Tag: جان ریمبو

  • ناراض بیوی خود غلطی تسلیم کرکے چائے پیش کرے گی، ریمبو کا مردوں کو مشورہ

    ناراض بیوی خود غلطی تسلیم کرکے چائے پیش کرے گی، ریمبو کا مردوں کو مشورہ

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ جان ریمبو نے مردوں کو اہم مشورہ دیا جو موضوع بحث بن گیا ہے۔

    اداکار ریمبو نے حال ہی میں سعود کے ساتھ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق سوالات کیے۔

    جان ریمبو نے کہا کہ اگر مرد بیوی کو عزت دیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈرتے ہیں لیکن درحقیقت کوئی ڈرتا نہیں بس عزت اور پیار دیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شادی شدہ مردوں کو مشورہ ہے کہ جب بیگم بولے تو آپ خاموش ہوجائیں کیونکہ پانچ منٹ وہ خود غلطی تسلیم کرکے آپ کے لیے چائے بھی لائے گی لیکن اگر آپ جواب دیں گے تو وہ بات بڑھ جائے گی اور وہ فون کرکے والدہ کو بھی بلا سکتی ہے۔

    اداکار نے کہا کہ جو مرد بیوی یا کسی خاتون کو عزت نہ دے وہ مرد نہیں ہوتا، ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ جس طرح سے مرد کو غصہ آتا ہے اسی طرح عورت بھی غصے میں آکر اونچا بول سکتی ہے لیکن ہماری کامیاب ازدواجی زندگی کا کمال یہی ہے کہ اگر صاحبہ کو غصہ آتا ہے تو میں خاموش ہوجاتا ہوں اگر مجھے غصہ آجائے تو وہ کچھ نہیں کہتی، اگر دونوں ہی جواب دینے لگیں تو بات بڑھ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار  ریمبو اور  اداکارہ صاحبہ کا شمار پاکستانی شوبز کے کامیاب ازدواجی جوڑوں میں کیا جاتا ہے، جوڑے نے1997 میں شادی کی تھی  ان کے دو بیٹے ہیں۔

  • ’وہ پذیرائی نہیں ملی جس کا حق دار ہوں‘ جان ریمبو ایوارڈ نہ ملنے کا شکوہ زبان پر لے آئے

    ’وہ پذیرائی نہیں ملی جس کا حق دار ہوں‘ جان ریمبو ایوارڈ نہ ملنے کا شکوہ زبان پر لے آئے

    پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے اب تک نیشنل ایواڈ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو اور ان کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ موضوع پر گفتگو کی۔

    اسی دوران جان ریمبو حکومت کی جانب سے پذیرائی نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے نظر آئے انہوں نے کہا کہ اب تک میری ساس نشو بیگم کو ان کے کام کا صلہ نہیں ملا تو میں اپنا شکوہ کیا ہی کرؤں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 32 سال گزر گئے ہیں، اس دوران میں نے تقریباً 200 فلمیں کی ہیں، دی ڈونکی کنگ جیسی فلم، جو دنیا بھر میں مشہور ہوئی، مختلف زبانوں میں ڈب ہوئی لیکن مجھے آج تک کوئی ایوارڈ نہیں ملا۔

    اداکار نے کہا کہ ایوارڈز اور اعزازات بھی سلام دعا سے ملتے ہیں، اس طرح کے ایوارڈز لینے کا فائدہ بھی نہیں، شروع میں ایک دو فلموں پر ایوارڈ ملے لیکن 32 سالوں میں کوئی پرائڈ آف پرفارمنس جیسا ایوارڈ نہیں ملا۔

    اداکار نے اس دوران یہ بھی کہا کہ اب الل کا واسطہ ہے یہ سننے کے بعد مجھے کوئی ایوارڈ نہ دینا، مجھے ایسا ایوارڈ نہیں چاہیے، اگر میرٹ پر ایوارڈ ملتے تو فخر بھی ہوتا۔

    جان ریمبو نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب میری ساس نشو بیگم کو کوئی ایوارڈ نہیں ملا تو میں اپنا شکوہ کیا کرؤں۔

  • والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے۔۔۔۔۔۔ریمبو کا انکشاف

    والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے۔۔۔۔۔۔ریمبو کا انکشاف

    اداکار و کامیڈین افضل خان المعروف جان ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے گھبرا رہے تھے۔

    حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ریمبو اور صاحبہ نے شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    ریمبو نے بتایا کہ میرے والدین بہت سادہ لوگ تھے لہٰذا وہ بہو کے طور پر اداکارہ کو لانے سے گھبرا رہے تھے لیکن اہلیہ نے شاندار انداز میں ذمہ داریاں نبھا کر والدین کے بھی دل جیت لیے۔

    پروگرام کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں اچھا بنانے میں اہلیہ کا بھی ہاتھ ہے، ورنہ وہ بہت غلط فیصلے کرتے رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے انہیں اپنی ساس اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو کی 6 سال تک منتیں کرنی پڑیں، تب جا کر ساتویں سال ان کی شادی ہوئی۔

    ریمبو نے صاحبہ کی والدہ اداکارہ نشو کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کی، انہیں امور خانہ داری سکھائی۔

    اداکار نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ پہلی فلم کی شوٹنگ کے لیے پنڈی سے آیا تھا اور پروڈیوسر نے مجھے پک اینڈ ڈراپ دی اور ہوٹل میں قیام فراہم کیا تھا جب کہ صاحبہ اپنے منیجر، ڈرائیور اور چار افراد کی ٹیم کے ساتھ آئی تھیں، انہیں ایک شخص جوتے پہنا رہا تھا، میں ان کے طرز زندگی سے خوفزدہ تھا لیکن صاحبہ نے خود کو بہت بدل لیا ہے۔

    دوسری جانب صاحبہ نے بتایا کہ ہماری محبت کی شادی تھی اور جب لوگوں کے درمیان محبت ہو تو ان معمولی سمجھوتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    واضح رہے کہ صاحبہ اور جان ریمبو کی شادی 1997 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے احسن اور زین ہیں۔

  • جان ریمبو اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

    جان ریمبو اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

    معروف پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے اپنی والدہ کی  آخری دنوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    معروف پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے اپنی والدہ کے آخری وقت کے بارے میں بتایا کہ ’ میری والدہ آخری دنوں میں اسپتال میں داخل ہوئیں تو وہ مجھے بہت فون کیا کرتی تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے مجھے کال کی تو میں کام پر تھا، اس وقت انہوں نے مجھے کہا کہ جب تک تمھارا کام ہوگا اس وقت تک میں بھی مرجاؤں گی، یہ الفاظ سن کر میں نے اپنا سارا کام سمیٹ لیا اور بیوی بچوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچا۔

    اداکار افضل خان نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے بہت باتیں کی، میں نے پوچھا امی کوئی کام مجھے بتا دیں، تو میری والدہ نے کہا کہ میں تم سے بہت خوش ہوں، میرے لیے بس دو رکعت نماز پڑھو، اس دوران میں نے اللہ سے دعا کی کہ اگر میری والدہ کی زندگی ہے تو انہیں شفاء عطا کر اور اگر نہیں تو انہیں اس تکلیف سے نکال دے۔

    ریمبو جان نے کہا کہ امی  اپنی آخری سانس تک ہم سے مسلسل باتیں کرتی رہی،  جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں تو میں ان کے قریب گیا اور کہا ‘میرے ساتھ کلمہ پڑھیں’ انہوں نے میرے ساتھ کلمہ پڑھا، افضل خان اپنی بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔

  • جان ریمبو کا بیٹے کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

    جان ریمبو کا بیٹے کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو کی بیٹے کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں اداکار سعود کے ساتھ محو رقص ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو سعود کے بیٹے احسن خان نے پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکار ریمبو اور سعود قاسمی بھی موجود ہیں جو پس منظر میں چلنے والی موسیقی پر رقص کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@itsahsanrollin)

    مداحوں نے ریمبو کو ان کے بیٹے کے ساتھ دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    لوگوں نے کمنٹس کر کے تینوں کے ڈانس کی بھی بے حد تعریف کی۔