Tag: جان سینا

  • جان سینا نے ویرات کوہلی کی تصویر کیوں شیئر کی؟

    جان سینا نے ویرات کوہلی کی تصویر کیوں شیئر کی؟

    ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

    لیجنڈ ریسلر نے بدھ کے روز بھارتی کرکٹ کے سپراسٹار ویرات کوہلی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے شیئر کی جس میں وہ جان سینا کا دستخطی انداز ‘یو کانٹ سی می’ اپنائے ہوئے نظر آئے جبکہ کوہلی کی انگلی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگوٹھی بھی نمایاں ہے۔

    ویرات کوہلی نے کچھ ہی دنوں قبل جان سینا کے آئیکونک انداز کی کاپی کی تھی، ان کے چھنگلی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگھوٹھی بھی تھی جس کا نیلا رنگ نمایاں تھا، کوہلی نے اپنی پانچوں انگلیاں جان سینا کے انداز میں پھیلائی ہوئی تھیں۔

    جان سینا نے اپنی پوسٹ میں کسی کیپشن کا استعمال نہیں کیا بلکہ اس کے بجائے صرف ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ان کی کاپی کرتے نظر آرہے ہیں۔

    چونکہ اس وقت آئی پی ایل کے میچز جاری ہیں اور کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، اس لیے بھارتی بیٹرز کے فین اس پوسٹ پر زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

  • مارک زکربرگ اور جان سینا میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

    مارک زکربرگ اور جان سینا میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

    کیلیفورنیا: مارک زکربرگ اور جان سینا کے درمیان لڑائی کی ایک زبردست ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی یہ دل چسپ ویڈیو دراصل ایک اشتہار کے پس منظر پر مبنی ہے، جس میں میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ اور 16 مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہنے والے بے مثال ریسلر اور امریکی اداکار جان سینا کے درمیان لڑائی کی شوٹنگ دیکھی جا سکتی ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں زکربرگ کو جان سینا، گلوکار بینسن بون، اور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

    دراصل ریبن گلاسز کی کمپنی نے میٹا کے ساتھ پارٹنرشپ کر لی ہے، جس کے بعد مارک زکربرگ نے اپنے مداحوں کے لیے آنے والے کمرشل میں زبردست دل چسپی کا سامان مہیا کر دیا ہے۔

    حیران کن طور پر زکر برگ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار جان سینا اور دیگر کے ساتھ مل کر ایک ہائی انرجی ایکشن والا اشتہار فلمایا، اور یہی نہیں بلکہ ’بیہائنڈ دا سین‘ مناظر کی ایک ویڈیو بھی جاری کر دی۔

    اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ زکربرگ کو جان سینا نے ایک طاقت ور پنچ مارا اور وہ ہوا میں بہت بلندی پر اڑ گئے، اس کے بعد انھیں بینسن بون کے ساتھ تلوار بازی کرتے بھی دکھایا گیا۔

    اس ویڈیو کی دل چسپ اور منفرد بات یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان پرجوش لمحات کو اسمارٹ ریبن گلاسز کا استعمال کرتے ہوئے فلمایا گیا ہے۔

  • جان سینا نے شاہ رخ خان کی تعریف میں کیا کہا؟

    جان سینا نے شاہ رخ خان کی تعریف میں کیا کہا؟

    مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا بھی شاہ رخ سے ملنے کے بعد ان کی شخصیت سے متاثر ہوگئے اور ان کے لیے تعریف پوسٹ شیئر کردی۔

    اننت امبانی کی شادی میں جہاں دنیا بھر سے سیلیربریٹیز کو مدعو کیا گیا تھا وہیں ہالی ووڈ سے بھی کئی ناموش شخصیات اس شاہانہ شادی میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، انہی میں سے ایک سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا بھی تھے، انھوں نے یہاں کئی بالی ووڈ شخصیات سے ملاقات کی۔

    تاہم بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے مل کہ نہ صرف جان سینا کافی متاثر نظر آئے بلکہ اپنی پوسٹ میں امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ کنگ خان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

    ریسلر سے اداکار بننے والے جان سینا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ بے مثال گرمجوشی اور مہمان نوازی کے لیے امبانی خاندان کا بہت مشکور ہوں، میرا یہ تجربہ بہت سارے ناقابل فراموش لمحات سے بھرا ہوا ہے۔

