Tag: جان اچکزئی

  • کسی بھی وقت اسلام آباد میں کارروائی ہوسکتی ہے: جان اچکزئی

    کسی بھی وقت اسلام آباد میں کارروائی ہوسکتی ہے: جان اچکزئی

    کوئٹہ: نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اسلام آباد میں کہیں بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔

    نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ماہ رنگ مسنگ پرسن بنا کر ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی تھی، سارا کھیل بے نقاب ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ سے اپیل ہوگی انہیں ڈھیل نہ دیں یہ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے کسی تخریب کاری کیلئے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔

    نگراں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جن لوگوں کو انہوں نے مسنگ پرسنز بنایا ہوا تھا وہ دہشت گرد ایران میں مارے گئے، اسلام آباد دھرنے میں ماسک پہنے لوگ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی ہو سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی وقت اسلام آباد میں کہیں کوئی کارروائی ہوسکتی ہے، اس کیمپ سے انتظامی طور پر نمٹا جائے یہ عدالتی معاملہ نہیں، اسلام آباد میں جاری دھرنے کو ختم کرایا جائے۔

    جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ خواتین کا یہ ٹولہ دہشت گردوں کی ڈھال بن رہا ہے، اسلام آباد میں کسی بھی وقت یہ لوگ امن وامان کی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں اگر خدانخواستہ کوئی دہشت گردی ہوتی ہے تو زمہ دار کون ہوگا؟

    جان اچکزئی کا کہنا  تھا کہ یہ اسلام آباد میں بیٹھے زہریلا پاکستان مخالف بیانیہ پھیلا رہے ہیں، کوئی بھی دشمن ایجنسی مظاہرین کو استعمال کر کے فائدہ اٹھا سکتی ہے، طویل دھرنے اور ریاست دشمن حمایت کو روکا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے والے اپنے ہینڈلر سے گائڈ لائن حاصل کررہے ہیں، اسلام آباد میں متعلقہ افراد سے اپیل کرتا ہوں سمجھداری کا مظاہرہ کریں، علیحدگی پسند لوگوں کی وجہ سے 80 فیصد حملے ہوئے ہیں، اسلام آباد کو مسکن بنانے والے یہ کسی اور ملک میں نہیں بیٹھ سکتے تھے۔

    جان اچکزئی نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کی ترجمانی کرنے والے دارالحکومت میں سہولیات لینے کے قابل نہیں انہیں دی جانے والی سرکاری سہولیات کا سلسلہ بند کیا جائے، وطن دوست اور دشمن لوگوں میں فرق رکھا جائے، انہیں زیادہ سر پر چڑھانا ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں۔

  • ‘اسلام آباد میں بلوچ خواتین کا بھارت میں تیار ہونے والا ڈرامہ  بری طرح فلاپ ہوگیا’

    ‘اسلام آباد میں بلوچ خواتین کا بھارت میں تیار ہونے والا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا’

    کوئٹہ: نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے ایکشن نے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا اور بلوچ خواتین کا بھارت میں تیارہونےوالا ڈراما فلاپ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم باربار کہہ رہےہیں کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہورہا ہے۔

    ایرانی حملوں کے جواب پر جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نےآرمی چیف کی قیادت میں خودمختاری چیلنج کرنے والوں کوبھرپورجواب دیا،پوری قوم خاص طورپراہل بلوچستان انکےتہہ دل سےشکرگزارہیں،جان اچکزئی

    نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ آرمی چیف کے ایکشن نے بھارتی نیٹ ورک کو بےنقاب کردیا، اسلام آباد میں بلوچ خواتین کا بھارت میں تیارہونے والا ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ چندلوگوں سےملکربلوچ خواتین کوگمراہ کررہی تھیں، ڈاکٹر ماہ رنگ کی پریس کانفرنس سےپردہ اٹھ گیا، ماہ رنگ کے سہولت کار بھی قومی اداروں اور فورسز کو بدنام کرنے میں پیش پیش تھے۔

