

    اداکار جان ابراہم نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی اگلی فلم کے پہلے پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا، اداکار نے پوسٹر شیئر کیا اور بتایا کہ فلم کا نام ویدا رکھا گیا ہے اور یہ فلم اس سال 12 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

    پوسٹر میں اداکارہ شروری واگھ کو آنکھوں میں آنسو کے ساتھ دکھایا گیا ہے جب کہ وہ جان ابراہم کے پیچھے کھڑی ہیں، جبکہ ایک ہتھیار بھی پوسٹر کا حصہ ہے۔

  • پٹھان کا سیکوئل: جان ابراہم کا کردار واقعی مرچکا ہے؟

    پٹھان کا سیکوئل: جان ابراہم کا کردار واقعی مرچکا ہے؟

    شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے کمائی اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہدایت کار نے اس کا دوسرا حصہ بنانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے جبکہ اس کے ایک کردار کے بارے میں بھی دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    فلم پٹھان میں جہاں ایک طرف تو شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے مداحوں کے دل میں گھر کرلیا، وہیں جان ابراہم کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا۔

    حال ہی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے اس بات کا عندیہ دیا کہ فلم کا سیکوئل بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    فلم میں جان ابراہم کا کردار جم مرتا ہوا دکھایا گیا ہے، لیکن ہدایت کار کا کہنا ہے کہ ممکن ہے وہ مرا نہ ہو، اور فلم کے دوسرے حصے میں وہ لوٹ آئے۔

    سدھارتھ نے مزید کہا کہ جم کے کردار کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس پر پریکوئل بھی بنایا جاسکتا ہے تاہم ان میں سے کچھ بھی فی الحال مصدقہ نہیں۔

    خیال رہے کہ پٹھان نے ریلیز کے دن سب سے زیادہ اوپننگ بزنس کا ریکارڈ قائم کیا تھا، 7 دن کے اندر فلم 300 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

  • ’پٹھان‘ میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے نام کے ساتھ ’خان‘ لگانے کی وجہ بیان کردی۔

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کے گانے میں غیرمناسب لفاظ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد انتہا پسندوں نے فلم میں مبینہ طور پر مذہب کو استعمال کرنے پر دھمکی دی ہے کہ پٹھان جس سنیما میں لگے اسے جلا دیا جائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    ایسے میں شاہ رخ خان نے چند دنوں میں تیسری بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    رومیو نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’خان صاحب آپ کا فیملی بیک گراؤنڈ تو کشمیری ہے پھر آپ اپنے نام کے ساتھ خان کیوں لگاتے ہیں؟

    کنگ خان نے کہا کہ ’پوری دنیا میری فیملی ہے، فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا کام سے نام ہوتا ہے براہ کرم ان چھوٹی باتوں میں مت پڑیں۔

    عرفان نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’پٹھان میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’پٹھان‘ ایک انٹرایکٹو فلم ہے جب بھی آپ بھائی فلم میں آنا چاہیں ٹکٹ پر کیو آر کوڈ استعمال کریں آجائیں۔‘

    ایک صارف نے فلم پٹھان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم پہلے ہی ناکام ہے، ریٹائرمنٹ لے لو۔‘کنگ خان نے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کی پروموشن میں مصروف اور فلم کا ٹریلر 10 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

    اداکار نے مداحوں سے کہا ہے کہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے فلم کا ٹکٹ بک کروائیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ رخ خان نے مداحوں سے کہا تھا کہ ’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ تبدیل نہیں ہوگئی، فلم کو 25 جنوری کو ہی ریلیز کیا جائے گا، پٹھان میں‌ دپیکا پڈوکون، اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں‌ گے۔