    یہاں مجھے لاتعداد نئے دوستوں سے ملنے کا موقع ملا جس میں شاہ رخ خان سے ذاتی طور پر ملنے کا موقع ملا اور میں نے انھیں بتیا کہ شاہ رخ نے میری زندگی پر کیا مثبت اثر ڈالے ہیں۔

    جان سینا کی تصویر پر ایک پرستار نے تبصرہ کیا کہ مجھے آپ کا بھارتی لباس بہت پسند آیا، آپ پگڑی میں بہت ہینڈسم لگ رہے تھے۔

    ایک اور مداح نے لکھا کہ آپ کا ڈانس اور لباس پسند آیا، ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ جان سینا شادی میں بہت سے لوگوں سے ملا لیکن اس نے صرف شاہ رخ کے بارے میں پوسٹ کیا، اس لیے ایس آر کے بادشاہ ہیں۔

  • ویڈیو: اننت امبانی کی شادی پر جان سینا کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

    ویڈیو: اننت امبانی کی شادی پر جان سینا کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

    مکیشن امبانی کے صاحبزادے اننت کی شادی میں مشہور ریسلر جان سینا بھی پہنچ گئے، ان کے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے مشہور ستاروں کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا بھی اننت امبانی کی شادی میں رنگ جمانے پہنچ گئے، انھیں نیلے رنگ کے روایت کوٹ اور پگڑی میں دیکھا گیا، وہ اپنے مخصوص انداز کے ساتھ پانچوں انگلیاں ہلاتے ہوئے رقص کرتے نظر آئے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک وائرل ویڈیو میں جان سینا اپنے مشہور ’یو کانٹ سی می‘ اسٹائل کو انجام دیتے نظر آئے، وہ بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے شادی کے ماحول میں گھل مل گئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

    ان کے بھارتی انداز میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور بالخصوص بھارتی مداح اس سے پوری طرح لطف اٹھا رہے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی میڈیا کی سُرخیوں میں جگہ بنانے والی جوڑی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی

    https://youtube.com/shorts/AfTdRYSWkZ0?si=h1QQo1CY3KJeUlEs

    ممبئی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اسٹارز اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئے، ستاروں نے اپنی موجودگی سے شادی کی تقریب کو چار چاند لگائے،

    اس شادی کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں بارات میں بھارت سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈانس کیا، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان بھی شامل تھے۔

    وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، انھوں نے اداکار انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ ڈانس کیا تھا۔

  • جان سینا اور شے شریعت زادہ نے دوسری بار شادی کر لی

    جان سینا اور شے شریعت زادہ نے دوسری بار شادی کر لی

    وینکوور: ریسلر، اداکار جان سینا اور شہرزاد شریعت زادہ دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پیشہ ور ریسلر سے اداکار بننے والے جان سینا اور ان کی اہلیہ شے شریعت زادہ نے پہلی شادی کے تقریباً 2 سال بعد وینکوور میں پھر شادی کر لی۔

    شادی کی تقریب کینیڈا کے وینکوور کلب میں ہوئی، جہاں جوڑے کے ساتھ خاندان اور دوست بھی شریک ہوئے، جان سینا اور شے شریعت زادہ نے 20 اکتوبر 2020 کو فلوریڈا میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔

    اس بار سابق عالمی چیمپئن نے وینکوور میں اپنی اہلیہ شے شریعت زادہ کے ساتھ ایک عوامی تقریب میں شادی کی۔

    لیجنڈری ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا نے اس ہفتے کے آخر میں اپنی شادی کی خبروں کی سرخیوں میں آنے کے بعد اچانک خاموشی توڑ دی، اور تازہ ترین ٹویٹ نے بھی ان کی شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔

    اس تقریب کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جن میں جوڑے کو ایک عمارت میں داخل ہوتے دیکھا گیا، جان سینا نے نیوی سوٹ میں جھومتے ہوئے، دلہن کے ساتھ پنڈال کی طرف روانہ ہوئے، جو ایک بیک لیس سفید گاؤن میں ملبوس تھیں۔

    شادی کا مقام اس جوڑے کے لیے بہت معنی رکھتا تھا، کیوں کہ دونوں کی ملاقات پہلی بار وہیں ہوئی تھی، واضح رہے کہ شریعت زادہ ایک کینیڈین انجینئر ہیں جو کمپیوٹر سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ فرم کے پروڈکٹ منیجر کے طور پر کام کرتی ہیں۔