    جان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں مارچ کےدوران ماہ رنگ اور ان کے ساتھی ایکسپوزہوگئے ہیں، بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنےوالے بلوچ بھائیوں کو عام معافی دے کر قومی دھارےمیں لارہےہیں، مزیدعلیحدگی پسندجلدقومی دھارےمیں آنے والے ہیں۔

    نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاکستان خاص طور پر بلوچستان میں دشمن قوتیں اندرونی خلفشارپیداکررہےتھے لیکن دشمن اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھےنام نہاد دانشوروں کاخیال تھا پاکستان کا تشخص خراب کریں گے مگران میرجعفروں کومنہ کی کھانی پڑی۔

    جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے شہدا کے لواحقین کودیکھا توانہیں صورتحال کاادراک ہوگیا، پہلے بھی دھرنے دینے والی خواتین کوقومی دھارےمیں شامل ہونےکی پیشکش کی، ہماری فورسز کو بھارت کی سازشوں کاپہلےسےپتاتھا، اس حوالےسےہماری افواج پوری طرح تیارتھی۔

  • ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے: جان اچکزئی

    ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے: جان اچکزئی

    اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے وہ بھارت کی زبان بول رہی ہیں۔

    نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے منافقوں کے چہرے بے نقاب کئے، قوم وطن دشمنوں کو پہچان چکی ہے۔

    بلوچستان کے نگراں وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے، ماہ رنگ بلوچ بھارت کی زبان بول رہی ہیں، نام نہاد دانشوروں کی منافقت اور دہشت گردوں کے ایجنٹوں  میں سہولت کاری عیاں ہوگئی ہے۔

    جان اچکزئی نے کہاکہ ماہ رنگ بلوچ کو فارن فنڈنگ شروع ہوچکی ہے، جلد رپورٹس سامنے آئیں گی، بھارت جتنی دہشتگرد تنظیموں کے ذریعے دہشتگردی کرنا چاہتا ہے کر لے اسے رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

    نگران وزیر اطلاعات جان اچکزائی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو دشمن کے عزائم کا پتہ چل گیا ہے، بلوچستان کے لوگوں کو پتہ ہے کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہاہے، ان دہشتگردوں کیخلاف مقدمات ہونگے جنہوں نے 340 لوگوں کو پچھلے سال شہید کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کمیشن بنا کر ان دہشتگردوں کو کتہرے میں لائیں گے، ہمیں معلوم ہے بھارت کے ایجنٹوں کو کہاں سے مدد مل رہی ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ جو ملک کیخلاف بول رہی ہیں انھیں لوگ سن رہے ہیں دیگر ممالک میں جو بھی ریاست کیخلاف بولے تو فوراً ایکشن ہوتا ہے یہ یہ ہماری فراخدلی ہے کہ ہم ابھی تک آپ کو برداشت کررہے ہیں۔

    جان اچکزئی نے کہا کہ ڈاکٹر  ماہ رنگ پاکستان کے ایجنڈے میں آنا چاہتی ہیں تو آپ کو ویلکم کہیں گے، ریاست پاکستان نے ہمیشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے، ریاست نے ایسے دہشتگردوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جن کے ہاتھ خون سے رنگے تھے۔

    جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے آپ پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے سے اظہار ہمدردی کیلئے تیار نہیں، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ مضبوط حصہ رہے گا، بلوچستان میں تمام قومیتوں کے لوگ رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف ہزاروں شہریوں کی قربانیاں دی ہیں، دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے، دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے  دینگے۔

  • پاکستان نے افغانستان میں غیرقانونی  مقیم اپنے شہری واپس مانگ لیے

    پاکستان نے افغانستان میں غیرقانونی مقیم اپنے شہری واپس مانگ لیے

    کوئٹہ: پاکستان نے افغانستان میں غیرقانونی مقیم اپنے شہری واپس مانگ لیے، نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ ہم غیرقانونی مقیم افغان واپس بھیج رہےہیں، افغان حکومت وہاں مقیم پاکستانی ہمارےحوالے کرے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک ہفتےمیں ایک ہزار غیر قانونی تارکین کوواپس بھیجاگیا ہے ، غیرقانونی مقیم افرادکےبعدرجسٹرڈمہاجرین کوبھی واپس بھیجیں گے۔