     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

  • صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہے تاہم اداکار نے فلم کے دوسرے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ کے ریلیز ہوتے ہی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ انتہا پسندوں اور ایودھیا کے مہنت راجو داس نے دھمکی دیتے ہوئے ناظرین سے کہا کہ جن تھیٹر میں پٹھان دکھائی جائے اسے بھی نذر آتش کردو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    گزشتہ دنوں ’پٹھان‘ کی ریلیز کے خلاف ریاست بہار کے علاقے مظفر پور کی عدالت میں شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘ جس سنیما میں لگے اسے جلا دو

    سوشل میڈیا پر بھارتی شہری بھی مودی سرکار سے سوال کرنے لگی ہے کہ کیا انھیں ملک میں غربت نظر نہیں آتی؟ کیا سرکار صرف اب فلموں کو موضوع بحث بنائے گی؟

    یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ پر ایف آئی آر درج

    تاہم کنگ خان کو اس کی پرواہ نہیں ہے انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوالوں جواب کے سیشن میں بھی ایک مداح کو دلچسپ انداز میں کہا تھا کہ ’پٹھان‘ تو 25 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی تم شادی 26 جنوری کو کرلو اس دن چھٹی بھی ہوتی ہے۔

    چند گھنٹوں قبل بالی ووڈ کے بادشاہ نے فلم کے دوسرے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جھومے جو پٹھان‘ میری جان، محفل ہی لُٹ جائے گی۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’صبر رکھئے گا کل صبح 11 بجے وعدہ رہا، پٹھان کا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    واضح رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، جان ابراہم ممکنہ طور پر جاسوس کے کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلمی ناقدین کی جانب سے اسے ریلیز سے قبل ہی مثبت ریویوز ملے ہیں۔

  • جان ابراہم کا پہلا پیار کون تھا؟ اداکار نے بتادیا

    جان ابراہم کا پہلا پیار کون تھا؟ اداکار نے بتادیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی شوبز شخصیات کے پہلے ناکام اور ادھورے پیار کے بارے میں مداح جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں اور اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی موقع پر وہ اس بارے میں اظہار خیال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی کوئی بھی خاتون یا مرد اداکار کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا موقع ضرور آتا ہے کہ وہ کسی پر بھی اپنا دل ہار بیٹھتے ہیں اور وہ اس بات کو تاحیات یاد رکھتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں بالی ووڈ کے ایسے معروف اداکار کی جن کے دنیا بھر میں ہزاروں کی تعداد میں مداح موجود ہیں اور ان میں لڑکیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، فلم ریس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے جان ابراہم کی کثرتی جسم اور جاذبیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہی وجہ ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں لڑکیاں اُن پر جان چھڑکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: بالی وڈ اداکار جان ابراہم ’انجری‘ سے صحت یاب ہورہے ہیں

    حال ہی میں بھارتی نجی ٹی وی شو میں جان ابراہم اپنی فلم کی تشہیر کے لیے تشریف لائے تو وہاں اُن سے اینکر نے پہلے پیار سے متعلق سوال کرلیا جسے سُن کر اداکار گھبرا گئے تاہم ایک منٹ کی خاموشی کے بعد انہوں نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے ساری کہانی بیان کر ڈالی۔

    جان ابراہم کا کہنا تھاکہ اسکول دور میں انہیں ایک ٹیچر سے پیار ہوگیا تھا جس سے وہ شادی کے بھی خواہش مند تھے، اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اس خواہش کا اظہار اپنے والد سے بھی کیا۔

    بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ یہ اُس وقت کی بات ہے جب میں سیکنڈ گریڈ کی کلاس میں پڑھ رہا تھا تو ہماری ایک ٹیچر تھی جو بہت زیادہ ذہین اور خوبصورت تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: 12 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہتی تھی، پریانکا کا اعتراف

    جان ابراہم کا کہنا تھا کہ ایک روز اسکول سے واپس آکر والد سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں آنند کی اہلیہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، سوال سُن کر والد نے پوچھا یہ لڑکی کون ہے جب انہیں معلوم ہوا کہ میں اپنی کلاس ٹیچر کی بات کررہا ہوں تو انہوں نے بہت غصہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