Tag: جان ریٹکلف

  • داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں،  ڈائریکٹر سی آئی اے  کی تصدیق

    داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں، ڈائریکٹر سی آئی اے کی تصدیق

    واشنگٹن : ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کرنے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف نے تصدیق کی کہ داعش کمانڈرکےبارے میں پاکستان کے انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں۔

    ڈائریکٹر سی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو باور کروادیا تھا کہ صدر ٹرمپ اور امریکا سے اچھے تعلقات کیلیے معاملے کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستانی انٹیلیجنس کے ساتھ مل کر کام کیا اور ہمارے معلومات شیئر کرنے پر پاکستان نے جعفر کوجلد گرفتار کرلیا۔

    اس سے قبل ڈائریکٹرایف بی آئی کیش پٹیل نے امریکیوں کے خلاف دہشت گرانہ کارروائی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے بعد ایکس پر اپنے پیغام میں کہا تھا گرفتاردہشت گرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، شریف اللہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

    کیش پٹیل کا کہنا تھاکہ امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم کو کٹہرے میں لے آئے ہیں، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔

    مزید پڑھیں : کابل ائیرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری میں تعاون پر ٹرمپ پاکستان کے شکر گزار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمے دار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو امریکا لایا جارہا ہے، امریکیوں کو یقین دلاتا ہوں، دہشتگرد امریکی نظام انصاف کی تلوار کا سامنا کرے گا۔

  • جان ریٹکلف سی آئی اے کے نئے ڈائریکٹر نامزد

    جان ریٹکلف سی آئی اے کے نئے ڈائریکٹر نامزد

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر جان ریٹکلف کو سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کا ڈائریکٹر نامزد کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئندہ برس 20 جنوری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ٹرمپ اگلے گیارہ ہفتے کے دوران اپنی حکومت کے اہم عہدوں پر نامزگیوں میں مصروف ہیں۔

    نو منتخب امریکی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نیشنل انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر جان ریٹکلف سی آئی اے ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔

    ریٹکلف ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

    اس سے قبل نومنتخب صدر نے پیٹ ہیگزے کوامریکی وزیردفاع نامزد کردیا، ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فخر ہے پیٹ کو اپنی کابینہ میں وزیردفاع کے طور پرکام کرنے کیلئے نامزدکیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ پیٹ نے اپنی زندگی فوجیوں اور ملک کیلئے ایک جنگجوکے طور پر گزاری ہے، ہماری فوج دوبارہ عظیم ہوگی اور امریکا کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، واضح رہے کہ پیٹ فاکس نیوز کے ایک شوکی میزبانی بھی کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے مائیک ہکابی کو اسرائیل میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کر دیا ہے، ان کی نامزدگی کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ خوشی ہو رہی ہے ارکنساس کے سابق گورنر مائیک ہکابی کو اسرائیل میں سفیر نامزد کر رہا ہوں۔

    ڈونلڈٹرمپ کا اسرائیل میں نیا سفیر کون؟

    انہوں نے کہا کہ مائیک کئی سالوں سے عظیم سرکاری ملازم، گورنر، اور لیڈران فیتھ رہا ہے مائیک اسرائیل اور اسرائیل کے لوگوں سے محبت کرتا ہے اور اسرائیل کے لوگ بھی مائیک سے محبت کرتے ہیں۔