    جان اچکزئی  نے بتایا کہ سندھ سےتارکین وطن بلوچستان آنےکاسلسلہ آئندہ دنوں میں تیزہوگا، سندھ سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی منتقلی کے مسائل دورہوگئے ہیں، پنجاب سےبھی امیدکررہےہیں کہ انکاپروسس بھی تیز ہوگا، 80ہزار غیرملکی بلوچستان سے واپس اپنے ملک جاچکے ہیں۔

    نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے دو اضلاع میں ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے ہیں، میری اطلاعات کے مطابق سندھ سے بھی 20ہزار کارڈز بلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں کی تعدادمیں لوگوں نے جعلی شناختی کارڈ بنائے جو خوفناک امر ہے، نادرا کے شکر گزار ہیں ان کی ٹیمیں مؤثر اندازمیں کام کررہی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ افغانستان سے کہا ہے غیرقانونی پاکستانیوں کوہمارے حوالےکریں، افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، یہی وجہ ہے ہم نے 40 سال سے کسی کونہیں بھیجا آج بھیج رہے ہیں۔

    جان اچکزئی  کا مزید کہنا تھا کہ ہم لاشیں اٹھارہےہیں ایک ہفتےقبل ژوب میں دہشت گردی کاواقعہ ہوا، ژوب واقعے میں 6دہشت گرد تھے جوتمام افغان نیشنل ہیں، افغان عبوری حکومت آنےکےبعدپاکستان میں خودکش حملوں میں اضافہ ہوا۔

    نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ غیرملکی باشندے دہشت گردی سمیت جرائم میں ملوث ہیں ، بلیک مارکیٹ میں اسلحہ فروخت کیاجارہاہےجومیانوالی میں استعمال ہوا، دہشت گرد امریکی اسلحہ استعمال کررہےہیں، جو ہمارے لیے سکیورٹی تھریٹ ہے، افغان عبوری حکومت دہشت گردی میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کرے۔

  • غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں  کو ہر صورت ان کے ملک بھجوایا جائے گا، جان اچکزئی

    غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت ان کے ملک بھجوایا جائے گا، جان اچکزئی

    کوئٹہ : نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ 40لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں لیکن غیرقانونی مقیم غیرملکی کو ہر صورت ان کے ملک بھجوایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں تاہم غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کو انخلا کی مہلت دی ہے، غیرقانونی مقیم غیرملکی کو ہر صورت ان کے ملک بھجوایا جائے گا۔

    جان اچکزئی نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس بھجوانے کیلئے صوبائی انتظامیہ کی تیاری مکمل ہے ، تمام غیرقانونی،غیرملکیوں کاڈیٹامکمل کرلیاگیا، خواتین،بچوں کیلئےسہولت سینٹرزبھی بنائےگئےہیں، ایک کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا جو تمام صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

    نگران وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ کل ڈیڈلائن ختم ہورہی ہے اسکےبعدیہ عمل تیزہوگا، پاکستان میں جو بھی آئے گا اس کے پاس پاسپورٹ اور ویزا ہونا چاہئے، ہمیں پتا ہونا چاہئے کہ کون اس ملک میں آرہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے معاملے پر ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • جے یو آئی (ف ) کے رہنما جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    جے یو آئی (ف ) کے رہنما جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق  جے یو آئی کے رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا،اپنے جاری کر دہ بیان میں جان اچکزئی کاکہنا ہے کہ میں نے جے یوآئی ایف کا مؤقف ہر فورم پر انتہائی صلاحیت کے ساتھ پیش کیا،لیکن اب سربراہ جے یو آئی ایف کے ساتھ جو تعلق تھا وہ ختم ہو گیاہے.

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس دوران مولانا فضل الرحمان کی بھر پور سرپرستی بھی حاصل رہی۔

    جان اچکزئی نے کہا کہ پارٹی کے بعض رہنماء ان کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور ان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پارٹی میں ان کو زیادہ اہمیت دیتے تھے جو کہ دوسرے رہنماﺅں کو پسند نہیں تھا،دکھ اس بات کا ہے کہ ان کی ذات کو تنقید بنانے سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