Tag: جان سے مارنے کی دھمکیاں

  • ٹک ٹاکر سامعہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم حسن زاہد گرفتار

    ٹک ٹاکر سامعہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم حسن زاہد گرفتار

    اسلام آباد: نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم حسن زاہد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    حال ہی میں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے معاملے کا نوٹس لیکر ملزم حسن زاہد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    خاتون نے ملزم کےخلاف تھانہ شالیمار میں درخوست دے رکھی تھی، متاثرہ خاتون سامعہ حجاب نے ملزم کےخلاف سوشل میڈیا پر بیان بھی جاری کیا تھا۔

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست سامعہ حجاب کو شادی سے انکار کرنے پر مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اسلام آباد پولیس سے تحفظ طلب کرتے ہوئے ویڈیو میں بتایا تھا لاہور کے رہائشی کی جانب سے شادی کی تجویز مسترد کرنے پر ہراساں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    ویڈیو پیغام میں انھوں نے حسن زاہد نامی شہری پر الزام لگایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے اس کا پیچھا کررہا ہے اور حال ہی میں اسلام آباد میں رہائشگاہ پر بھی پہنچ گیا۔

    ٹک ٹاکر کے مطابق اس نے اپنے ساتھ چلنے کو کہا اور جب انکار کیا تو اغوا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کار میں دھکیل دیا۔

    سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ بیمار والدہ گھر پر تھیں جبکہ بھائی گھر سے باہر تھا، اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا یا مارا گیا تو اس کا ذمہ دار حسن زاہد ہی ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/samiya-hijab-alleges-kidnap-attempt/

  • منشیات فروشوں کی گرفتاری،  ایکسائز افسر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

    منشیات فروشوں کی گرفتاری، ایکسائز افسر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

    کراچی: منشیات فروشوں کی گرفتاری پر مبینہ طالبان کمانڈر نے ایکسائزافسرکوجان سےمارنےکی دھمکیاں دینا شروع کردیں ، وسیم خواجہ نے کورنگی سے 2ملزمان گرفتار کرکے منشیات برآمد کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کی گرفتاری ایکسائزافسرکے لیےمصیبت بن گئی ، مبینہ طالبان کمانڈر کی جانب سے ایکسائزافسر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

    دھمکیوں کے پیش نظر اسسٹنٹ ایکسائز افسر وسیم خواجہ نے بوٹ بیسن تھانے میں درخواست دے دی، جس میں کہاگیا کورنگی سے2ملزمان گرفتار کرکے منشیات برآمد کی تھی، ملزمان میں نقیب اللہ اورعبد الوہاب شامل تھے۔

    وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے 2ساتھی میرے دفترمیں آئے، ایک نے اپنا تعارف ایڈووکیٹ قدرت اللہ کے نام سے کرایا، مبینہ جعلی وکیل قدرت اللہ نےسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    درخواست میں کہا گیا بلوچستان اور افغانستان کے طالبان کمانڈرز کے نام سے فون کالز آئیں، ملزم نقیب اللہ بدنام زمانہ منشیات فروش اور اسمگلر ریاض کا رشتے دار ہے۔

    اسسٹنٹ ایکسائز افسر نے مزیدکہا کہ ملزمان شیریں جناح کالونی سمیت دیگر علاقوں میں منشیات فروشی اور کیماڑی،کلفٹن ہندوپاڑہ اورپوش علاقوں میں بھی منشیات سپلائی کرتے ہیں جبکہ ملزم نقیب اللہ کلفٹن کے رہائشی پروجیکٹ پر بطور سپروائزر کام کر رہا تھا۔