Tag: جان بچانے

  • پاک فوج کے ہوابازوں نے جان خطرے میں ڈال کر روسی کوہ پیما کو بچایا،روسی سفیر

    پاک فوج کے ہوابازوں نے جان خطرے میں ڈال کر روسی کوہ پیما کو بچایا،روسی سفیر

    اسلام آباد:روسی سفیر الگژے دیدوو کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہوا بازوں نے جان خطرے میں ڈال کر روسی کوہ پیما کو بچایا، پاک فوج اور پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں روسی سفیر الگژے دیدوو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    روسی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ہوابازوں نے جان خطرے میں ڈال کر روسی کو بچایا، پاک فوج اور پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    الگژے دیدوو نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج پاکستان روس کا کلیدی شراکت دار ہے، خلائی سائنس، انسداد دہشت گردی ،افغان امن میں تعاون کی گنجائش ہے، انسداد دہشت گردی اقدامات پر روس پاکستان کے ساتھ ہے۔


    مزید پڑھیں : پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر


    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک روس سیاسی مذاکراتی عمل تیزی سے پروان چڑھ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز  فوج کے پائلٹس نے شمالی علاقہ جات میں لتوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیماء کو بچایا تھا، الیگزینڈرگوف 20 ہزار650 فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا ہوئے تھے۔

    روسی کوہ پیما کوچوٹی سے نکال کر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی کوہ پیما کی عیادت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ننھے ہاتھی نے انسان کی جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی

    ننھے ہاتھی نے انسان کی جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی

    جانوروں کی انسانوں سے محبت اور وفاداری میں کوئی شک نہیں۔ انسانوں کی جانب سے ذرا سی محبت کے برتاؤ پر جانور انسانوں کے بے دام غلام بن جاتے ہیں اور ان کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہں کرتے۔

    شیر اور چیتوں جیسے خطرناک جانوروں سے بھی اگر محبت کا برتاؤ کیا جائے تو وہ اپنی وحشیانہ فطرت چھوڑ کر انسان کے گہرے دوست بن جاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک اور ویڈیو کچھ وقت قبل منظر عام پر آئی جسے انٹرنیٹ پر 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں ایک ہاتھی کا بچہ جھنڈ کے ساتھ دریا کے کنارے کھیل رہا ہے اور دریا میں ایک آدمی تیراکی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

    elephant-2

    اچانک اس ہاتھی کے بچے کو غلط فہمی ہوئی کہ دریا میں نہانے والا آدمی ڈوب رہا ہے اور اس کے بعد وہ بغیر کچھ سوچے سمجھے تیزی سے اس آدمی کی جان بچانے کے لیے پانی میں دوڑتا چلا گیا۔

    اس موقع پر نہ ہی تو اس نے اپنی ماں کی طرف دیکھا نہ اسے پانی سے ڈر محسوس ہوا۔ وہ سیدھا دوڑتا ہوا اس آدمی کی طرف گیا۔ اس کے اس ’جذبہ انسانیت‘ سے وہ شخص بھی بے حد متاثر ہوا اور اس نے ہاتھی کے بچے کو گلے لگالیا۔